دیدارِ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا احوال

جی ہاں۔ کبھی کچھ زیادہ بھی کرنی پڑ سکتی ہے لیکن سیچوریشن کا ایسا بےتحاشہ استعمال برا لگتا ہے

یعنی میں ٹھیک کاروائی ڈال رہا ہوں- ;)

500 روپے روزانہ پارکنگ کا سستا ہے

اس پر نیز یہ آفر کہ اگر آپ فئیری میڈوز پر سرائے ہوٹل کی شاخ میں قیام کرتے ہیں تو قیام کا بل بنواتے لائیں فیس پارکنگ معاف شد-
 

لاریب مرزا

محفلین
کتنی بدصورت تصویر ہے جیسے فوٹوشاپ کے knobs سے کوئی بندر کھیل رہا ہو
سچ پوچھیں تو گوگل کی ایسی تصاویر ہمیں بھی اب ایک آنکھ نہیں بھاتی ہیں۔ لیکن بحالت مجبوری شریک کرنی پڑ جاتی ہے۔ گروپ کے ساتھ جانے میں یہی اک قباحت ہے کہ آپ اپنی مرضی کی جگہ پہ تصاویر بنانے کے لیے بار بار گاڑی نہیں رکوا سکتے۔
 
نیچے سے تو ہمارے علاوہ پورٹر ہی اوپر بڑھ رہا تھا اور وہ ہمیں کافی پیچھے چھوڑ گیا تھا- البتہ اوپر سے گاہے بگاہے کوئی نہ کوئی آ رہا تھا- اور بس یہی کہہ رہا تھا کہ بڑھے چلو بڑھے چلو !!


42393794021_1cf03b2c29_c.jpg

Pjw7C1

Screenshot_20180426_164644.png
 
آخری تدوین:
تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے ٹریک کے بعد جب ہم سمجھ رہے تھے کہ اب پہنچے یا اب پہنچے- اوپر سے آتے اک بندے(مقامی) سے پوچھا کہ اور کتنی دیر ہے- کہنے لگا تم لوگ سست چلتے ہو تو مزید ایک گھنٹہ-چونکہ ہم تو دو گھنٹے کے حساب سے چل رہے تھے تو یہ سُن کر ہکا بکا البتہ نانگا پربت شریف نے ہمت بندھائی کہ بڑھے چلو بڑھے چلو !!

42393786541_a24994df0d_c.jpg
 
ارد گرد کے مناظر کے علاوہ ٹریک بھی کافی خوبصورت ہے-
کبھی ایک طرف گہری کھائی اور دوسری طرف پہاڑ
کبھی دونوں طرف سے اونچے اونچے درخت -

27523324617_d36b8fdb18_c.jpg
 
Top