دیوانِ غالب ۔۔۔ تماشا میرے آگے

جیہ

لائبریرین
میں نے دیوان غالب کی تصحیح شروع کردی ہے اب تک 3 غزلیں دیکھی ہیں اور ان میں کئی غلطیاں پائی گیں۔

میں نے مندرجہ ذیل اقدامات کئے
1۔ سب سے پہلے تو ہر غزل کے شروع میں غزل نمبر ڈال دیا ہے تا کہ پتہ چلے کہ دیوان میں یہ غزل کونسے نمبر پر ہے۔
2۔ کچھ غلطیاں پروف ریڈنگ کی ہیں، وہ درست کرلئے مثلاّ گنچہ کو غنچہ کردیا۔
3۔ غزل نمبر 2 میں یہ 2 مصرعے غائب تھے وہ لکھ لئے۔

لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا ----اور--- ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی۔
4۔ سب سے اہم کام جو کہ میرے نظر میں نہایت ضروری تھا، وہ ہے اضافت کا صحیح استعمال جو کہ کلام غالب کو سمجھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔۔۔ مثلاّ۔۔۔۔۔

داغ عیوب برہنگی کو میں نے۔۔۔۔۔۔۔داغِ عیوبِ برہنگی۔۔۔۔۔ کردیا تاکہ قاری صحیح پڑھ سکے اور مطلب آسانی سے سمجھ میں آئے۔

میں استادِ محترم اعجاز اختر صاحب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری رہنمائی کرے۔

کام مشکل ہے مگر اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس کام میں سرخ رو فرمائے ۔آمین
 

جیہ

لائبریرین
[align=right:ca172a36eb]ابھی ابھی غزل نمبر 4 کی تدوین سے فارغ ہوگئی۔ اس میں بھی کچھ پروف کی غلطیاں تھیں۔۔ ایک اور کام جو میں نے کیا وہ یہ ہے کہ بعض مصرعوں میں مناسب جگہوں پر کاما (،) ڈال دیئے تاکہ شعر کو صحیح پڑھا جا سکے۔ مثلاّ۔۔۔۔
دل نہیں تجھ کو دکھاتاورنہ داغوں کی بہار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو میں نے اس طرح لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔دل نہیں، تجھ کو دکھاتاورنہ، داغوں کی بہار
[/align:ca172a36eb]
 
بے فکر رہو اعجاز صاحب تمہاری بھرپور رہنمائی کردیں گے۔ ویسے بہت جی خوش ہوا تمہاری عمدہ پروف ریڈنگ کو دیکھ کر اور خاص طور پر اعراب لگانا تو نہایت احسن اقدام ہے۔ غزلوں کے نمبر دینے سے بھی بہت آسانی ہوجائی گی اور ساتھ میں حوالہ دینا بھی سہل ہوجائے گا۔

اسی طرح کام کرتی رہی تو مرحوم غالب کی روح تمہیں دعائیں دیتی رہے گی :lol:
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ محب بھائی، آپ دعا کریں کہ اب یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔

نبیل بھائی نے نہ جانے کیوں ایک شعر پر مبنی غزل چھوڑ دی تھی جو کہ غزل نمبر ایک کے بعد آتی ہے۔ میں نے وہ شعر بھی درج کرلیا ہے، جو کہ یہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔جراحت تحفہ، الماس ارمغان۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فریب

محفلین
یقیناً ان کو تو دعائیں دے گی غالب کی روح‌مگر ہم جیسوں کو جنہوں‌نے اتنی تکلیف دی ہے غالب کو غلطیاں کر کے ٹائپ کرتے ہوئے ضرور غالب صاحب بد دعائیں دیتے ہوں گے :roll:
 

جیہ

لائبریرین
نہیں فریب بھائی اصل محنت تو آپ لوگوں نے کی ہے۔ ہم تو صرف غلطیاں نکالنے والوں میں سے ہیں۔۔۔

