رسول اللہ (ص) کی جائے ولادت پر بلڈوزر پہنچ گئے

طالوت

محفلین
منفی سوچ اور بد گمانی کا کوئی علاج نہیں۔

آج ایک مصری دوست سے شکوہ کیا جو سلفی مسلک رکھتا ہے کہ تم لوگوں نے مرسی کی حمایت نہ کر کے سیسی کو جگہ دی۔ تو اس کا جواب کچھ یوں تھا کہ "ہمارے ہاں تین رائے ہیں ، ایک جو اس کے قائل ہیں کہ حاکم وقت اگر مسلمان ہے تو اس کے خلاف بغاوت نہیں کی جائے گی (وہ اسی سوچ کا حامل ہے) ، ایک جو اس رائے سے متضاد رائے رکھتا ہے اور جابر کے خلاف جدو جہدکا قائل ہے اور تیسرااس گتھی کو سلجھانے میں ناکام ہے اور اس لئے پہلے دونوں گروہوں سے کنارہ کئے ہوئے ہے" جس طرح ہم اپنے معاشرے پر طالبانی شریعت کے سخت مخالف ہیں اور یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ اپنے عقائد و سوچ کے مطابق قانون بنائیں اور پہلے سے موجود قانون کی تشریح کریں اسی طرح حجاز کے مسلمانوں کو بھی یہ حق حاصل ہے ۔ اب میرا مسلک میری سوچ ہر جگہ تو ممکن نہیں۔ اور جن کو یہ خیال ہے کہ لوگ سعودی وظیفہ خوار ہونے کے سبب ایسی باتیں کرتے ہیں تو انھیں بھی یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بھی ایران کے وظیفہ خوار امریکہ کے وظیفہ خوار وغیرہ وغیرہ کے القابات سے نوازے جاتے رہتے ہیں یقینا وہ بھی اتنا ہی سچ ہو گا جتنا کہ پہلے والا الزام۔:)
بہرحال دل جلایا جائے یا بال نوچے جائیں ، آل سعود کی حکومت ہے عوام کی اکثریت (انفرادی و قبائلی صورت میں ) مذہبی معاملات میں خصوصا ان کے ساتھ ہے وہ جو مناسب جانیں گے کرتے رہیں گے۔
 
سید ذیشان

پھر حج بھی صرف سعودی ہی کریں نا۔ پیسے تو دنیا بھر کے حاجیوں سے بٹورنے ہیں اور فیصلے خود لینے ہیں۔

You can't have your cake and eat it too
 
میں نے گوگل ارتھ میں جاکر یہ امیج لیا ہے۔۔۔آپ خود دیکھ لیجئے کہ کالے مارکر سے فری ہینڈ سب سے چھوٹا سرکل وہ جگہ ہے جہاں اس وقت مقامِ ولادت کے اوپر لائبریری بنی ہوئی ہے اور اسکے چاروں طرف کھلی جگہ ہے۔۔۔جبکہ درمیانہ سرکل وہ جگہ ہے جہاں حضرت خدیجۃ الکبریٰ اور دوسرے کبار صحابہ کے مکان تھے اور جہاں اس وقت پبلک ٹوائلٹس بنے ہوئے ہیں (حجاج کی سہولت اور حرم کی توسیع کے نام پر)۔۔۔جبکہ سب سے بڑا سرکل کنگ خالد پیلس ہے (اتنے بڑے پیلس کیلئے جگہ نکل آئی لیکن مسلمانوں کے عظیم تاریخی مقامات اور نبی کریم اور انکے صحابہ کے آثار کیلئے جگہ نہیں نکل سکی)۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

1897720_10152021938757523_1511825648_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھنا یہ چاہیے کہ اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خانہ کعبہ کی توسیع کا موقع آ جاتا اور اسے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش بھی آ جاتی تو کیا آپ حاجیوں اور نمازیوں کے لیے اپنے گھر کی جگہ وقف نہ کرتے؟ میرا تو خیال ہے کہہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غیر مسلم کی ضرورت کے پیش نظر بھی وہ جگہ اسے بڑی خوشی سے عنایت کر دیتے۔۔۔ چہ جائیکہ کہ بات حاجیوں اور نمازیوں کی ہو اور ایسا نہ ہو۔۔۔ ۔ !

ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ۔۔۔ !

تو پھر اگر آج کعبۃاللہ کی توسیع میں جائے ولادت شامل کرنی پڑ رہی ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔۔
خانہ کعبہ کی توسیع کہ مسجد کی توسیع؟
 
محمد امین

لائبریرین
احتجاجا،،، جنکو اعتراض ہے وہ قسم کھالیں اللہ کی کہ وہ اس وقت تک مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک آل سعود کی حکمرانی ختم نہیں ہوجاتی،، جس کو جس سے نفرت ہوتی ہے وہ اس کی گلی کیا شہر کیا ملک میں بھی نہ جائے،،:grin::grin::grin:

یزید کی حکمرانی میں کیا سب صحابہ نے مکہ چھوڑ دیا تھا؟
 
حیرت ہے جھوٹ کے اتنے ساتھی
جب یہ بات واضح ہوگئی کہ صہیونیوں نے یہ شوشہ چھوڑا ہے تو پھر اس کی آڑ میں اتنا طبرا کیوں؟

کیا یہی اپ کی اخلاقیات ہیں؟
 
طالوت

محفلین
پھر حج بھی صرف سعودی ہی کریں نا۔ پیسے تو دنیا بھر کے حاجیوں سے بٹورنے ہیں اور فیصلے خود لینے ہیں۔

You can't have your cake and eat it too
جب نیت ہی مخالفت کی ہو تو عذر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ "تو آٹا گوندھتے وقت ہلتی کیوں ہے" ۔

