راولہ کوٹ میں دھماکا

اشتیاق علی

لائبریرین
راولہ کوٹ میں دھماکا، 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، گیارہ زخمی:​
راولہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) راولہ کوٹ آزاد کشمیر میں تراڑکھل میں فوجی بیرک کے قریب دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پانچ زخمیو ں کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے آئی جی آزاد کشمیر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 

مغزل

محفلین
نگاہ سوئے آسماں ، دست بہ دعا ، ہاتھ خون آلود ، ۔۔
اللہ مغفرت فرمائے ، اور لواحقین کو صبر سے بڑی کوئی شے عطا فرمائے ،۔
ظالموں کو قہر کا نشانہ بنائے ۔آمین
 

آفت

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
دشمنان پاکستان نے آج آزاد کشمیر کی وادیوں کو بھی نہ بخشا ۔ اللہ تعالٰٰی ایسے اسلام دشمن اور پاکستان دشمن لوگوں کو غارت کرے اور شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ۔آمین
 
Top