دیباچہ/مقدمہ نسخۂ اردو ویب

الف عین

لائبریرین
اس کا ڈرافٹ حاضر ہے آپ حضرات کی توجہ کے لئے:
کچھ اس نسخے کے بارے میں

ہم ماہرینِ غالبیات ہونےکا دعویٰ نہیں کرتے اور نہ ہمارا یہ خیال ہے کہ ہمیں محقّقین میں شمار کیا جائے۔ اردو ویب ڈاٹ آرگ کے کچھ سر پھرے رضاکاروں نے بس یہ بیڑا اٹھایا کہ دیوانِ غالب کو اردو تحریر کی شکل میں مہیا کیا جائے۔ اور پھر یہ کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ کلام یہاں یک جا ہو سکے۔ محض مروّجہ دیوان کے علاوہ بھی ع جو کچھ ملے، جہاں سے ملے، جس قدر ملے۔ بس کوشش کی ہے کہ کلام غالب کا ہی ہو، کسی اور اسد کا نہ ہو کہ یہ شعر بھی شامل کر دیا جائے ۔۔۔۔
اسد اس جفا پر بتوں سے وفا کی
مرے شیر شاباش رحمت خدا کی
جس پر غالب کے الفاظ یہ تھے کہ یہ شعر میرا ہے تو مجھ پر لعنت، اور جس اسد کا ہے اس پہ خدا کی رحمت۔ بہر حال اس کوشش کے پیچھے جن باتوں کا خیال رکھا گیا ہے، وہ ذیل میں دی جا رہی ہیں:
اس کی بنیاد نسخۂ نظامی ہے جو نظامی پریس کانپور سے 1862ء میں چھپا تھا اور جس کی تصحیح خود غالب کے ہاتھوں ہوئی تھی۔ کچھ اشعار جو دوسرے مروجہ دیوانوں میں مختلف پائے جاتے ہیں، اس کی صحت اس نسخے کی مدد سے ٹھیک کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے نسخوں (حمیدیہ، غلام رسول مہر، عرشی) سے وہاں مدد لی گئی ہے جو اشعار نظامی میں نہیں تھے۔
اس نسخے کی ایک مزید خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جدید املا کا خیال رکھاگیا ہے۔ چناں چہ کچھ الفاظ کی املا جو یہاں ہے، ان کی فہرست ذیل میں ہے:
کیونکر ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کر
ہاے ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ ہائے
سختجانیہاے ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ سخت جانی ہائے
پانو ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ پاؤں
بے کسیِ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ بے کسئِ
اگر پھر بھی کوئی غلطی کسی قاری کو نظر آئے تو ہمیں اطلاع دیں، اگر قابلِ قبول ہوئی تو ہم بسرو چشم اسے قبول کریں گے اور تصحیح کے بعد یہ ای بک دوبارہ آپ کی خدمت میں پیش کی جا سکے گی۔

اردو ویب ڈاٹ آرگ ٹیم:
اعجاز اختر (اعجاز عبید)
سیدہ شگفتہ
نبیل نقوی
شعیب افتخار (فریب)
رضوان
شمشاد
 

الف عین

لائبریرین
رضوان ایک بھاری غلطی ہو گئی۔ مرتب اور ٹائپ کرنے والوں کی ترتیب میں یہ سوچتے ہوئے کہ تمھارا نام کہاں دیا جائے، یہ چھوٹ ہی گیا۔ بلکہ ابتدا تو نبیل نے کی تھی، ان کا بھی نام یہاں ضروری ہے۔ اور ابھی ابنِ مریم کو ڈھونڈھ رہا تھا تو دیکھا کہ شمشاد نے بھی انگلی ضرور کٹائی ہے، کیا شہیدوں میں ان کو شامل کیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ، آپ لوگوں کی اس عظیم کاوش پر سر دھنتے ہوئے میں تو بھول ہی گیا تھا کہ کچھ ہمارا بھی حصہ ہے اس میں۔ :p بہرحال میرے لیے یہی بہت ہے کہ آپ نے یاد رکھا۔ اردو ویب پر لائبریری پراجیکٹ میرے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے اور اس میں مکمل ہونے والی ہر کتاب سے میرا خون سیروں بڑھ جاتا ہے۔ آپ سب کو یہ کامیابیاں مبارک ہوں۔
:khoobsurat: :great:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

