مبارکباد رضوان کو سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو
آج آپ کو اس محفل پر مٹرگشت کرتے ہوئے پورا ایک سال ہو گیا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
سالگرہ کا میں پڑھ کر سمجھی کہ یہ دوبارہ اتنی جلدی کیسے آ گئی۔

ویسے کسی نے نوٹس نہیں کیا۔۔۔مجھے بھی محفل پر ایک سال، ایک مہینہ، 17 دن، 6 گھنٹے، 45 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوئے ہیں۔ :(

خیر۔۔۔

رضوان کو مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
سالگرہ کا میں پڑھ کر سمجھی کہ یہ دوبارہ اتنی جلدی کیسے آ گئی۔

ویسے کسی نے نوٹس نہیں کیا۔۔۔مجھے بھی محفل پر ایک سال، ایک مہینہ، 17 دن، 6 گھنٹے، 45 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوئے ہیں۔ :(

خیر۔۔۔

رضوان کو مبارک

ملی سیکنڈ تو تم نے لکھے ہی نہیں،

ویسے میرا ان دنوں نیٹ خراب تھا اور تم بھی پاکستان میں تھی اور محفل میں نہیں آ رہی تھی۔ میں تو خود دو ماہ کے بعد آیا ہوں۔
 

رضوان

محفلین
بہت بہت شکریہ ساتھیو آپ کی محبتوں کا :hatoff:
ایک نئے پروجیکٹ میں گلے گلے تک پھنسا ہوا ہوں لاگ ان کا وقت ہی نہیں مل پا رہا ورنہ میں اور محفل سے دور رہوں ناممکن سی بات ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
رضوان جی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ امید ہے ہم سب کے سروں پر آپ کی بزرگی کا سایہ یونہی برقرار رہے گا ۔ :wink:
 

الف عین

لائبریرین
مبارک رضوان
میں ادھر محفل پر کچھ کم آ پا رہا ہوں ورنہ میں بوچھی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد ماوراء اور شمشاد کی محفل کی سالگرہ کا منتظر تھا، لیکن مِس کر گیا۔ اور اب رضوان کی بھی آ گئ۔
چلو۔ ساتھ ہی ماوراء اور شمشاد کو بھی مبارکباد دے دی جائے۔
 

رضوان

محفلین
اعجاز اختر، سارہ خان(ایک ہی فیتے میں سب کو لپیٹ دیا آپ نے کہ خود ہی آپسمیں بانٹ لو مبارکباد)، ضبط اور بوچھی شکریہ
(اب میں آئی ایٹ میں رہ رہا ہوں
آئی نائن والوں نے کہا ہے ۔۔۔۔
یہ گلیاں یہ چوبارہ یہاں آنا نا دوبارہ
ہم تو گئے پردیس رے :cry: )
 

تیشہ

محفلین
جناب ، میں آئی ایٹ والوں کو بھی جانتی ہوں :D :D
آئی نائن کیو ں چھوڑا ؟ اور پھر آئی ایٹ کیوں کر آگئے ۔؟ :roll:
 
Top