فریب بھائی آپ ذرا چیک تو کرلیں میرا کام۔ کوئی غلطی ہو تو بتادیں پلیز
 

فریب

محفلین
چیک کرنے والا کام تو استادِ محترم ہی کر سکتے ہیں یا سیدہ شگفتہ بہن ہم نے تو جو کرنا تھا کر دیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
ابھی جس شعر کی بات ہوئی تھی۔۔۔۔ جراحت تحفہ۔۔۔۔۔۔۔
وہ شعر نبیل نے غزل نمبر 7 کے آخر میں مقطع کے طور ہر درج کیا تھا، حالانکہ اس غزل کا مقطع نہیں ہے، اور اس غزل کا قافیہ دل، مشکل، بسمل ہے اور ردیف ہے، پسند آیا۔ مگر مذکورہ شعر کا قافیہ درمند ہے، اور شاید ردیف ‘آیا‘ ہے۔

میں نے یہ شعر غزل نمبر 7 سے ہٹا دیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
غزل نمبر 8 کی تدوین ہوچکی۔۔

اس سلسلے میں میں استاد محترم سے ایک مشورہ لینا ہے

اس غزل کا قافیہ ہے: معنی، تسلی، افعی وغیرہ مگر، اس غزل میں 2 لفظ آئے ہیں تقویٰ ( تقوا)اور عیسیٰ (عیسا)جو کہ اس قافیہ پر صحیح نہیں اترتے۔ میں نے ان کو تقوِی اور عیسِی کردیا ہے تاکہ غزل کا تسلسل برقرار رہے۔ ہاں البتہ جب یہ دونوں شعر کسی موقع پر غزل سے الگ الگ پڑھے جائے تو بے شک تقوا اور عیسا بولا جائے نہ کہ تقوِی اور عیسِی۔۔

استادِ محترم آپ تبصرہ کریں کہ کہاں تک میرا موقف غلط ہے یا صحیح ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست جویریہ۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے آپ کو کسی قابل سمجھا۔ :p ماشاءاللہ بہت عمدہ کام کر رہی ہیں آپ۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں لوڈ کی ہوئی غزلیات تو کب کی تصحیح ہو چکیں۔ میں جویریہ کو وہ فائل بھیج دوں گا جس پر شگفتہ محوِ خواب ہیں۔ میں نے بھی غزلیات پر نمبروں کی ترتیب دے رکھی تھی۔ یہ کام فی الحال روک دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
غزلات نمبر 106-142 میں آپ کے تجویز کردہ تبدیلیاں کرکے فائل Approval کے لئے دوبارہ بھیج دی ہے۔ آپ جی میل چیک کریں

جویریہ

بہت خوشی کی بات ہے کہ دیوانِ غالب کی پروف ریڈنگ میں آپ محنت کر رہی ہیں ۔ دیوانِ غالب چوتھی بار پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گذر رہا ہے ۔ میں آپ سے گذارش کروں گی کہ آپ اضافت کے حوالے سے بتائیں کہ ہمزہ (ء) کی قسمت کا کیا فیصلہ کیا ہے آپ نے ؟؟

مزید یہ کہ کیا آپ نے دوسرے نسخہ جات سے کچھ اضافہ اس میں کیا ہے یا کر سکتی ہیں ؟

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک گذارش اور بھی ہے آپ سے امید کی صورت میں ، وہ یہ کہ دوسرے تھریڈز پر جہاں آپ نے غالب کے اشعار تحریر کئے ہیں ان میں بھی بعض جگہوں پر پروف ریڈنگ کر ڈالیں گی کہ حقِ کلامِ غالب ادا ہو جائے :)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے باعث انبساط ہے۔

آپ کہہ رہی ہیں چوتھے بار پروف ریڈنگ ہو رہی ہے مگر مجھے تو لگتا ہے کہ پہلی ہو رہی ہے۔ کافی غلطیاں ہیں اس میں۔ اگر آپ کی خواہش ہو تو جتنا کام میں نےاب تک کیا ہے آپ کو بھیج دیتی ہوں۔ ایک نظر آپ بھی دیکھ لیں۔

ہمزہ کے بارے میں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔ استادِ محترم اعجاز صاحب نے جس جگہ ہمزہ ڈالا ہے جوں کے توں رہنے دیا ہے۔حالانکہ میرا خیال ہے بجائے ہمزہ کے “ زیر“ زیادہ مناسب ہے۔

