دیدہ ور، سہ ماہی آن لائن میگزین

نبیل

تکنیکی معاون
آج اتفاق سے علی گڑھ اردو کلب کے سہ ماہی آن لائن میگزین دیدہ ور کا ربط ملا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں کچھ دوست پہلے ہی اس سائٹ کے بارے میں جانتے ہوں۔ معیار اور مواد کے اعتبار سے یہ ایک بہترین سائٹ نظر آ رہی ہے۔ البتہ اس پر اردو متن دکھانے کے لیے پی ڈی ایم ایس جوہر نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی لیے یہ سائٹ قدرے سلو بھی ہے۔ اس سائٹ پر اس کا تعارف ان الفاظ میں موجود ہے:


اکتو بر کے اواخر میں جب "علی گڑھ اردو کلب " شروع کیا تھا تب یہ منصوبہ تھا کہ کم و بیش اگلے سال سے" ایک آن لائن میگزین" شروع کریں گے۔ مگر جس کام کا فیصلہ اوپر ہوجائے وہ مقرّر کردہ وقت پر شروع ہو جاتا ہے، حالات بنتے چلے جاتے ہیں اور کہیں کوئی روکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ "دیدہ ور" کے لئے اﷲربّ العزت نے شاید مارچ کی پہلی تاریخ مقرر کر دی تھی جو یہ اپنے منصوبے سے قریب پورے نو مہینے پہلے جاری ہو رہا ہے۔یہ محض ایک عام میگزین نہیں ہے اور نہ ہی وقت گزاری کا ‘مشغلہ’یہ ایک "کوشش "ہے اہلِ اردو کو دنیائے ادب سے جوڑنے کی۔ میں نعوذباﷲکوئی دعویٰ نہیں کر رہی ’کر ہی نہی سکتی۔کہ اپنے منصوبوں سے پہلے یا بعد میں ہوتے کام کے فیصلے جب اوپر ہو رہے ہوں تو انسان کے اختیار میں کچھ نہیں ہوتا۔چنانچہ میرے اختیار میں بھی کچھ نہیں ہے ما سوائے سعیٔ اور آپ تمام ممبران کے تعاون اور دعاؤں کے۔ حال ہی میں علی گڑھ اردو کلب نےباسٹن کے علاقے میں غیر اردو داں لوگوں کے لئے "فری اردو کلاسس"کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔

علاوہ ازیں دیدہ ور کی سائٹ پر اردو کتب کی ایک بہترین کلیکشن بھی موجود ہے۔ جن کتب کو میں نے چیک کیا ہے ، وہ تمام پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں اور یہ اردو ناشر سوفٹویر کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ بہرحال اس آن لائن کتب خانے میں کئی اچھی اور نایاب کتب بھی دستیاب ہیں۔ آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ جریدہ دیدہ ور کی سائٹ کو وزٹ کریں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور دیدہ ور کے آن لائن کتب خانے میں تصویری مواد پر مشتمل کتابیں بھی موجود ہیں اور انہیں فلیش پر مبنی انٹرفیس کے ذریعے پڑھا جا سکتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتب خانے میں پرانی داستانیں داستان امیر حمزہ اور داستان طلسم ہوشربا وغیرہ بھی موجود ہیں۔ لیکن یہ صرف اسی سائٹ پر فلیش انٹرفیس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہیں اور انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آ رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل رضیہ مشکور اور علی گڑھ اردو کلب کے تکنیکی انچارج (اور رضیہ کے شوہر( صہیب صدیقی در اصل فانٹ ڈاؤن لوڈ کروانا پسند نہیں کرتے، کئی بار مشورہ دے چکا ہوں، لیکن ان کا خیال ہے کہ فلیش میں جب پڑھا جا سکے تو کیا حرج ہے۔ صرف جوہر ہی نہیں، نفیس نستعلیق کا استعمال بھی کافی ہے، لائبریری کی کتب بھی اسی طرح سکان کر کے فلیش میں دکھائی جاتی ہیں، چاہے وہ تصویری شکل میں ہی کیوں نہ ہوں۔
ناشر والی کتابیں
http://www.ildc.in/Urdu/htm/UrduResources.htm
سے لی گئی ہیں۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی میں تفصیلی مطالعہ کرتا ہوں بہت شکریہ ،
بابا جانی اگر وہ فونٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کروانا چاہتے تو فونٹ ایمبیڈ بھی کیا جاسکتا ہے مگر انہیں آپ راضی کریں کہ وہ تحریری اردو میں کام کریں ۔
میں ایمبیڈ کے حوالے سے کچھ کام پیش کروں گا انہیں دکھا دیجے گا سو امید ہے وہ راضی ہوجائیں بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، پلیز اپنا کچھ اثر و رسوخ استعمال کریں، اس سائٹ کو استعمال کرنا وبال جان بنتا جا رہا ہے۔ ساڑھے سات سو صفحے کی کتاب میں صفحہ نمبر دے اس پر جانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایک ایک صفحہ کرکے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ اور اکثر کتابوں کو علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس طرح کتابوں کو پڑھنا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
یہ انتہائی آسان سا فونٹ ایمبیڈ اسکرپٹ ہے ، جس کے ذریعے فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا:

