دیوان ٹرانسپورٹ

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل میں نے عطاءالحق قاسمی کے ایک کالم کے کچھ اقتباسات پیش کیے تھے جس میں دیوان ٹرانسپورٹ کا ذکر کیا گیا تھا۔ آج پاکستانیت ڈاٹ کام پر ایک پوسٹ میں بھی اسی دیوان ٹرانسپورٹ کے بارے میں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس پوسٹ میں سے اس دیوان کے اقتباسات یہاں پیش کر رہا ہوں۔

2009-02-05-2137-02.jpg


khatmal.jpg


crop.jpg


topi.jpg


2009-02-05-1929-48.jpg


akhbar.jpg


ma.jpg
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی۔ طبیعت ہری ہو گئی۔ :biggrin:
چند اشعار نے تو واقعی دل جیت لیا۔
"کون کہتا ہے ملاقات نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ ملاقات تو ہوتا ہے مگر بات نہیں ہوتا" :biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ کیا کیا فن پارے ہیں۔ مثلاً اسے کہتے ہیں "شہرِ آشوب":
موڑ موڑا، موشن توڑا، باڈی توڑا
ایکسل توڑا، سیٹھ کے پاس گیا
نوکری چھوڑا، گھر گیا، بھائی نے مارا​
 

فاتح

لائبریرین
میں پاکستانیت پر گندا سا تبصرہ پوسٹ کر کے آیا ہوں اور آپ نے یہاں بھی امیج پوسٹ کر دیئے۔ :rolleyes:

یہ لیجیے جناب اور گندے گندے تبصرے نہ کیا کریں۔;) :grin:

یہ جینا بھی کوئی جینا ہے
جہلم کے آگے دینہ ہے
جی ایل ٹی۔ 7840۔ پنڈی

اتنا دبلا ہو گیا ہوں صنم تیری جدائی سے
کہ کھٹمل بھی کھینچ لے جاتے ہیں مجھے چارپائی سے
ایس ٹی۔ 712۔ کراچی

تم نہ آئے شبِ وصل
ہم رہ گئے ڈھیچوں ڈھیچوں کرتے
پی آر بی۔ 983۔ پشاور

کون کہتا ہے کہ ملاقات نہیں ہوتا
ملاقات تو ہوتا ہے مگر بات نہیں ہوتا
ایم آر بی۔ 8357۔ ٹوپی

موڑ موڑا، موشن توڑا، باڈی توڑا
ایکسل توڑا، سیٹھ کے پاس گیا
نوکری چھوڑا، گھر گیا، بھائی نے مارا
ایل ایس اے۔ 3661۔ کراچی

کس قدر خوش نظر آتے ہیں مرے شہر کے لوگ
آج اخبار کسی نے نہ پڑھا ہو جیسے
اے جے کے۔ 8720۔ راولپنڈی

طاق پر جزدان میں لپٹی دعائیں رہ گئیں
چل دیے بیٹے سفر پر، گھر میں مائیں رہ گئیں
کے جی۔ 1947۔ کراچی

میرے محبوب کا انداز جہاں میں سب سے نرالا ہے
ادائیں ہیں بہت شوخ مگر رنگ ذرا کالا ہے
ایل ایس۔ 3237۔ کراچی

گاڑی میرا اڑن کھٹولا
بیٹھا ہوا ہوں اس میں اکیلا
ایل ایس 2311۔ کراچی

یا الٰہی کیا غضب ہے، خط کا آنا بند ہے
یا محبت کم ہوئی، یا ڈاک خانہ بند ہے
جے پی۔ 1415۔ کراچی

اے راہ رو گزرتی ہوئی ویگنوں کو دیکھ
انساں کی بے وقاریاں بے اختیاریاں
کیا اس میں جھوٹ کہ اسی ایک روٹ پر
مرغا بنی ہوئی ہیں ہزاروں سواریاں
ایل ایس۔ 304۔ کراچی

یا الٰہی تجھے معلوم ہے نہیں دیکھ سکتا اپنی بیوی کا بیوہ ہونا
وہ جو مر سکتی ہے میرے لیے، مجھے منطور اس کی خاطر رنڈوا ہونا
پی آر بی۔ 7505۔ لاہور

کانپتا تھا جسم میرا سردی اور رعشے کے باعث
اس طالم نے سمجھا وجدانی حالت میں ہوں
ایل ایچ کے۔ 7583۔ لاہور

تکیے پر پانی چھڑک کر سو گیا
سمجھے وہ میں رویا ہجر میں تمام رات
پی آر۔ 8909۔ گدون

موسیٰ صفت تھا کوئی تو کی بات طور کی
عاشق کو سوجھتی ہے محبت میں دور کی
ہر روز ان کے کوچے میں دیتا ہوں یہ صدا
مہندی فرید آباد کی، میتھی قصور کی
جے ٹی۔ 3301۔ کراچی

رنگ گندمی ہے، زلف سیاہ فام بھی ہے
مرغِ دل کیوں نہ پھنسے، دانہ بھی ہے دام بھی ہے
آئی ڈی سی۔ 6078۔ مری

آدمی آدمی کو ڈس رہا ہے
سانپ سامنے بیٹھا ہنس رہا ہے
پی جی۔ 1238۔ کراچی

آئینے کے سو ٹکڑے کر کے ہم نے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے، سو میں بھی اکیلے ہیں
ڈبلیو کے۔ 1530۔ پنڈی

میرا نام ہے گل تخلص ہے بلبل
سلام علیکم اڑا چاہتا ہوں
جی ٹی۔ 5336۔ سوات​
 
Top