رمضان المبارک

ہماری مقامی مسجد سے کل یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے
میری طرف سے اہلِ محفل اور اہل اسلام تو رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں مبارک ہوں
 

منہاجین

محفلین
رمضان مبارک ہو

آپ کو بھی رمضان مبارک ہو۔

[ram:94329c11b5]http://tv.minhaj.org/tv/1257/1.rm[/ram:94329c11b5]

یہ ویڈیو فائل تحریکِ منہاج القرآن کے مرکز پر حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اِجتماعی اِعتکاف بارے ایک مختصر دستاویزی فلم ہے۔ اُمید ہے کہ حاضرینِ محفل کو اِس سے رمضان المبارک کے فیوضات بارے ایک نئی دنیا دیکھنے کو ملے گی۔
 

جہانزیب

محفلین
عجیب چکر ہے یہاں پر ھم ہمیشہ اسلامک کونسل امریکہ کے مطابق روزہ رکھتے ہیں جو کہ یہاں چاند نظر آنے کے حساب سے دن کا تعین کرتا ہے مگر بہت سے لوگ سعودی عرب کے ساتھ شروع کر لیتے ہیں آج امی نے صبح سحری کے لئے اٹھا دیا کہ روزہ ہے میں نے پوچھا آپ کو کس نے کہا ہے تو مجھے بتایا میری کزن نے فون کر کے بتایا ہے۔۔خیر ابھی اسلامک سنٹر نیویارک فون کیا اور میرا بھائی جو رات کو جاب کرتا ہے آیا تو اس نے کہا روزہ کوئی نہیں ہے۔۔ اب رکھا ہوا روزہ توڑا نہیں لیکن عید انشااللہ امریکن کونسل کے ساتھ ہی کریں گے۔۔
 
عجیب صورتِ حال

یہ مسئلہ ہمارے ساتھ بھی ہےمگر گزشتہ برس ہوا تھا کہ دو عیدیں پڑھی گئی تھیں۔ ہم نے اپنے نزدیکی اسلامک سینٹر میں اور دیگر جگہوں پر باقاعدہ طور پر احتجاج کیا تھا کہ یہ کیا ڈرامہ ہے عید کی نماز کا مقصد ہی فوت ہوگیا اگر وہ اجتماعی نہیں تو، ورنہ اپنی مسجد میں بھی تو پڑھی جاسکتی تھی اور اگر غیرمسلموں پر اچھا اثر نہیں ڈال سکتے تو کم سے کم اپنےنفاق کو تو ظاہر نہ کرو۔

بہر حال اس دفعہ سارےاٹلی کے مسلمان کعبہ اللہ کو مرکز مان کر سعودی حکومت کے پیچھے لبیک کر گئے ہیں۔ چلو اتفاق تو ہوا۔
 

طارق راحیل

محفلین
آج پاکستان میں انشا؍اللہ پہلا روزہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو اس ماہ ِ مبارک کی نعمتوں، برکتوں اور ساعتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان اور تمام عالم ِ اسلام کو رمضان المبارک کے صدقے ترقی و کامرانی اور امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین!

تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!

پہلے عشرے کی دعا
اللہم ارحمنی بالقرآن العظیم
 
Top