HTML:
@font-face {
    font-family: فونٹ کا نام;
    font-style:  normal;
    font-weight: 700;
    src: url(فونٹ کانام، نوعیت اور ربط);

حجم میں صرف اتنا ہی فرق پڑے گا جیسے 4.27 سے 4.43 کے بی
امید ہے اب وہ صاحب راضی ہوہی جائیں گے
 

الف عین

لائبریرین
محمود۔ انہوں نےweft تکنالوجی کا استعمال کیا تھا، فانٹ امبیڈنگ۔ یہ مگر صرف انٹر نیٹ اکسپلورر پر دکھتے ہیں ۔ فائر فاکس کے لئے ورژن دو تک ایک پلگ ان تھا، جو اب ورژن 3 میں رحلت کر گیا۔ بہر حال ان کو لنک دے دوں گا اسی تھریڈ کا۔ صہیب صاحب میرے بزرگ دوست ابن فرید مرحوم کے صاحب زادے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل، صہیب کا جواب تمہاری مشکل کے سلسلے میں آیا ہے، اسے کاپی پیسٹ کر دیتا ہوں۔

اعجاز اختر صاحب، پلیز اپنا کچھ اثر و رسوخ استعمال کریں، اس سائٹ کو استعمال کرنا وبال جان بنتا جا رہا ہے۔ ساڑھے سات سو صفحے کی کتاب میں صفحہ نمبر دے اس پر جانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایک ایک صفحہ کرکے آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ اور اکثر کتابوں کو علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس طرح کتابوں کو پڑھنا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

Aijaz Saheb
ASAK

Please see instructions at http://www.deedahwar.net/instruction.html
It explains how to jump from one page to another page without flipping through a lot of pages.

The PDF download is available only for Deedahwar magazine. The PDF file will open when Click on printer icon in the toolbar.
There is no PDF download for the rare books because the books were obtained as images from several libraries rare manuscript divisions. It was a horrendous task to convert thousand of images to PDF files. Also most of the books redistribution as PDF, or printed redistribution was restricted by those libraries. Therefore Print or Download option for books was disabled. I apologize for the incovenience but we must accept libraries requirements too.
Wassalam
Suhaib

Suhaib M. Siddiqi, Ph.D.
Burlington, MA 01803
 

باذوق

محفلین
مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتب خانے میں پرانی داستانیں داستان امیر حمزہ اور داستان طلسم ہوشربا وغیرہ بھی موجود ہیں۔ لیکن یہ صرف اسی سائٹ پر فلیش انٹرفیس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہیں اور انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آ رہا۔
کسی فرحان رفیق صاحب نے اسی ماہ ای-اسنپس پر طلسم ہوشربا اور الف لیلہ لوڈ کی ہیں۔
امیج فائلیں ہیں جنہیں rar میں کمپریس کیا گیا ہے۔
لگتا ہے حال میں کمپوز کی گئی ہیں یا کی جا رہی ہیں۔ Urdu4u لکھا ہے ٹاپ پر۔
مشتاق احمد یوسفی کی بھی تین کتب موجود ہیں اسی ای-اسنپس اکاؤنٹ پر، یعنی یوسفی صاحب کی یہ تینوں کتب کمپوز ہو چکی ہیں !

ربط یہ رہا : یہاں
 

فہیم

لائبریرین
پہلی جلد کا پہلا پارٹ ڈاؤنلوڈ کیا۔

اس میں سے ٹھیک ٹھاک صفحات برآمد ہوئے۔

لیکن مشکل یہ کہ صفحات کی کوئی ترتیب ہی نہیں‌ ہے۔
فائلز کے لحاظ سے۔

اس لیے ان کو پڑھنا فی الوقت تو کافی سے زیادہ مشکل کام ہے۔
اس کی تو پہلے صفحات کی ترتیب درست کرنی پڑے گی۔
 
Top