دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

توقیر

محفلین
اے موجِ بلا ان کو بھی دو چار تھپیڑے ہلکے سے
کچھ لوگ ابھی تک ساحل سے طوفان کا نظارہ کرتے ہیں

طوفان
 

توقیر

محفلین
کبھی ہم بھی خوبصورت تھے
کتابوں میں بسی خوشبو کے مانند
سانس ساکن تھی
بہت سے ان کہے لفظوں سے تصویریں بناتے تھے
پرندوں کے پروں پہ نظم لکھ کر
دور کی جھیلوں میں بسنے والے
لوگوں کو سناتے تھے جو ہم سے دور تھے لیکن
ہمارے پاس رہتے تھے
نئے دن کی مسافت جب کریں کے ساتھ
آنگن میں اُتارتی تھی تو تم کہتے تھے
ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو کہ ہم کو
جگنو کی تِتلیاں کے دیس جانا ہے
نئے دن کی مسافت رنگ میں ڈوبی ہوا کے ساتھ
کھڑکی سے بولتی ہے ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

اب
باسی
 

توقیر

محفلین
یہ عناصر کا پرانا کھیل! یہ دُنیائے دوں
ساکنانِ عرش اعظم کی تمناوں کا خوں!

کیا ساکن کی جمع منظور ہے
 

الف عین

لائبریرین
اتنے مشکل الفاظ نہیں دئے جائیں تو بہتر ہے۔ ساکنان قبول تو کیا جا سکتا ہے توقیر، لیکن اگلا لفظ تو دو!!!
 

شمشاد

لائبریرین
اک اک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب
خونِ جگر ودیعتِ مژگانِ یار تھا
(چچا)

اگلا لفظ “ حساب “
 

الف عین

لائبریرین
یہ لوگ کہتے رہا کیا مزا شراب میں تھا
مجھے یقیں نہیں آیا کہ سحرِ آب میں تھا
مابدولت

سحر بمعنی جادو، نہ کہ صبح
 

الف عین

لائبریرین
سحر پر یہاں گاڑی اٹک گئ؟؟؟؟
حاضر ہے:
جسم کا سحر، طلسم آنکھ کا، لب کے منتر
اُس میں بھی کتنے فسوں ساز ہنر رہتے ہیں
۔۔۔ طلسم
 

عمر سیف

محفلین
میرے پاس ایسا طلسم ہے، جو کئی زمانوں کا اسم ہے
اسے جب بھی سوچا بُلا لیا، اسے جب بھی چاہا بنا دیا
منیر نیازی

اب پھر طلسم
 

الف عین

لائبریرین
کی عید میں سب اسے بھول گئے۔ ارے یہ آخری عشرہ تو یوں بھی دوزخ سے نجات کا ہے۔ لو چچا کا ہی لو:
قیدِ حیات و بند ِ غم اصل میں دونو ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں

موصوم سا
غم
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم کے تخلص کی مناسبت سے چچا کا شعر پیش خدمت ہے
کیوں اندھیری ہے شبِ غم، ہے بلاؤں کا نزول
آج اُدھر ہی کو رہے گا دیدۂ اختر کھلا

اختر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top