بہت خوب کیا آپ نے دیباچہ لکھ کر ۔

املا کے بارے میں یہ بتائیے کہ یہ تبدیلی آپ نے اصلِ کلام میں ظاہر کی ہے یا فٹ نوٹ کی صورت میں ؟

ایک سوال اور بھی ہے املا سے متعلق ، اس کے لئے بعد میں تکلیف دوں گی۔

نام کے حوالے سے میری خواہش یہ ہے کہ سب ہی نام شامل ہوں ۔ سر فہرست تو آپ کا اور نبیل بھائی کا نام ہے کہ نبیل بھائی نے ابتدا کی اور نسخۂ اردو ویب کی تجویز آپ کی تھی ۔
 

الف عین

لائبریرین
املا میں نے اصل کتاب میں ہی کر دی ہے۔ جہاؕں مختلف نسخوں میں املا کا فرق ہے، وہی فُٹ نوٹس میں دیا ہے۔ تم دیکھ ہی لو گی۔ ناموں کے بارے میں میں متفق ہقں کہ سب کا دیا جائے۔ شمشاد اپنا مکمل نام لکھیں اور رضوان بھی۔ میں اوپر کی پوسٹ میں تبدیلی کر رہا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بے کسیِ۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ بے کسئِ

السلام علیکم

اعجاز صاحب ،

آپ نے املاء میں جو تبدیلی یہاں ظاہر کی ہے اس پر کچھ روشنی ڈالنے کی درخواست کروں گی آپ سے ۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
اب تک تو میں یہی بہتر سمجھ رہا تھا کہ اس میں ہمزہ ضرور شامل ہونی چاہئے، اکثر کاتب حضرات بھی ان جیسے الفاظ کو مع ہمزہ کے لکھتے تھے۔ اس لئے میں نے اسے بہتر سمجھا۔ لیکن ادھر خود میں نے گور کیا ہے، مثلا! اسی کتاب میں جسے ادھر تائپ کر رہا ہوں، غرا کی روشنی، اس میں بھی نبیِ کریم کتابت ہے۔ اس لئے اب میں سوچ رہا ہوں کہ دونوں املا کو درست مان لیا جانا چاہئے۔ دوسرے ارکان کا کیا مشورہ ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اضافت کا استعمال میری یاد داشت میں اس طرح ہے (اگر چہ غلطی کا امکان موجود ہے) :

۔ ہمزہ کے ذریعے
۔ زیر (کسرہ) کے ذریعے
۔ ی (یائ اضافت)

مجھے باقاعدہ علم نہیں ہے کہ کن قوانین کے تحت ان ذرائع کو جداگانہ طور پر اضافت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن مختلف جگہوں پر کچھ اس طرح استعمال دیکھا ہے :

اگر مضاف الیہ کا اختتام " ہ " پر ہو تو ( " ہ " کی موجودگی میں) اضافت کی صورت یہ ہوگی کہ اس " ہ " پر ایک ہمزہ ظاہر کی جائے ۔ مثال :

گوشہ اور اطفال میں اضافت اس طرح ممکن ہے

گوشۂ اطفال
اسی طرح ایک اور مثال: مایۂ اعتبار



" ہ " کی غیر موجودگی میں اضافت کی صورت یہ ہوگی کہ زیر یا کسرہ کا اسعتمال کیا جائے گا مثال :

زینت اور روزگار میں اضافت قائم ہونے کے بعد یہ صورت ہوگی

" زینتِ روزگار "
ایک اور مثال: چشمِ فسوں ، آغوشِ خُمِ حلقۂ زُنّار



اگر مضاف الیہ کا اختتام یاء پر ہو تو اضافت کی صورت یہی ہے :

وادی پُرخار

یاء اضافت جہاں ہو وہاں ی پر ء (ہمزہ) کو نہیں دکھایا جائے گا ۔

------------------------------------------------------
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
میں نے تو اسے دونوں طرح لکھا دیکھا ہے بلکہ ہمزہ کے بغیر زیادہ عام ہے۔


السلام علیکم

کیا کسی مستند ماخذ کی نشاندہی ممکن ہے جس سے مزید روشنی مل سکے کیونکہ اب تک کی تلاش کے مطابق یاء اضافت اور ہمزہ کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا (اضافت کے بیان میں)
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
زکریا نے کہا:
میں نے تو اسے دونوں طرح لکھا دیکھا ہے بلکہ ہمزہ کے بغیر زیادہ عام ہے۔


