مبارکباد رضوان کو سالگرہ مبارک

رضوان

محفلین
لو
کونسی جگہ ہے دنیا میں جہاں آُ پکی جان پہچان نہیں اب وہیں میں اپنا ٹین ٹاپرا لیجاؤں :?:
جنابہ آئی نائن والے بے مروت لوگ ہیں اس وجہ سے چھوڑ دیا :wink: (اب آپ سے زیادہ اس بارے میں کون جانتا ہے )
آئی۔ایٹ میں(پیلا )فلیٹ خرید لیا ہے کہ جب رہنا ہی ہے تو بچوں کی اسکول یونیورسٹی کے قریب رہیں۔
(ابھی آئی ایٹ میں اپنی تو کوئی جان پہچان ہوئی نہیں۔ آئی نائن کو مس کرتے ہیں)
 
تیشہ

محفلین
جناب پنڈی اسلام آباد کی پیدائیش ہوں میں ، بچپن سے لے کر ۔ ۔ ۔ :D کچھ عرصہ تو گزرا نا ۔ پنڈی کے اک سرے سے لے کر اسلام آباد کے آخری سرے تک جان پہچان ہی پہچان ہے ۔ 8)
میں پوچھنے ہی لگی تھی آپ سے کہ پیلا فلیٹ ہی لیا ۔
 
تیشہ

محفلین
بے مروت لوگ آپکو آئی نائن میں ہی نہیں آئی ایٹ میں بھی بے شمار ملیں گے :D آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا :p
ادھر کا حال بھی آئی نائن جیسا ہی ہے ۔ کچھ دن صبر کریں جان پہچان ہوگئی تو ادھر بھی آٹا ،سالن، نمک ،مرچیں ،ٹماٹر چینی گھی :D مانگنے بے ہی شمار ۔ :lol: اور ذرا فلیٹ والوں سے بچ کر رہئیے گا ، :p :wink: آپکا فلیٹ کونسی منزل پر ہے ؟
 
رضوان

محفلین
جی ہاں پیلا فلیٹ ہی ہمیں اپنی ضروریات سے قریب ترین لگا۔ پھر محسوس ہورہا تھا کہ کچھ عرصے بعد یہ بھی نہیں ملے گا۔
ہم میاں بیوی کو اسوجہ سے اچھا لگا کہ پارک قریب ہیں اور بیڈ روم کی کھڑکی سے قبرستان دکھائی دیتا ہے۔ :lol:
فلیٹ ہے ہی تیسری منزل پر صرف حقیقی ضرورت مند ہی ہمت کرتے ہیں :)
اب اوکھلی میں سر دیا ہے تو موصلوں سے کیا ڈرنا۔
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:

واہ اسکا مطلب یہ فلیٹ وہاں قریب قریب ہے جہاں اک پارک ہے چند جھولے تھے ۔ اور قبرستان بھی تھا کہیں پیچھے کو ۔ اور ساتھ میں چھوٹی سی مارکیٹ دو ، چار دوکانیں تھیں جب میں اس ایرے میں آیا جایا کرتی تھی م جھے چودہ سال ہوئے اب آئی ایٹ نہیں گئی مگر آج بھی مجھے وہ سب پیلے فلیٹس ، پارک ، دوکانیں ، سکول سب یاد ہیں ۔
اس گراونڈ میں اب کیا کیا بنا ؟ کہ پہلے جیسا ہی ہے ۔ جس میں بچے کرکٹ کھیلتے اور لوگ گھومتے پھرتے ۔ آئی نائن اور آئی ایٹ کے درمیان والا بڑا والا ۔
 
رضوان

محفلین
جی ہاں ویسے کا ویسے ہی ہے جیسے پہلے ہوگا
بس تبدیلی اتنی سی ہے کہ چاروں طرف لگا ہوا لوہے کا جنگلہ اور جھولے کوئی بیچ کر کھا گیا۔ ایک ایرپورٹ وہاں بنا ہوا ہے پانی کے اوور ہیڈ ٹینک کے نیچے جہاں دن رات جہاز مستاتے رہتے ہیں اور دھویں کے مرغولوں میں اپنا غم کیموفلاج کیے رکھتے ہیں۔ (لوہا بھی انہی جہازوں نے اپنا ایندھن خریدنے کے لیے بیچا ہوگا)
چہل قدمی کے لیے بڑے پارک دوسرے ہیں یہ صرف جہازوں کا اڈا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ایک ایرپورٹ وہاں بنا ہوا ہے پانی کے اوور ہیڈ ٹینک کے نیچے جہاں دن رات جہاز مستاتے رہتے ہیں اور دھویں کے مرغولوں میں اپنا غم کیموفلاج کیے رکھتے ہیں۔ (لوہا بھی انہی جہازوں نے اپنا ایندھن خریدنے کے لیے بیچا ہوگا)
بہت عمدہ رضوان بھائی، اب لگ رہا ہے کہ آپ فارم میں‌ آگئے ہیں
 
