رسول اللہ (ص) کی جائے ولادت پر بلڈوزر پہنچ گئے

محمد امین

لائبریرین
ہمت انکل خانہ کعبہ کونسا قدیمی مکان ہے؟ وہ بھی جدید شکل ہے اس روحانی مقام کی جسے اللہ نے کعبہ کردیا تھا۔۔۔ کل کو ایکسپینشن کے لیے کعبہ مسمار کر کے کہیں اور رکھا جا سکتا ہے؟؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
گو کہ حضور کی جائے پیدائش احکام کے اعتبار سے کعبے جیسی نہیں ہے لیکن اللہ نے قرآن میں ایک باریک سا کلیہ ارشاد فرمایا ہے کہ جس جگہ کو بھی اللہ کے محبوب انبیاء نسبت ہوجاتی ہے وہ برکت والی جگہ بن جاتی ہے۔ بہت مثالیں آپ کو مل جائیں گی۔ مثلاً سبحان الذی اسراء بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الاقصیٰ، اللذی بارکنا حولہ۔۔۔۔ یہ بارکنا حولہ، علماء فرماتے ہیں کہ انبیاء کی قبورِ مبارک کے بارے میں ہے۔ اسی طرح لا اقسم بھٰذالبلد، و انت حل بھٰذا البلد۔ حضور مکے میں رہتے تھے اللہ نے اسی بات پر مکے کی قسم ارشاد فرمائی، اور اللہ قرآن میں جب بھی قسم ارشاد فرماتا ہے تو وہ بہت ہی خاص بات ہوتی ہے۔ ان ہی باتوں سے کلیے نکلتے ہیں اگر ایمان شریعت کے تابع ہو تو۔ ہاں ایمان اگر آل سعود اور آل شیخ کے تابع ہو تو پھر جو ہو سو ہو۔۔۔ حضور جانِ ایمان ہیں، ان سے ہٹ کر کچھ بھی نہیں۔۔ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم الف الف مرۃ۔۔
 
آخری تدوین:
ہمت انکل خانہ کعبہ کونسا قدیمی مکان ہے؟ وہ بھی جدید شکل ہے اس روحانی مقام کی جسے اللہ نے کعبہ کردیا تھا۔۔۔ کل کو ایکسپینشن کے لیے کعبہ مسمار کر کے کہیں اور رکھا جا سکتا ہے؟؟؟

پہلے یہ تصاویر ملاحظہ کریں
اگر مگر بالفرض یہ سب بعدمیں کرلیجیے گا
 
دراصل یہ خبر بد نیتی پر مبنی ہے
نہ کوئی قدیمی عمارت مسمار ہورہی ہے۔ بلکہ یہ تو ہے ہی نہیں۔ نہ ہی جدید عمارت مسمار ہورہی ہے

ذرا غور کرو۔ اگر جدید عمارت مسمار ہو جاوے تو بھی زمین تو اپنی جگہ پر ہی رہے گی۔ مگر یہاں تو جدید عمارت بھی مکمل موجود ہے بلکہ اس پر نیا رنگ ہورہا ہے۔
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ توسیعی منصوبہ کا اصل مرکز یہ عمارت ہے ہی نہیں۔ بلکہ توسیعی منصوبہ اس جگہ کے بلکل مخالف سمتوں میں جاری ہے ۔ یہ جگہ جہاں یہ عمارت ہے وہاں سے دو پیدل سرنگ منیٰ جاتی ہیں۔ لہذا اس عمارت کو چھیڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دراصل صہیونیوں اورا ن کے ایجنٹوں کے دل پر یہ توسیعی منصوبہ کھٹک رہا ہے
 

x boy

محفلین
احتجاجا،،، جنکو اعتراض ہے وہ قسم کھالیں اللہ کی کہ وہ اس وقت تک مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک آل سعود کی حکمرانی ختم نہیں ہوجاتی،، جس کو جس سے نفرت ہوتی ہے وہ اس کی گلی کیا شہر کیا ملک میں بھی نہ جائے،،:grin::grin::grin:
 

x boy

محفلین
1557412_611262062287308_678672104_o.jpg

یہ عربی میں لکھا اس کا کیا مطلب ہے " مکان تجارۃ السیدۃ خدیجۃ رضی اللہ عنہا"
 

سید ذیشان

محفلین
کیا ابراہیم (ع) کی قدم گاہ اور اسمٰعیل (ع) کی جائے پیدائش، یعنی مقام ابراہیم، رسول (ص) کی جائے پیدائش سے زیادہ محترم ہیں کہ ایک کی تو حفاظت کی جائے اور دوسرے کو مسمار کیا جائے؟

یہ صرف دعوت فکر ہے، اس پر بحث کی چنداں ضرورت نہیں!
 