جہاں تک اضافے کی بات ہے۔ یہ نسخہ تقریباّ مکمل ہے۔ بعض شعر چند غزلوں میں رہ گئے تھے، میں نے درج کردیئے ہیں۔ البتہ نسخہ حمیدیہ کے بہت سے غزلیں شامل نہیں اس ای بک میں۔
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک گذارش اور بھی ہے آپ سے امید کی صورت میں ، وہ یہ کہ دوسرے تھریڈز پر جہاں آپ نے غالب کے اشعار تحریر کئے ہیں ان میں بھی بعض جگہوں پر پروف ریڈنگ کر ڈالیں گی کہ حقِ کلامِ غالب ادا ہو جائے :)

ہاہاہا۔ غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ

وہ تو جلدی میں غلطی ہو جاتی ہے۔ اتنا خیال نہ کریں۔ میرا بھرم رہنے دیں :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شکریہ شگفتہ بہن۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے باعث انبساط ہے۔

آپ کہہ رہی ہیں چوتھے بار پروف ریڈنگ ہو رہی ہے مگر مجھے تو لگتا ہے کہ پہلی ہو رہی ہے۔ کافی غلطیاں ہیں اس میں۔ اگر آپ کی خواہش ہو تو جتنا کام میں نےاب تک کیا ہے آپ کو بھیج دیتی ہوں۔ ایک نظر آپ بھی دیکھ لیں۔

ہمزہ کے بارے میں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔ استادِ محترم اعجاز صاحب نے جس جگہ ہمزہ ڈالا ہے جوں کے توں رہنے دیا ہے۔حالانکہ میرا خیال ہے بجائے ہمزہ کے “ زیر“ زیادہ مناسب ہے۔

جہاں تک اضافے کی بات ہے۔ یہ نسخہ تقریباّ مکمل ہے۔ بعض شعر چند غزلوں میں رہ گئے تھے، میں نے درج کردیئے ہیں۔ البتہ نسخہ حمیدیہ کے بہت سے غزلیں شامل نہیں اس ای بک میں۔

دو بار پروف ریڈنگ جو میں نے کی تھی وہ فائل ابھی تک یہاں اپلوڈ میں نہیں کر پائی تھی ۔ اگر آپ لائبریری میں موجود مواد کی بات کر رہی ہیں تو یہ پروف ریڈنگ کے بغیر ہی ہے یہاں پر ۔

میں نے انتخاب از حمیدیہ سے کچھ اضافہ اس میں کیا ہے لیکن میرے پاس خود مکمل نسخہ موجود نہیں اسی لئے آپ سے گذارش کی ہے کہ آپ بھی دیکھ لیں ۔ آپ جو کام کر رہی ہیں وہ اعجاز صاحب کے پاس ہی بھیجتی رہیں ۔ میں اس دوران اضافت کی الجھن سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔
 

جیہ

لائبریرین
میں اس فائل کی پروف ریڈنگ کر رہی ہوں جو اعجاز صاحب نے آپ کو بھیجی تھی ۔ کافی کام ہوا اس میں بھی۔ نمبر دئے گئے ہیں۔ چند غزلیں نسخہ حمیدیہ سے شامل ہیں۔
جہاں تک نسخہ حمیدیہ کے غزلیں شامل کرنے کی بات ہے تو میری تجویز یہ ہے کہ ان غزلوں کو ضمیمے میں شامل کرلینگے۔ میرے پاس نسخہ حمیدیہ کا مستندنسخہ موجود ہے۔ جس کو مجلس ترقئ ادب لاہور نے شائع کیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ پروف ریڈنگ سے فارغ ہوکر اس پر کام شروع کروں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضمیمہ کی بابت یہ کہ کتابی صورت میں شائع شدہ نسخوں میں حمیدیہ سے انتخاب ضمیمہ ہی کے عنوان سے دیا گیا ہے ۔ اب سوال یہ کہ کیا ہم اسی انداز کو برقرار رکھیں یا کوئی دوسرا عنوان تجویز کیا جائے؟

بہتر ہو گا اگر باقی اراکین بھی اس بارے میں اظہارِ خیال کریں۔
 

جیہ

لائبریرین
دیوان غالب نسخہ حمیدیہ ایک مستقل کتاب ہے جو کہ دیوں غالب (مروجہ) سے بہت مختلف ہے۔
ابھی ابھی خیال آیا ہے کہ اس کو نئے تانے بانے میں دیوانِ غالب (نسخہِ حمیدیہ) کے نام سے اپلوڈ کیا جائے۔
 
Top