رسول اللہ (ص) کی جائے ولادت پر بلڈوزر پہنچ گئے

کافی مزاحیہ آرٹیکل ہے۔۔۔ ۔" تاریخی مقامات کی تعمیرِ نو"۔۔۔ ۔اور یہ تو آپکو پتہ ہی ہے کہ ہر "جدید تعمیر" کیلئے قدیم تعمیر کی تخریب کرنا پڑتی ہے جو کہ پہلے ہی کافی سے زیادہ ہوچکی ہے، چنانچہ اب تعمیرِ نو کے نام سے رہی سہی کسر بھی نکالنے کا ارمان ہے۔
اور یہ بھی نجانے کونسی شریعت کا حکم تھا کہ اچھی بھلی کئی سو سال پرانی مسجد جس میں نماز ہوتی تھی، اسکو مسجد کی بجائے لائبریری میں تبدیل کردیا جائے۔۔۔
تعمیر نو سے تخریب کا مفہوم نکالنے میں، میں آپ کے ساتھ متفق نہیں ہوں۔ اگر سعودی حکومت کوئی اچھا کام کر رہی ہے تو لائقِ تحسین ہے۔
مسجد کو لائبریری میں تبدیل کرنے اور اب اس کی جگہ رہائش گاہ بنانے کے خلا ف میں بھی آپ سے متفق ہوں۔
آرٹیکل میں شائد مختلف خبریں بیان کی گئی ہیں، اس میں مزاح کہاں ہے، نظر نہیں آیا۔
 
مزاح آرٹیکل میں نہیں، بلکہ نظر میں ہے۔۔۔۔:)
 
طالوت

محفلین
احد شہدا کی قبور کے گرد ایک وسیع جنگلہ لگایا گیا ہے ، زائرین وہاں سے مٹی اور کنکر اٹھا کر لے جاتے ہیں بلکہ احد پہاڑ سے بھی لے جاتے ہیں ۔ شاید تعمیر نو سے مراد یہاں ااسی قسم کے حفاظتی حصار ہوں ۔
 
محمد امین

لائبریرین
کافی مزاحیہ آرٹیکل ہے۔۔۔ ۔" تاریخی مقامات کی تعمیرِ نو"۔۔۔ ۔اور یہ تو آپکو پتہ ہی ہے کہ ہر "جدید تعمیر" کیلئے قدیم تعمیر کی تخریب کرنا پڑتی ہے جو کہ پہلے ہی کافی سے زیادہ ہوچکی ہے، چنانچہ اب تعمیرِ نو کے نام سے رہی سہی کسر بھی نکالنے کا ارمان ہے۔
اور یہ بھی نجانے کونسی شریعت کا حکم تھا کہ اچھی بھلی کئی سو سال پرانی مسجد جس میں نماز ہوتی تھی، اسکو مسجد کی بجائے لائبریری میں تبدیل کردیا جائے۔۔۔

جو جگہ ایک دفعہ مسجد کے لیے وقف کردی جائے وہ تا قیامت مسجد رہنی چاہیے۔۔
 
x boy

محفلین
نان ایشو کو ایشو بنانا ہے
لوگوں کا اللہ اللہ کرنا چاہیے مگر کرتے کچھ اور ہیں

کعبہ کا غلاف کاٹ کر لے جاتے اور اپنے گھر میں لوگوں دعوت دیتے اور دکھاتے کہ کتنا بریو ہے کہ ہم نے کعبہ کے غلاف تک کو نہیں چھوڑا۔
الحمدللہ اب کعبہ کا غلاف آدمی کی پہنچ سے اونچی کردیتے ہیں۔
احد کی مٹی تو اب تک جہالت میں گھرے لوگ لے جاتے ہیں جس کے ذریعے بیماریوں کا علاج کیا جاتا، ان کی عقلوں کو شیطانوں نے اچک لیا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
زیک بھائی اور طالوت بھائی۔ یہ میرا قول نہیں، علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے۔۔۔ وقفِ مسجد کا یہی حکم ہے کہ اسے ہمیشہ مسجد رکھا جائے اور باقاعدہ جماعت کروائی جائے۔ مسجد کو ترک کر دینا یا شہید کر کے اس کی جگہ کچھ اور بنا دینا جائز نہیں ہے علماء کے نزدیک۔ ہاں جو لوگ دین کو مانتے ہی نہیں تو ان کے لیے نہیں تھی یہ بات۔ مسجد الحرام دینی جگہ ہے سو وہاں تو اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے نا :)
 
طالوت

محفلین
چونکہ اس "آرٹیکل" نما چیز نہ سر ہے نہ پیر ۔ یوں بھی نہ وہ مکان رہا نہ وہ مسجد وہ تو محض ایک زمین کا ٹکڑا رہ گیا ہے جس پر مختلف تعمیرات ہوتی آئیں۔ اسلیے اس کے مکان ہونے پر اصرار بے معنی ہے ، مقام پر البتہ کیا جا سکتا۔
 