زیک

مسافر
احتجاجا،،، جنکو اعتراض ہے وہ قسم کھالیں اللہ کی کہ وہ اس وقت تک مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک آل سعود کی حکمرانی ختم نہیں ہوجاتی،، جس کو جس سے نفرت ہوتی ہے وہ اس کی گلی کیا شہر کیا ملک میں بھی نہ جائے،،:grin::grin::grin:
میرا واقعی سعودیہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں
 

اوشو

لائبریرین
تف ہے ایسے لوگوں پر جو سعودی وظیفوں کے چکر میں کوے کو سفید ثابت کرنے پر ہی تلے ہوئے ہیں۔ بہت سال پہلے دادا ابو حج پر گئے تھے تو واپسی پر کچھ کتب بھی لائے تھے۔ ایک کتاب یا شاید ڈائری جو حجاج کرام کو تحفتا دے گئی تھی اس میں اس عمارت کی تصویر تھی۔ اور تفصیل میں بھی عربی عبارت میں یہی لکھا گیا تھا کہ یہ جگہ حضور علیہ الصلواۃ والسلام کی جائے پیدائش ہے ۔ بلکہ عمارت کے ایک سائیڈ پر ۔"مولد النبی" جیسی عبارت کا بورڈ بھی آویزاں تھا ۔یہ کتاب یا ڈائری سعودی حکومت کی طرف سے ہی چھپوائی گئی تھی۔ اب ان کے نمک خوار ان کے ارادوں کو شرعی جواز فراہم کرنے کے لیے الٹی سیدھی تاویلیں دے رہے ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
احتجاجا،،، جنکو اعتراض ہے وہ قسم کھالیں اللہ کی کہ وہ اس وقت تک مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک آل سعود کی حکمرانی ختم نہیں ہوجاتی،، جس کو جس سے نفرت ہوتی ہے وہ اس کی گلی کیا شہر کیا ملک میں بھی نہ جائے،،:grin::grin::grin:

یہ مقدس شہر ان کے باپ دادا کی جاگیر نہیں ہیں۔ ایسے بہت سے آئے اور چلے گئے۔ اور کوئی ان کو پوچھتا بھی نہیں ہے۔
 

ساجد

محفلین
یہ عربی میں لکھا اس کا کیا مطلب ہے " مکان تجارۃ السیدۃ خدیجۃ رضی اللہ عنہا"
عربی زبان میں مکان کا مطلب اشیاء رکھنے کا مقام بھی ہوتا ہے ۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا تجارت کیا کرتی تھیں تو جس جگہ اپنا سامان تجارت رکھا کرتی تھیں اسے مکان تجارۃ لکھا گیا ہے ۔
 

زیک

مسافر
بی بی سی نے بھی ذیشان بھائی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
مکہ: پیغمبرِ اسلام کی جائے ولادت کی مسماری کا خطرہ
خیال رہے کہ سعودی عرب کے حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ جگہ پیغمبر اسلام کی جائے ولادت ہے اور انھوں نے اس لائبریری میں ایسی عبارات والے بورڈ بھی نصب کیے ہوئے ہیں جن میں زائرین کو وہاں جانے سے منع کیا جاتا ہے۔
تاہم ڈاکٹر علاوی کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانے نقشے اور دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہی پیغمبرِ اسلام کی پیدائش کا مقام ہے۔
میرا خیال ہے کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ حضرت محمد کہاں پیدا ہوئے تھے۔ مگر اس بارے میں اکثر کافی روایات پھیل جاتی ہیں
 
میرا خیال ہے کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ حضرت محمد کہاں پیدا ہوئے تھے۔ مگر اس بارے میں اکثر کافی روایات پھیل جاتی ہیں
محققین کی رائے میں اختلاف ہوجاتا ہے ایسی کوئی بڑی بات نہیں ہے، البتہ محققین کی اکثریتی رائے کو اہمیت دینی چاہئے۔
 

