تعارف رقیہ بصری

رقیہ بصری

محفلین
السلام علیکم
مجھے رقیہ بصری کہتے ہیں ۔ شاعرہ بننے کی خواہش ہے ۔ ٹوٹے پھوٹے لفظوں کے ہار پروتی ہوں اور پھر انہیں اپنے بریف کیس میں بند کرکے رکھ دیتی ہوں پہلی مرتبہ سعود عالم کی بدولت محفل میں آئی ہوں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ میری عزت رکھے
 
وعلیکم السلام!

رقیہ بٹیا، امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔ کسی مشکل کی صورت میں انتظامیہ سے رابطے میں چنداں تکلف مت کیجیے گا۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم رقیہ بصری بٹیا محفل اردو پر دلی خوش آمدید
ذرا جلدی سے اپنا بریف کیس کھولیں ۔ اور شریک محفل کریں وہ احساس میں گندھے لفظوں کا خزانہ جو مالا کی صورت چھپا رکھا ہے ۔
بہت دعائیں
 
Top