رسول اللہ (ص) کی جائے ولادت پر بلڈوزر پہنچ گئے

آج ہی پھر مکتبہ مکہ المکرمہ کی زیارت کے لیے گیا تھا
اس کی تصاویر یہاں

یہاں ایک بھی بلڈوزر میں نے نہیں دیکھا جیسا کہ صہیونی اخبارات اور ان کے ایجنٹز جھوٹے لوگ پھیلارہے ہیں۔

البتہ الحمدللہ ایک بہت بڑا ایکسپینشن پراجیکٹ چل رہا ہے جس کے بعد لاکھوں حجاج اور متعمرات حج اور عمرہ اسانی سے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انشاللہ
 
محمد امین

لائبریرین
دیکھنا یہ چاہیے کہ اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خانہ کعبہ کی توسیع کا موقع آ جاتا اور اسے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش بھی آ جاتی تو کیا آپ حاجیوں اور نمازیوں کے لیے اپنے گھر کی جگہ وقف نہ کرتے؟ میرا تو خیال ہے کہہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غیر مسلم کی ضرورت کے پیش نظر بھی وہ جگہ اسے بڑی خوشی سے عنایت کر دیتے۔۔۔ چہ جائیکہ کہ بات حاجیوں اور نمازیوں کی ہو اور ایسا نہ ہو۔۔۔ ۔ !

ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ۔۔۔ !

تو پھر اگر آج کعبۃاللہ کی توسیع میں جائے ولادت شامل کرنی پڑ رہی ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔۔

اس فرضی مثال سے آپ قاعدہ کلیہ بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ غلط مثال دی آپ نے۔ فرض کیجیے حضور پر کسی کافر نے ظلم کیا ہوتا تو کیا حضور اس کو معاف نہ فرما دیتے؟ فرما دیتے نا معاف؟ لیکن کیا صحابہ کرام حضور پر ظلم کرنے والے کو معاف کرتے؟
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
یہاں ایک بھی بلڈوزر میں نے نہیں دیکھا جیسا کہ صہیونی اخبارات اور ان کے ایجنٹز جھوٹے لوگ پھیلارہے ہیں۔

البتہ الحمدللہ ایک بہت بڑا ایکسپینشن پراجیکٹ چل رہا ہے جس کے بعد لاکھوں حجاج اور متعمرات حج اور عمرہ اسانی سے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انشاللہ
ایکسپنشن پراجیکٹ میں بلڈوزر کی بجائے کھرپی اور کدالوں سے مدد لی جار ہی ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
دیکھنا یہ چاہیے کہ اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خانہ کعبہ کی توسیع کا موقع آ جاتا اور اسے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش بھی آ جاتی تو کیا آپ حاجیوں اور نمازیوں کے لیے اپنے گھر کی جگہ وقف نہ کرتے؟ میرا تو خیال ہے کہہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غیر مسلم کی ضرورت کے پیش نظر بھی وہ جگہ اسے بڑی خوشی سے عنایت کر دیتے۔۔۔ چہ جائیکہ کہ بات حاجیوں اور نمازیوں کی ہو اور ایسا نہ ہو۔۔۔ ۔ !

ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ۔۔۔ !

تو پھر اگر آج کعبۃاللہ کی توسیع میں جائے ولادت شامل کرنی پڑ رہی ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔۔

توسیع کے کوئی بھی خلاف نہیں ہے، یہ ایک احسن قدم ہے اور اس کو سراہا جانا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آجکل کے ٹیکنالوجی کے دور میں یہ مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے کہ توسیع کے کام میں ایک قدیم عمارت کوئی خاص رکاوٹ ڈالے۔ انجینئر بہت سمارٹ لوگ ہوتے ہیں اور ان کو پیسے ہی اس کام کے ملتے ہیں کہ اسطرح کے مسائل کا حل نکالیں۔
 
ظفری

متفق ۔۔۔ مقام ِ ابرہیم بھی حرم کے اندر ہے ۔ لہذاٰ کوئی سبیل نکالی جاسکتی ہے کہ توسیع بھی ممکن ہو اور مکان بھی مسمار نہ ہو سکے ۔
 
متفق ۔۔۔ مقام ِ ابرہیم بھی حرم کے اندر ہے ۔ لہذاٰ کوئی سبیل نکالی جاسکتی ہے کہ توسیع بھی ممکن ہو اور مکان بھی مسمار نہ ہو سکے ۔
وہاں کوئی قدیمی مکان ہے ہی نہیں
یہ پوری خبر بددیانیتی پر مبنی ہے اور جھوٹ ہے
 
سید ذیشان

محفلین
بلکل۔ مکتبہ کنکریٹ کی جدید عمارت ہے۔ اس کی تصاویر میں نے لگادی ہیں۔ سب خود دیکھ سکتے ہیں

آپ نے شائد خبر پڑھنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔

If approved, the project, details of which have been obtained by The Independent, would entail the demolition of a small library steps away from the Masjid al-Haram, or Grand Mosque, which sits directly on top of what are believed to be the remains of the house of the Prophet’s birth.
لائبریری گھر کے اوپر بنائی گئی ہے۔
 
آپ نے شائد خبر پڑھنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔

لائبریری گھر کے اوپر بنائی گئی ہے۔

جی ہاں ۔ وہاں کوئی گھر ہے ہی نہیں۔ صرف لائبریری ہے
خبر میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک قدیمی مکان ہے جس کو مسمار کرنےکے لیے بلڈورز پہنچ گئے ہیں۔ یہ پوری بات جھوٹ ہے اور یہ خبر بددیانتی ہے
 
آپ کو کیسے معلوم کے گھر نہیں ہے؟ کیا آپ نے لائبریری کے نیچے سرنگ کھود کر دیکھا ہے؟

ایسی باتیں کیا کریں جو تھوڑا بہت سینس بناتی ہوں!
 