سید ذیشان

محفلین


یہ کوئی اور ہی مکان ہو گا، کیونکہ حضور (ص) کی جائے پیدائش اور حضرت خدیجہ کا گھر دو مختلف جگہیں ہیں۔

اس آرٹیکل کے مطابق حضرت خدیجہ کے گھر کے اوپر بیت الخلا کا کمپلیکس بنایا گیا ہے

Ottoman-era columns in the mosque bearing inscriptions pertaining to the Prophet have been toppled, while the house of his wife, steps from the library, is the site of a giant toilet block.

اس سے کچھ ان کی جہالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
 
یہ کوئی اور ہی مکان ہو گا، کیونکہ حضور (ص) کی جائے پیدائش اور حضرت خدیجہ کا گھر دو مختلف جگہیں ہیں۔

اس آرٹیکل کے مطابق حضرت خدیجہ کے گھر کے اوپر بیت الخلا کا کمپلیکس بنایا گیا ہے



اس سے کچھ ان کی جہالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
جمہور علماء کا اتفاق ہے کہ مکہ مکرمہ میں کعبۃ المشرفہ کے بعد سب سے افضل مقام وہ مکان ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے ساتھ مقیم رہے اور 13 سال تک وحی کا نزول ہوتا رہا جب تک مکہ میں اس مکان میں قیام رہا ۔۔۔۔لیکن ان بدؤؤں نے اس مکان کو مسمار کر کے اوپر پبلک ٹوائلٹ تعمیر کردئیے (اور صرف چند گز کے فاصلے پر کنگ خالد پیلس تعمیر کرلیا)۔۔۔سچ ہے کہ "الاعراب اشد کفرا و نفاقا "
 
آخری تدوین:

طالوت

محفلین
عام روایت یہ ہے کہ لیٹرین وغیرہ ابو جہل کے مکان پر بنائے گئے تھے ۔ اب ابو جہل کے مکان پر بھی بنائے گئے ہوں تو کیا فرق پڑتا ہے ان کی چھت پر نماز پڑھی جاتی طواف بھی ہوا کرے گا۔ ملا کا اعتراض غسل خانوں اور وضو خانوں کی چھت پر نماز پڑھنے پر بھی ہے اسے بلند و بالا عمارات پر بھی اعتراض ہے جبکہ حرم کا بیسمنٹ اور اوپری چھت اور پھر مینارے بلند عمارات میں شمار کئے جا سکتے ہیں۔

حدود حرم متعین کر دی گئیں تھیں اور یہ سارے کا سارا رقبہ محترم ہے ، مقام ابراہیم کی وضاحت نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے بلکہ اس سے پہلے سے بھی موجود ہے مگر اپنے استعمال شدہ مکانات ، اشیاء یا جگہوں کے بارے میں کوئی حکم نہیں۔ اب نہ کسی کو محمد رسول اللہ کی تعلیم سے کوئی تعلق ہے نہ آپ کی صفت" بلند پایہ اخلاق کے حامل" پر عمل پیرا ہونے کا خیال۔ ایک مکان پر یہ شور شرابہ ہے حالانکہ اس کی تصدیق بھی ممکن نہیں کہ یہی وہ مقام ہے۔ محض اندازے اور مفروضے۔
 

سید ذیشان

محفلین
جمہور علماء کا اتفاق ہے کہ مکہ مکرمہ میں کعبۃ المشرفہ کے بعد سب سے افضل مقام وہ مکان ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے ساتھ مقیم رہے اور سال تک وحی کا نزول ہوتا رہا جب تک مکہ میں اس مکان میں قیام رہا اوران بدؤؤں نے اس مکان کو مسمار کر کے اوپر پبلک ٹوائلٹ تعمیر کردئیے (اور صرف چند گز کے فاصلے پر کنگ خالد پیلس تعمیر کرلیا)۔۔۔ سچ ہے کہ "الاعراب اشد کفرا و نفاقا "

مجھے تعجب نہیں ہو گا اگر ان کا اگلا ہدف مسجد نبوی ہوا۔
 
Top