رمضان میاں: ایک چھوٹی سی کہانی امید کہ اپنے مشوروں اور تبصروں سے نوازیں گے۔

محمد علم اللہ نے 'افسانے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 8, 2013

  1. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    کہانی
    رمضان میاں
    محمد علم اللہ اصلاحی
    جیسے جیسے عید کا دن قریب آ رہا تھا رمضان میاں کی الجھن بڑھتی جا رہی تھی۔ سال کے بارہ مہینوں میں ایک رمضان ہی کے مہینےمیں تو اسےکچھ سکون میسر آتا تھا ۔اب وہ بھی ختم ہونے کو تھا ۔کچھ سال پہلے تک حالات اتنے دگرگوں نہ تھے ۔وہ محنت مزدوری کرکے دن میں ستر اسی روپے کما لیتا تھا اور کسی نہ کسی طرح گھر کا خرچ پورا ہو جاتا تھا، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے کمر توڑ مہنگائی اور اقتصادی بحران نے تو جینا ہی مشکل کر دیا تھا۔اب اس قلیل آمدنی میں پورے گھر کا خرچ چلانا بہت مشکل ہو رہا تھا۔ روزگار کے مواقع بھی کچھ بہتر نہ تھے۔ اور اوپر سے حکومت کی نت نئی پالیسیوں نے تو سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔

    ان حالات میں ایک مزدور کی گزر اوقات بہت مشکل ہو گئی تھی۔ گھر میں ایک بوڑھی ماں، بیوی اور تین بچے تھے، چھ افراد کے اخراجات کسی پہاڑ سے کم نہ تھے۔ بڑوں کو تو سمجھایا جا سکتا تھا لیکن بچے ماننے میں کہاں آتے تھے ۔ ان کو تو بس ایک ہی دھن تھی کی عید آ رہی ہے اب نئے کپڑے بنیں گے گھر میں سویّاں تیار ہو گی۔اوروں کی طرح ہمیں بھی عیدی ملے گی ۔

    رمضان شروع ہوا تو تھوڑا سکون ملاتھا۔ چلو اب ایک وقت ہی کےکھانے کا بندو بست کرنا پڑے گا۔ بیمار ماں نے بھی روزے رکھنے شروع کر دیئے کہ اس بہانے بیٹے کو کچھ سکون ملے گا۔ بیوی نے ان بچوں کو جن پر ابھی روزے فرض بھی نہ ہوئےتھے ثواب کا لالچ دے کر روزے رکھنے کے لیے راضی کر لیا تھا۔ اب صرف ایک وقت کے کھانے کا امکان باقی تھا۔ اس کے علاوہ بستی کے کھاتے پیتے لوگ بھی کبھی کبھی افطاری کے نام پر کچھ پکوان اور پھل وغیرہ بھیج دیتے ، جس سے کچھ گزر اوقات ہو جاتی تھی۔

    رمضان میاں سوچ رہے تھے، عیدآنے کو ہےلیکن یہ مہینہ تو جیسے پر لگا کر اڑتا جا رہا تھا بس اب آخری چار دن باقی رہ گئےتھے ۔عیدآنے کو ہے۔ اب کیا ہوگا؟ بچوں کے کپڑے کہاں سے بنیں گے؟ گھر میں سوئیاں وغیرہ کا تو کوئی انتظام ہی نہیں ہے، اور آگے پھر سے دو وقت کی روٹی کا اہتمام کرنا پڑے گا ۔کاش کہ ساری عمر رمضان کا ہی مہینہ ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    معاشرے میں موجود امیری و غریبی کے تفادت کو بہت خوب اجاگر کیا محترم اصلاحی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔
    کس قدر تلخ ہوتی ہیں حقیقتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,178
    موڈ:
    Asleep
  4. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    غربت کی نامکمل تصویر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ ۔
    بہت سی داد۔۔۔۔
     
  6. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,982
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    تلخ حقیقت بیان کرنے کا میٹھا انداز۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    نایاب بھائی جان آپ کی پسند آوری اور ہمت افزائی کا بے حد شکریہ
    ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے اب کی مرتبہ بھی آپ نے ہی نے سب سے پہلے دیکھا اور اپنی محبتوں سے نوازا ۔یہ میرے لئے واقعی بہت خوشی کی بات ہے ۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔
    آمین
     
  8. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    شکریہ بھائی جان
     
  9. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    شکریہ
     
  10. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    پسند آوری کا شکریہ
    جزاکم اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    شکریہ بھائی
    بہت بہت
     
  12. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    علم اللہ صاحب بہت خوب
     
  13. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    علم اللہ صاحب بہت خوب
     
  14. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب لکھا
    ایک تلخ حقیقت کو بڑی سچائی سے بیان کیا
    اللہ کرے زور قلم زیادہ
     
  15. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    بہت شکریہ چاچو
     
  16. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring

اس صفحے کی تشہیر