طالوت

محفلین
زیک بھائی اور طالوت بھائی۔ یہ میرا قول نہیں، علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے۔۔۔ وقفِ مسجد کا یہی حکم ہے کہ اسے ہمیشہ مسجد رکھا جائے اور باقاعدہ جماعت کروائی جائے۔ مسجد کو ترک کر دینا یا شہید کر کے اس کی جگہ کچھ اور بنا دینا جائز نہیں ہے علماء کے نزدیک۔ ہاں جو لوگ دین کو مانتے ہی نہیں تو ان کے لیے نہیں تھی یہ بات۔ مسجد الحرام دینی جگہ ہے سو وہاں تو اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے نا :)
کیونکہ جہنمی قرار دے رہے ہیں ، ایسا کون کہتا ہے کہ میں دین کو مانتا نہیں ۔ میں تو بس دین ہی کو مانتا ہوں ۔ یہ تو مذہبی معاملہ ہے۔
ستر کنواریوں کی جو منظر کشی میں نے مسجد میں سنی اور دیکھی ہے تو کبھی کبھی مذہب کو دین پر غالب کر دینے کو جی چاہتا ہے ;) ۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی اور طالوت بھائی۔ یہ میرا قول نہیں، علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے۔۔۔
جی میں نے آپ کے نام یہ قول نہیں لگایا مگر علماء سے اختلاف کا حق رکھتا ہوں۔

اس فیصلے سے کبھی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جیسے کافی سال پہلے یہاں ایک بلڈنگ کو مسجد کے طور پر خریدا گیا۔ اب جب اس کی توسیع کی ضرورت پیش آئی تو شہر کی انتظامیہ نے اعتراض کیا اور نئی جگہ بڑی مسجد کی تجویز بھی دی مگر علماء نے انکار کر دیا کہ مسجد کو مسجد رہنا لازم ہے۔ نتیجہ کئی سال مقدمے چلے۔ بالآخر معمولی توسیع کی اجازت ملی
 
محمد امین

لائبریرین
کیونکہ جہنمی قرار دے رہے ہیں ، ایسا کون کہتا ہے کہ میں دین کو مانتا نہیں ۔ میں تو بس دین ہی کو مانتا ہوں ۔ یہ تو مذہبی معاملہ ہے۔
ستر کنواریوں کی جو منظر کشی میں نے مسجد میں سنی اور دیکھی ہے تو کبھی کبھی مذہب کو دین پر غالب کر دینے کو جی چاہتا ہے ;) ۔

ہاہاہاہ بڑا باریک نکتہ ارشاد فرمایا آپ نے ۔۔۔۔:p
 
محمد امین

لائبریرین
جی میں نے آپ کے نام یہ قول نہیں لگایا مگر علماء سے اختلاف کا حق رکھتا ہوں۔

اس فیصلے سے کبھی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جیسے کافی سال پہلے یہاں ایک بلڈنگ کو مسجد کے طور پر خریدا گیا۔ اب جب اس کی توسیع کی ضرورت پیش آئی تو شہر کی انتظامیہ نے اعتراض کیا اور نئی جگہ بڑی مسجد کی تجویز بھی دی مگر علماء نے انکار کر دیا کہ مسجد کو مسجد رہنا لازم ہے۔ نتیجہ کئی سال مقدمے چلے۔ بالآخر معمولی توسیع کی اجازت ملی

ہاں یہ تو ہوتا ہے۔ عرب میں بھی کچھ قدیم مساجد بند کر دی گئی ہیں، کچھ تو انتظامی مسائل کی وجہ سے اور کچھ "کمزور عقیدے" والے غیر مسلک کے افراد کی وجہ سے۔ ہو سکتا ہے وہاں کے علماء نے اس کی اجازت دی ہو۔۔۔
 
کمزور عقیدے کا فیصلہ کون کرے گا ۔
 
محمود احمد غزنوی بھائی اس آرٹیکل میں ایک اور بات ہے۔۔۔ دوسرے ملک سے آنے والے کمزور عقیدے کے افراد۔۔۔ ۔ احد کے مقام سے جو مشک کی خوشبو آتی ہے، وہ کمزور و طاقت ور سب عقیدے والوں کو آتی ہے ۔۔۔ :)

احد میں جو خوشبو اتی ہے وہ لوگوں کی ڈالی گئی ان خوشبوں کی بوتلوں سے اتی ہے جو احاطے کے اندر جالی سے یا اوپر سے ڈال دیتے ہیں اپنے لوگ۔ :)
 
زیک بھائی اور طالوت بھائی۔ یہ میرا قول نہیں، علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے۔۔۔ وقفِ مسجد کا یہی حکم ہے کہ اسے ہمیشہ مسجد رکھا جائے اور باقاعدہ جماعت کروائی جائے۔ مسجد کو ترک کر دینا یا شہید کر کے اس کی جگہ کچھ اور بنا دینا جائز نہیں ہے علماء کے نزدیک۔ ہاں جو لوگ دین کو مانتے ہی نہیں تو ان کے لیے نہیں تھی یہ بات۔ مسجد الحرام دینی جگہ ہے سو وہاں تو اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے نا :)

بابری مسجد کی جگہ مندر قائم ہے اج کل
اور بھی بہت سے مساجد ڈھادی گئی ہیں ہندوستان، برما، نیپال اور افریقہ میں
 
Top