دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
فرشتہ کہنے سے میری توہین ہوتی ہے
میں مسجودِ ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو



اگلا لفظ ۔۔۔۔۔تو ہین۔۔۔

سارہ جی پہلا مصرعہ یوں ہے :

فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے

آپ نے لفظ “ توہین “ لکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو اشعار تو ہیں ہی لفظوں کا رقص، بے شک نیناں سے پوچھ لیں جب بھی فون پر بات ہو۔

اگر شعر میں لفظ بدل گیا تو شعر پھر شیر بن جاتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
آج تھوڑی سی دل لگی کرلیں ،
ہم بھی ساجن سے بے رخی کرلیں ،
ہم ستائیں اسے اُسی کی طرح
اُس کے دشمن سے دوستی کرلیں ، !


اگلا لفظ ، دوستی ، ۔۔
 

تیشہ

محفلین
دشمن ،


:laugh:


مجھکو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تری الفت نے محبت مری عادت کردی ،


:p

اگلا ، عادت ‘
 

سارہ خان

محفلین
تم نے تو عادت ہی بنا لی ہے منیراپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا۔۔۔

اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔۔شہر۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین

اجنبی شہر کے اجنبی راستے میرے تنہائیوں پر مُسکراتے رہے
میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے

یاد​
 

ظفری

لائبریرین
درد کے پُھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں
زخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں

زخم​
 

شمشاد

لائبریرین
ہار حقیقت مزاج ہو جائے
کافروں کی نماز ہو جائے

منتِ چارہ ساز کون کرئے
درد جب جاں نواز ہو جائے

عشق دل میں رہے تو رسوا ہو
لب پہ آئے تو راز ہو جائے

عمر بےسود کٹ رہی ہے “ فیض “
کاش افشائے راز ہو جائے
(فیض احمد فیض)

اب ‘ نماز ‘
 
میں جو کبھی سر بسجدہ ہوا تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
(اقبال)

سجدہ
 

شمشاد

لائبریرین
مکھ یار نوں سمجھ قرآن لیا
در یار نوں کعبہ جان لیا
رب بخشے نہ بخشے اودی رضا
اسیی یار نوں سجدہ کر بیٹھے

اگلا لفظ “ یار “
 

شمشاد

لائبریرین
راہ آسان ہو گئی ہو گی
جان پہچان ہو گئی ہو گی

پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تجھ پہ قربان ہو گئی ہو گی
(سیف الدین سیف)

اگلا لفظ “ قربان “
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top