میں نے تو خبر پر تبصرہ کیا ہے ۔ اگر ایسی با ت ہے تو جھوٹ کی انتہا ہوگئی ۔
بلکل۔ مکتبہ کنکریٹ کی جدید عمارت ہے۔ اس کی تصاویر میں نے لگادی ہیں۔ سب خود دیکھ سکتے ہیں
بی بی سی نے بھی ذیشان بھائی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
مکہ: پیغمبرِ اسلام کی جائے ولادت کی مسماری کا خطرہ
خیال رہے کہ سعودی عرب کے حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ جگہ پیغمبر اسلام کی جائے ولادت ہے اور انھوں نے اس لائبریری میں ایسی عبارات والے بورڈ بھی نصب کیے ہوئے ہیں جن میں زائرین کو وہاں جانے سے منع کیا جاتا ہے۔
تاہم ڈاکٹر علاوی کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانے نقشے اور دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہی پیغمبرِ اسلام کی پیدائش کا مقام ہے۔
 
آپ کو کیسے معلوم کے گھر نہیں ہے؟ کیا آپ نے لائبریری کے نیچے سرنگ کھود کر دیکھا ہے؟

ایسے باتیں کیا کریں جو تھوڑا بہت سینس بناتی ہوں!

جب آدمی تعصب پر اتر ائے تو کیا کہا جاسکتا ہے؟

کہاں ہیں بلڈوزر؟ صرف جھوٹ
 
بی بی سی نے بھی ذیشان بھائی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
مکہ: پیغمبرِ اسلام کی جائے ولادت کی مسماری کا خطرہ
خیال رہے کہ سعودی عرب کے حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ جگہ پیغمبر اسلام کی جائے ولادت ہے اور انھوں نے اس لائبریری میں ایسی عبارات والے بورڈ بھی نصب کیے ہوئے ہیں جن میں زائرین کو وہاں جانے سے منع کیا جاتا ہے۔
تاہم ڈاکٹر علاوی کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانے نقشے اور دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہی پیغمبرِ اسلام کی پیدائش کا مقام ہے۔

بی بی سی ہی تصدیق کرے گی
یہ خبر بذات خود صہیونیوں کی سازش ہے اور اسکو ان کے ایجنٹز ہی اگے چلاتے ہیں
 
x boy

محفلین
کچھ نہیں ہوگا،
کل کو بی بی سی والے یا اسی طرح کا میڈیا کہے گا کہ جو مسلمان حج کررہے ہیں وہ سراسر غلط ہے
کل کو حج ان کے پیرو کار امریکہ یورپ سے حج سیکھینگے۔
 
ساقی۔

محفلین
1557412_611262062287308_678672104_o.jpg
 
dxbgraphics

محفلین
ہر سال کعبہ میں حجاج کرام کے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہر وقت ایکسپنشن کا کام جاری رہتا ہے۔ 2010 میں جب عمرے کے لئے گیا تھا تو آب زمزم پانی جہاں سے بھرا جاتا ہے اس کے سامنے ایک لائبریری تھی۔ جس کے باہر ہر وقت ایرانیوں کا حجوم رہتا تھا اور شورو غل الگ سے۔آج ہم جس دور سے گذر رہے ہیں بجائے اس کے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و سنت پر عمل کریں ہم اس موضوع پر بحث کرتے نظر آتے ہیں لیکن ہم میں سے شاید ہی کوئی چند ایک ہونگے جو پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہونگے۔
 
ابن جمال

محفلین
چارمسلک کا توپتہ ہے۔ پانچواں مسلک فقہ جعفری ہے اورچھٹا مسلک سعودی نوازی ہے۔ یعنی ہرحال میں اورہروقت سعودی پالیسی چاہے جوبھی ہو اورجیسی بھی ہو دفاع کرنا اپنافرض سمجھتے ہیں۔
سعودی حکومت دیگرملکوں کی طرح ایک حکومت ہے جس کے اپنے مفادات ہیں اورسعودی حکام ولی اللہ نہیں بلکہ عام انسان ہیں جن سے اچھے برے صحیح غلط ہرقسم کے افعال ہوتے ہیں ایسے میں یہ کیاضروری ہے کہ سعودی حکومت کی ہرپالیسی کا دین وایمان سمجھ کر دفاع کیاجائے اوراس کو دینی فریضہ باورکیاجائے۔ ہوسکتاہے کہ کچھ لوگوں کے مفادات سعودی حکومت سے وابستہ ہوں جیساکہ کچھ لوگوں کے مفادات ایران سے وابستہ ہیں لیکن اخلاقی جرات اسی کو کہتے ہیں کہانسان مفاد سے اوپر اٹھ کر تنقید کرنے کی جرات رکھتاہو۔
 
Top