رقص کو اعضا کی شاعری کہا جاتا ہے

شمشاد

لائبریرین
م۔م۔مغل بھائی شاعری کے حوالے سے آپ سے یہ بات پوچھنی ہے کہ رقص کو اعضا کی شاعری کہا جاتا ہے۔ تو مندرجہ ذیل رقص تو سمجھ میں آتا ہے کہ اعضا کی شاعری ہے۔

 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ بتائیں کہ یہ شاعری کی کون سی قسم ہے۔ اس شاعری کو کم از کم 40 سیکنڈ تک ضرور دیکھیے گا۔ پھر کوئی تبصرہ کیجیے گا۔

 

مغزل

محفلین
فی الحال ویڈیو رینڈرنگ کا مسئلہ ہے شمشاد بھائی میں عرض گزار ہوتا ہوں۔۔
ویسے آپ کا سوال ہی جواب ہے ۔۔ مزید کیا اضافہ کرسکوں گا۔ ؟
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی دونوں ہی شاعری ہیں ۔۔ یوں سمجھ لیجے کہ :
اوّل الذکر : خالص کلاسیکی پرسکون دلفریب شاعری ہے ۔۔ جو ہمارے قدماء اور متاخرین کے ہاں رنگ ہے۔
ثانی الذکر : بے ہنگم شورو شراور بے تکی ہمارے عصر میں ’’ پسند‘‘ کی جاتی ہے ۔ یعنی شاہ سیریز کی طرز پر ۔۔۔
اس سے زیادہ مختصر،مجمل اور مفصّل لکھنا تو خود پر ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اس سوال کو ایک اور زاویے سے دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ "اول الذکر پابند بحور شاعری ہے جب کہ آخر الذکر نثری شاعری"؟ :laugh:
 

mfdarvesh

محفلین
میری ناقص رائے کے مطابق رقص کو اعضاء کی شاعری پہلی بار مرحوم جوش ملیح آبادی نے کہا تھا مگر اس وقت بھی، اس محفل میں، یہ جملہ کہنے کے بعد جس رقاصہ کو پیش کیاگیا تھا ان پہ کہا ہوا جوش صاحب کا جملہ کبھی سامنے نہیں لایا گیا :)
انہوں کے کہا تھا کہ
"یہ تو جمناسٹک ہے"
یہ دوسری والی ویڈیو کے بارے میں میرے بھی یہی خیالات ہیں :)
 

پپو

محفلین
ضرور ہوگا رقص اعضاء کی شاعری مگر کبھی کبھی شاعری کو بھی برا شاعر مل جاتا ہے اسی طرح اعضاء کی شاعری کو برا شاعر مل گیا ہے
 
آپکی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں آپ ہی کے ارشاد کے بموجب پہلے چالیس سیکنڈ میں غور سے دیکھیں۔۔۔بادشاہی مسجد ساری کی ساری نظر آرہی ہے۔۔۔یعنی لاہور کے ریڈلائٹ ایریا میں دن دہاڑے مسجد کے زیر سایہ خرابات کا عملی مظاہرہ ہورہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہے ہی ریڈ لائٹ ایریا تو پھر کچھ کہنا ہی بیکار ہے۔

ہیرا منڈی کا علاقہ ہے۔ پہلے بھی یہ ہیرا منڈی کہلاتی تھی، اب بھی ہیرا منڈی ہی کہلاتی ہے، فرق ہے تو اتنا کہ ہیرے بدل گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپکی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں آپ ہی کے ارشاد کے بموجب پہلے چالیس سیکنڈ میں غور سے دیکھیں۔۔۔ بادشاہی مسجد ساری کی ساری نظر آرہی ہے۔۔۔ یعنی لاہور کے ریڈلائٹ ایریا میں دن دہاڑے مسجد کے زیر سایہ خرابات کا عملی مظاہرہ ہورہا ہے

چالیس سیکنڈ تو اس لیے لکھا تھا کہ آپ کو چارپائی کی مضبوطی دکھانی مقصود تھی۔
 

ساجد

محفلین
ڈاکٹر یونس بٹ نے اپنی ایک کتاب میں کچھ اس مفہوم میں اعضاء کی شاعری کا نقشہ کھینچا ہے " رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جاتا ہے لیکن آج کل ہماری فلموں میں رقص کچھ ایسا ہے کہ دیکھنے والے کا انگ انگ شاعری کرنے لگتا ہے"۔
 

محمد امین

لائبریرین
اس سوال کو ایک اور زاویے سے دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ "اول الذکر پابند بحور شاعری ہے جب کہ آخر الذکر نثری شاعری"؟ :laugh:

بھیا نثری بھی کہاں :laugh:۔۔۔ یہ تو ایسا ہی ہے ایک ڈبے کے اندر بہت سارے الفاظ ڈال کر اچھی طرح ہلایا جلایا جائے ۔۔۔

ویسے ہمار ی تو یہ اگلی والی وڈیو دیکھنے کی ہمت نہیں ہے :noxxx:
 
Top