مبارکباد رضوان بھائی کی شادی کی سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 4 اکتوبر کو ان محفل کے ہر دلعزیز رکن رضوان بھائی کی شادی کی سالگرہ ہے۔
(کون سی سالگرہ ہے یہ وہ خود ہی آ کر بتائیں گے)

اردو محفل کی جانب سے رضوان بھائی اور ان کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ کرے یہ سالگرہ ان کے لیے مزید خوشیوں کا پیغام لائے۔
 
ماوراء

محفلین
رضوان، شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
anniversary_cheer.jpg
 
محسن حجازی

محفلین
شادی کی سالگرہ!
صاحب بہت بہت مبارک ہو!
یہ تو اچھا ہوا کہ ان معزز خاتون کے بلاگ پر ہم آپ سے جوابی حملے کے طور پر آپ کے محبت کے ارادوں کی بابت نہیں پوچھ بیٹھے :grin:
خوش رہئے!
بھائي اور بھابھی صاحبہ دونوں کو شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
والسلام
 
رضوان

محفلین
بہت بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا۔ شمشاد بھائی کا پیغام کل رات مِلا تو حیرت انگیز مسرت ہوئی۔ بچے اس بات پر حیران تھے کہ شمشاد انکل نے تاریخ یاد رکھی ہوئی ہے اور کیا وقت پر ایس ایم ایس کیا ہے کہ ہم لوگ ریسٹورینٹ سے واپس آرہے تھے۔
بوچھی اور ماوراء بہت بہت شکریہ اتنا عمدہ سجا سجایا پیغام بھیجنے کا ہم دونوں کے لیے۔
بہت بہت شکریہ محسن حجازی صاحب ویسے آپ پوچھتے تو ہم محبت کے ارادے بنا لیتے اور پھر بتا دیتے ان میں کونسا اینٹ گارا لگتا ہے؟
یہ سالگرہ وہ والی ہے جہاں گنتی ختم ہو جاتی ہے یعنی 25 ویں گزر گئی ہے جانے کب سے۔ ( جی ہاں میں بھی شادی کی سالگرہ کی بات کر رہا ہوں :hatoff: اب جانے یہ میرے لیے اعزاز ہے یا میری شریکِ حیات کے لیے کہ اب تک نباہ کیے جارہے ہیں:confused: )
 
ظفری

لائبریرین
رضوان ۔۔۔۔ ! شادی کی پچسویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔
شکر ہے کہ اس پچسویں سال کے موقع پر تم کو کچھ دیر کے لیئے محفل پر آنے کی اجازت تو ملی ۔ ;)
 
محسن حجازی

محفلین
بہت بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا۔ شمشاد بھائی کا پیغام کل رات مِلا تو حیرت انگیز مسرت ہوئی۔ بچے اس بات پر حیران تھے کہ شمشاد انکل نے تاریخ یاد رکھی ہوئی ہے اور کیا وقت پر ایس ایم ایس کیا ہے کہ ہم لوگ ریسٹورینٹ سے واپس آرہے تھے۔
بوچھی اور ماوراء بہت بہت شکریہ اتنا عمدہ سجا سجایا پیغام بھیجنے کا ہم دونوں کے لیے۔
بہت بہت شکریہ محسن شیرازی صاحب ویسے آپ پوچھتے تو ہم محبت کے ارادے بنا لیتے اور پھر بتا دیتے ان میں کونسا اینٹ گارا لگتا ہے؟
یہ سالگرہ وہ والی ہے جہاں گنتی ختم ہو جاتی ہے یعنی 25 ویں گزر گئی ہے جانے کب سے۔ ( جی ہاں میں بھی شادی کی سالگرہ کی بات کر رہا ہوں :hatoff: اب جانے یہ میرے لیے اعزاز ہے یا میری شریکِ حیات کے لیے کہ اب تک نباہ کیے جارہے ہیں:confused: )

قبلہ ہم ایک تو شیراز سے ذرا پرے حجاز کے ہیں آپ نے ہمارا ڈاکخانہ ہی الٹ دیا :laugh:
حضور محبت کے اردووں میں بالکل اینٹ گارا نہیں لگتا محض اینٹیں ہی لگتی ہیں :grin:
پچیسویں سالگرہ؟ واقعی؟ اتنے کے تو ہم خود بھی نہیں ہیں۔۔۔ :)
 
رضوان

محفلین
رضوان ۔۔۔۔ ! شادی کی پچسویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔
شکر ہے کہ اس پچسویں سال کے موقع پر تم کو کچھ دیر کے لیئے محفل پر آنے کی اجازت تو ملی ۔ ;)
چندا پچیسویں کب کی گزر گئی مطلب اس کے بعد گننا ہی چھوڑ دیا;)
اب اجازت ہی اجازت ہے۔
 
رضوان

محفلین
قبلہ ہم ایک تو شیراز سے ذرا پرے حجاز کے ہیں آپ نے ہمارا ڈاکخانہ ہی الٹ دیا :laugh:
حضور محبت کے اردووں میں بالکل اینٹ گارا نہیں لگتا محض اینٹیں ہی لگتی ہیں :grin:
پچیسویں سالگرہ؟ واقعی؟ اتنے کے تو ہم خود بھی نہیں ہیں۔۔۔ :)
آپ کے اجداد کے ڈومیسائل میں تصحیح کردی ہے۔
اچھا ہوا آپ شیراز سے نہیں ہیں ورنہ ننھیالی رشتہ نکل آتا۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو رضوان شادی کی چالیسویں سالگرہ!!۔ کیا اسے چالیسواں کہا جا سکتا ہے؟؟ یہ تو مذاق تھا۔۔ ویسے بھابھی کو بھی مبارکباد، اس کے بعد تم کو اور بچوں کو بھی، جس عدد کی بھی سالگرہ ہو۔
 
Top