دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یہاں پر 1 نیا دھاگہ شروع کر رہی ہوں ۔۔امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔۔۔۔اس میں ہم شاعری کے لیے لفظ تجویز کریں گے ۔۔اور جو میمبر اس لفظ پر شاعری لکھے گا۔۔۔۔۔اگلا لفظ بھی وہ ہی تجویز کرے گا۔۔۔۔
تو پہلا لفظ میں دے رہی ہوں ۔۔۔۔۔ :)

‘وفا‘
 

شمشاد

لائبریرین
یہ غازی یہ تیرے پُراسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی

دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہہبت سے رائی
(علامہ اقبال)

اگلا لفظ “ دعا “
 

شمشاد

لائبریرین
غم ہستي کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ ميں جلتي ہے سحر ہونے تک
(مرزا غالب)

نیا لفظ “ سحر “
 

شمشاد

لائبریرین
رنج و غم اور الجھنیں سب کچھ ہمارے پاس ہیں
پھر بھی کسی کی یاد میں جلنا بہت اچھا لگا
زندگی کی بھیڑ میں روشنی گو کم سہی
ہم کو اس ہی بھیڑ میں سامنا اچھا لگا

اگلا لفظ “ الجھن “
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
رنج و غم اور الجھنیں سب کچھ ہمارے پاس ہیں
پھر بھی کسی کی یاد میں جلنا بہت اچھا لگا
زندگی کی بھیڑ میں روشنی گو کم سہی
ہم کو اس ہی بھیڑ میں سامنا اچھا لگا

اگلا لفظ “ الجھن “

لفظ چراغ پر شاعری لکھنی تھی آپ کو۔۔۔۔۔ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
چراغ دل کے جلاؤ کہ عید کا دن ہے
ترانے جھوم کے گاؤ کہ عید کا دن ہے
(قتیل شفائی)

اب “ جھوم “
 

شمشاد

لائبریرین
سارا آپ کی بات صحیح ہے، لیکن کیا ہے کہ جتنی دیر مجھے آپ کے لیے ‘روشنی‘ کرنے میں لگی محب ‘چراغ‘ لے کر پہنچ گئے۔ اب آپ ایسا کریں کہ “ جھوم“ کر اس “ الجھن “ کو سلجھا دیں۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارا آپ کی بات صحیح ہے، لیکن کیا ہے کہ جتنی دیر مجھے آپ کے لیے ‘روشنی‘ کرنے میں لگی محب ‘چراغ‘ لے کر پہنچ گئے۔ اب آپ ایسا کریں کہ “ جھوم“ کر اس “ الجھن “ کو سلجھا دیں۔

:p ۔۔۔۔یہ جھوم کر الجھن کو کیسے سلجھایا جا تا ہےبھلا۔۔۔۔۔ :roll: :) ۔۔۔۔۔ویسے آپ نے یہ لفظ جھوم دے کر واقعی الجھن میں ڈال دیا۔۔۔ :) 1 عجیب سا شعر ملا ہے اس پر وہی لکھ رہی ہوں۔۔۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
چراغ دل کے جلاؤ کہ عید کا دن ہے
ترانے جھوم کے گاؤ کہ عید کا دن ہے
(قتیل شفائی)

اب “ جھوم “

آغاز جوانی میں ہم ذرا جھوم کے چلتے ہیں۔۔۔
لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم پی کر نکلتے ہیں۔۔۔۔۔

اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔۔تنہائی۔۔۔
 
کیا بات ہے سارہ ، ویسے جھومنے پر کوشش کرتیں تو ایک آدھ اور شعر مل ہی جاتا مگر یہ بھی ٹھیک ہے۔

دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہی مصرعہ لکھنے کی نہیں ہو رہی، شعر پورا لکھیں اور یہ بھی لکھیں کہ اگلا شعر کس حرف پر دینا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تجویز دوں کہ اگلا شعر کسی ایسے لفظ سے مانگیں جو گزشتہ شعر میں موجود ہو۔ تاکہ کسی نہ کسی طرح رابطہ بحال رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top