میرا مشورہ ہے کہ یہ آل سعود و سعودی باز نہیں آئیں گے طالبان کی خلافت قائم ہو جانے دیتے ہیں پھر ان کی ایسی کی تیسی جہاں تین سپر پاوریں نہ ٹک سکیں وہاں ان ٹھنڈےمسلمانوں کی کیا حیثیت۔
 
ام اریبہ

محفلین
کیا یہ رائٹر " ڈیوڈ " مسلمانوں کا ہمدرد ہے
اس سے پہلے بھی ایک آرٹیکل میں کسی نے لکھا تھا کہ مکہ کو " لاس ویگاس بنایا جارہاہے
جبکہ آپ ڈایریکٹ ٹیلکاس دیکھ سکتے ہیں کہ لوگوں کے لیے کیا کیا آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں
طواف کے لئے دو منزلہ راستہ کیا یہ لاس ویگاس ہے،
نئے وضو خانے ، بیت الخلاء کیا یہ لاس ویگاس ہے
ہر کوئی چاہتا ہے کہ جب وہ مسجد الحرام جائے تو اس کی رہائش قریب ہو، اور اس سلسلے میں پرانی عمارتوں
کو توڑکر ملٹی اسٹوریز عمارتیں بنائی جارہی ہیں کیا یہ لاس ویگاس ہے۔
یہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے ایسا کچھ نہیں ہورہا۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع میں امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا گھر بھی آگیا جو آج نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اور انکے
خاص دوستوں کی آرام گاہ ہے پہلے غلط فہمیاں اس پر پیدا کی گئی تھیں۔
ختم شد،،، بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔۔۔ ۔۔
آپ نے بہت اچھا سوچا ۔۔۔۔یہ سوائے غلط فہمی کے کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔
 
ام اریبہ

محفلین
احتجاجا،،، جنکو اعتراض ہے وہ قسم کھالیں اللہ کی کہ وہ اس وقت تک مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک آل سعود کی حکمرانی ختم نہیں ہوجاتی،، جس کو جس سے نفرت ہوتی ہے وہ اس کی گلی کیا شہر کیا ملک میں بھی نہ جائے،،:grin::grin::grin:
کیا سنتِ نبوی کی بھی اتنی ہی فکر کرتے ہیں ہم سب ؟۔۔۔۔۔جتنا کہ سنی سنائی باتوں میں آ جاتے ہیں یہ کیوں وہ کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
حیران کن بات یہ ہے کہ خالد پیلس کو نہیں گراتے حالانکہ اس پیلس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کا صحن اس طرف سے چھوٹا ہو گیا ہے۔
 
x boy

محفلین
ابلس انسان کی عقل اچک لیتا ہے اسی طرح اس نے کارندے بنی آدم میں رکھے ہیں
"ڈیوڈ" کارندہ تھا اور اس نے ابلس کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
 
ساجد

محفلین
حیران کن بات یہ ہے کہ خالد پیلس کو نہیں گراتے حالانکہ اس پیلس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کا صحن اس طرف سے چھوٹا ہو گیا ہے۔
بالکل یہی بات میں لکھنا چاہ رہا تھا کہ حرم مکی کے ساتھ اتنا بڑا شاہی محل بنانے کی کیا ضروت تھی جبکہ توسیع کے لئے زمین کی بھی ضرورت ہے ۔
 
ساجد

محفلین
ابلس انسان کی عقل اچک لیتا ہے اسی طرح اس نے کارندے بنی آدم میں رکھے ہیں
"ڈیوڈ" کارندہ تھا اور اس نے ابلس کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
عزیز از جان ، انہی "کارندوں" پر ہی تو بات کی جا رہی ہے یہاں :)
ڈیوڈ محض گولڈ میڈلسٹ تھا لیکن کچھ کارندے تو "لارنس آف عریبیہ " میڈ لسٹ ہیں ۔ بلکہ اس کی "میڈ" لسٹ ہیں ۔
 
کافی مزاحیہ آرٹیکل ہے۔۔۔۔" تاریخی مقامات کی تعمیرِ نو"۔۔۔۔اور یہ تو آپکو پتہ ہی ہے کہ ہر "جدید تعمیر" کیلئے قدیم تعمیر کی تخریب کرنا پڑتی ہے جو کہ پہلے ہی کافی سے زیادہ ہوچکی ہے، چنانچہ اب تعمیرِ نو کے نام سے رہی سہی کسر بھی نکالنے کا ارمان ہے۔
اور یہ بھی نجانے کونسی شریعت کا حکم تھا کہ اچھی بھلی کئی سو سال پرانی مسجد جس میں نماز ہوتی تھی، اسکو مسجد کی بجائے لائبریری میں تبدیل کردیا جائے۔۔۔
 
افسر خان

محفلین
بس اب قہر خداوندی نازل ہوگی۔۔۔۔ سعودی عرب کی حکومت پر۔۔۔۔ میرے آقاﷺ کی مبارک جائے پیدائش کی بے حرمتی۔۔۔۔اللہ ان کو توفیق دے اور یہ اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔۔۔
 
افسر خان

محفلین
یہ بہت ہی بری خبر ہے۔۔۔ آخر یہ لوگ چاہتے کیا ہیں۔۔۔مقدس مقامات کو ایک ایک کرکے ختم کیوں کر رہے ہیں۔۔۔ اور دیکھنا کہ یہ لوگ اپنی تباہی کو دعوت دے رہے ہیں۔۔۔یہ لوگ تباہ ہوجائیں گے۔۔۔قہرخداوندی سے نہیں بچ پائیں گے
 
Top