السلام علیکم

کیا کسی مستند ماخذ کی نشاندہی ممکن ہے جس سے مزید روشنی مل سکے کیونکہ اب تک کی تلاش کے مطابق یاء اضافت اور ہمزہ کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا (اضافت کے بیان میں)

مستند ماخذ کی نشاندہی تو علم رکھنے والے ہی کریں گے۔ میں تو عام لکھی اردو کتب کے مطالعے سے بات کر رہا ہوں۔ اس میں بھی میری بات شاید زیادہ حیثیت نہیں رکھتی کہ پچھلے پانچ سال میں میں نے کل ایک عدد اردو کی کتاب پڑھی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سند تو میرے پاس بھی نہیں ہے لیکن مجھے ہمزہ کے ساتھ زیادہ درست لگا تھا۔ اور دیکھا میں نے بھی دونوں طرح ہے۔ ہمزہ کے ساتھ بھی اور بغیر ہمزہ کے بھی۔ میرے خیال میں دونوں کو درست مان لیا جائے۔ لیکن اس ہمزہ کے استعمال کا خیال اسی وقت آیا جب کہ اس کیریکٹر ’ئ‘ کی نوعیت پر غور کیا۔ آخر یہ ایسا کیریکر کیوں ہے جب کہ اسے درمیانی ی کا کام کرنا ہے۔ اور تب میں نے سوچا کہ یہ ان مقامات پر استعمال ہونا چاہئے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج غالب کی فائنل فائل مکمل کرتے وقت اس میں دیباچہ یا مقدمہ بھی شامل کر رہا ہوں۔ اس کے لئے شمشاد اور رضوان اپنے مکمل نام بتا دیں، یہاں یا ذ پ سے۔ میرا اراادہ س طرح کریڈٹ دینے کا ہے ۔
ترتیب و تحقیق: اعجاز عبید، جویریہ مسعود
ٹائپنگ:اردو ویب ڈاٹ آرگ ٹیم۔۔۔اعجاز اختر (اعجاز عبید) ، سیدہ شگفتہ ، نبیل نقوی ، شعیب افتخار (فریب)، رضوان ، شمشاد
تصحیح و اضافہ: جویریہ مسعود، اعجاز عبید
مزید کچھ مشورہ؟؟؟ جیسا یہاں بنئے حضرات کہتے ہیں
بھول چوک لینی دینی؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بھول چوک یا لینا دینا کیا، الٹا آپ دوستوں کا ہمارے پر قرض ہے۔ یہ کام ہمارے پرکھوں کا تھا کہ وہ اردو ادب کو انٹر نیٹ پر لے کر آتے، اور ہم اس کو آگے بڑھاتے۔ لیکن ابھی بھی اتنی دیر نہیں ہوئی۔ کہتے ہیں کہ جذبہ صادق ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں۔ اتنے کم وقت میں غالب کی اتنی بڑی فائل کو لکھنا، اور پھر اس کو پروف ریڈ کرنا، کمی بیشی کو دیکھنا، ایک معجزہ سا لگ رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بہت اچھا بھی لگ رہا ہے۔
بےبی ہاتھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

ہمزہ (ء) کے بارے میں میں نے اپنے استاد صاحب سے بھی رجوع کیا ہے ، اگر وہاں سے کچھ رہنمائی ملی تو آئندہ دو دنوں تک مطلع کر سکوں گی ۔

آپ کی بھیجی ہوئی فائل مل گئی ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ہمزہ کے بارے میں جو سوالات تھے ، اب تک کی تلاش کے مطابق ئ درست املاء میں شامل نہیں ہے ۔ میں اب تک مسلسل اس تلاش میں رہی ہوں کہ اس بارے میں باقاعدہ ریفرنسز حاصل کئے جا سکیں اور یہ تلاش ابھی بھی جاری ہے ۔



اعجازصاحب

نسخہ کے حوالے سے اب آپ رہنمائی اور فیصلہ کیجئے کہ

مزید وقت لیا جائے ؟

دوسرا راستہ یہ ہے کہ نسخہ کو اسی املاء کے ساتھ پیش کر دیا جائے اور تلاش بھی جاری رکھی جائے تا وقتیکہ ہمزہ کے حوالے سے بات مکمل طور پر واضح ہو جائے ۔

ایسی صورت میں نسخہ میں ایک نوٹ شامل کرنا ہوگا ہمزہ کی املاء کے حوالے سے ۔ علاوہ ازیں دوسرا ایڈیشن بھی بعد میں پیش کرنا ہوگا تبدیلی کے ساتھ ۔
۔
 
Top