جگر دیدہء یار بھی پُرنم ہے، خُدا خیر کرئے! ۔ جگر مُراد آبادی

شیزان

لائبریرین
دِیدہء یار بھی پُرنم ہے، خُدا خیر کرئے!
آج کچھ اور ہی عالم ہے، خُدا خیر کرئے!
اُس طرف غیرتِ خُورشیدِ جمال اور اِدھر
زعم خوددارئ شبنم ہے، خُدا خیر کرئے!
دِل ہے پہلُو میں کہ مچلا ہی چلا جاتا ہے
اور خُود سے بھی وہ برہم ہے، خُدا خیر کرئے!
رازِ بیتابئ دل کچھ نہیں کُھلتا، لیکن
کل سے درد آج بہت کم ہے، خُدا خیر کرئے!
حُسن ہر گام پہ ہے سایہ فگن، دام فگن
عشق آزادِ دو عالم ہے، خُدا خیر کرئے!
جِگر مُراد آبادی
 
Top