کبھی مجھے میری کمرشل مارکیٹ کابھی حال بتائیے گا کیسی ہے ؟ ویی ہے جیسی شروع میں تھی یا کچھ نئ ا اضافہہوا؟ بھابھی تو جاتیں ہونگیں شاپنگ کو ۔؟
چاندنی چوک میرا :( چاندنی چوک کے پرلے طرف بڑا سا بنگلہ ریڈ کلر کا ۔ اس میں میرا بچپن گزرا ۔ پھر سکس روڈ ، سکس روڈ سے مری روڈ ، میرا بلیو ایریا ۔ :cry: جہاں کے طباق سے میں آئیس کریم کھاتی تھی ۔ اور اک اک ریسٹورنٹ ۔ :cry:
مارگلہ ۔ زو ، جیپینی پارک ،
کیا کیا یاد آرہا مجھے اس آئی نائن آئی ایٹ سے :cry:
 
رضوان

محفلین
بس تیار رہیے کچھ ہی دنوں‌ میں ورچوئل ٹور کے لیے جس قدر ممکن ہوا احوال باتصویر ملاحظہ کیجیے گا۔
چاندنی چوک سے پیدل ہی کھنہ پل تک پچھلے دنوں چکر لگایا ہے۔ ہوا یوں کہ صدر سے واپسی پر بیٹے کو چاندنی چوک سے گھر کے لیے بھیج دیا اور ہم دونوں اتر گئے ایک رشتہ دار کے گھر جانے کے لیے۔ اس راستے سے اس سے پہلے کبھی نہیں گئےتھے اس لیے سٹلائٹ ٹاؤن کی طرف آکر کھڑے ہوگئے کہ کیوں نا سوزوکی پر جائیں۔ اتنے میں سڑک کے پار بھٹے والا(چھلی ابلی ہوئی ) نظر آگیا جتنی دیر میں ہم نے سڑک پار کی اتنی دیر میں چھلی والا سگنل پار کر گیا اور سڑک کے دوسرے پار سوزوکی بھی آکر روانہ ہوگئی تو ہم نے پیدل ہی سفر کرنے کی ٹھانی۔ اس روز سٹلائٹ ٹاؤن کا اندرون، مسلم ٹاؤن، حاجی چوک اور ناجانے کیا کیا صحیح طرح دیکھنے کا موقع ملا۔تقریبًا 30 منٹ میں ہم بغیر کسی سے پوچھے النور سوسائٹی پہنچ گئے۔
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
رضوان نے کہا:
ایک ایرپورٹ وہاں بنا ہوا ہے پانی کے اوور ہیڈ ٹینک کے نیچے جہاں دن رات جہاز مستاتے رہتے ہیں اور دھویں کے مرغولوں میں اپنا غم کیموفلاج کیے رکھتے ہیں۔ (لوہا بھی انہی جہازوں نے اپنا ایندھن خریدنے کے لیے بیچا ہوگا)
بہت عمدہ رضوان بھائی، اب لگ رہا ہے کہ آپ فارم میں‌ آگئے ہیں

بس آپ ساتھیوں کی دعائیں اور حبیب بنک کا تعاون حاصل رہا تو سلسلہ رواں رہے گا ویسے ابھی ایک آدھ دن بعد پھر دو ہفتوں کا غچہ دینے کا پروگرام ہے۔
 
ماوراء نے کہا:
سالگرہ کا میں پڑھ کر سمجھی کہ یہ دوبارہ اتنی جلدی کیسے آ گئی۔

ویسے کسی نے نوٹس نہیں کیا۔۔۔مجھے بھی محفل پر ایک سال، ایک مہینہ، 17 دن، 6 گھنٹے، 45 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوئے ہیں۔ :(

خیر۔۔۔

رضوان کو مبارک

چلو تمہیں صرف اپنی ہی پڑی رہتی ہے مجھے بھی ایک سال ہوگیا ہے۔

رضوان ، تم پھر سے ایک سال کے ہوگئے ہو ایک تو تمہارا نوجوان ہونا نہیں جاتا :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
بس تیار رہیے کچھ ہی دنوں‌ میں ورچوئل ٹور کے لیے جس قدر ممکن ہوا احوال باتصویر ملاحظہ کیجیے گا۔
چاندنی چوک سے پیدل ہی کھنہ پل تک پچھلے دنوں چکر لگایا ہے۔ ہوا یوں کہ صدر سے واپسی پر بیٹے کو چاندنی چوک سے گھر کے لیے بھیج دیا اور ہم دونوں اتر گئے ایک رشتہ دار کے گھر جانے کے لیے۔ اس راستے سے اس سے پہلے کبھی نہیں گئےتھے اس لیے سٹلائٹ ٹاؤن کی طرف آکر کھڑے ہوگئے کہ کیوں نا سوزوکی پر جائیں۔ اتنے میں سڑک کے پار بھٹے والا(چھلی ابلی ہوئی ) نظر آگیا جتنی دیر میں ہم نے سڑک پار کی اتنی دیر میں چھلی والا سگنل پار کر گیا اور سڑک کے دوسرے پار سوزوکی بھی آکر روانہ ہوگئی تو ہم نے پیدل ہی سفر کرنے کی ٹھانی۔ اس روز سٹلائٹ ٹاؤن کا اندرون، مسلم ٹاؤن، حاجی چوک اور ناجانے کیا کیا صحیح طرح دیکھنے کا موقع ملا۔تقریبًا 30 منٹ میں ہم بغیر کسی سے پوچھے النور سوسائٹی پہنچ گئے۔

اتنی لمبی کہانی لکھنے کی کیا ضرورت تھی، سیدھے ہی بتا دینا تھا کہ میں اتنا پیدل چل سکتا ہوں اور یہ کہ “ ابھی تو میں جوان ہوں“ اور یہ کہ چھلی بھی کھائی مطلب دانت سارے سلامت ہیں (بتیسی کے)
:wink: :wink: :wink: :) :wink:
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
سالگرہ کا میں پڑھ کر سمجھی کہ یہ دوبارہ اتنی جلدی کیسے آ گئی۔

ویسے کسی نے نوٹس نہیں کیا۔۔۔مجھے بھی محفل پر ایک سال، ایک مہینہ، 17 دن، 6 گھنٹے، 45 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوئے ہیں۔ :(

خیر۔۔۔

رضوان کو مبارک

چلو تمہیں صرف اپنی ہی پڑی رہتی ہے مجھے بھی ایک سال ہوگیا ہے۔

او ہاں بالکل۔ 6 جنوری کو تو میں پاکستان سے واپس آئی تھی۔ دھیان ہی نہیں دیا۔ ویسے بھی اب جشن منانے کا اتنا مزہ نہیں آتا۔ میرے غبارے، جھنڈے۔۔۔ :cry:
چلو۔۔۔اگلے 6 جنوری کو یاد رکھوں گی۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
بس تیار رہیے کچھ ہی دنوں‌ میں ورچوئل ٹور کے لیے جس قدر ممکن ہوا احوال باتصویر ملاحظہ کیجیے گا۔
چاندنی چوک سے پیدل ہی کھنہ پل تک پچھلے دنوں چکر لگایا ہے۔ ہوا یوں کہ صدر سے واپسی پر بیٹے کو چاندنی چوک سے گھر کے لیے بھیج دیا اور ہم دونوں اتر گئے ایک رشتہ دار کے گھر جانے کے لیے۔ اس راستے سے اس سے پہلے کبھی نہیں گئےتھے اس لیے سٹلائٹ ٹاؤن کی طرف آکر کھڑے ہوگئے کہ کیوں نا سوزوکی پر جائیں۔ اتنے میں سڑک کے پار بھٹے والا(چھلی ابلی ہوئی ) نظر آگیا جتنی دیر میں ہم نے سڑک پار کی اتنی دیر میں چھلی والا سگنل پار کر گیا اور سڑک کے دوسرے پار سوزوکی بھی آکر روانہ ہوگئی تو ہم نے پیدل ہی سفر کرنے کی ٹھانی۔ اس روز سٹلائٹ ٹاؤن کا اندرون، مسلم ٹاؤن، حاجی چوک اور ناجانے کیا کیا صحیح طرح دیکھنے کا موقع ملا۔تقریبًا 30 منٹ میں ہم بغیر کسی سے پوچھے النور سوسائٹی پہنچ گئے۔

ہاں ضرور ، کسی دن تصویریں لے آئیے ۔ :D
صدر کچہری میری امی کا گھر ۔ پولیس کالونی سے شروع کیجئے گا تصویر ۔ :lol:
پھر ذرا آگے مری روڈ ۔ گلستان شبستان سینما ۔ میری فریسکو مٹھائی اور مٹھائی محل ۔
پھر چاندنی چوک ۔ سے سیٹلا ئیٹ ٹاؤن ۔ کمرشل مارکیٹ ۔ برگر ۔چاٹ ۔ :p
پھر سید پور ۔ پیر ودھائی ۔ کالی ٹینکی :lol:
سکس روڈ ۔ پھر آئی نائن آئی ایٹ۔ کراچی کمپنی ۔ :D
پھر آگے سے اسلام آبار کا سارا ایریا ۔ سپر مارکیٹ جناح مارکیٹ اور بلیو ایریہ یہ سب سے میرا دل بڑا اداس ہورہا :cry:
 
رضوان

محفلین
ان سب مقامات کو نا بھجوا دوں :lol: جی بھر کر دیکھ لیجیے گا۔ ویسے بھی یہاں تو ہر دوسرے دن کسی نا کسی پرانی عمارت پر بلڈوزر چل رہا ہوتا ہے۔
 
Top