دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب ایسی صورتحال میں دیئے گئے شعر میں سے خود ہی کوئی لفظ چُن لیا کریں۔

اگلا لفظ " یاد "
 

الف عین

لائبریرین
ذہن کی راہوں میں کرتی ہے سر آوارہ
یہ تری یاد ہے یا بادِ سحر آوارہ
میرا پہلا شعر۔۔۔
آوارہ
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
(حبیب جالب)

الزام
 

گرو جی

محفلین
ہونٹون پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی برسرِالزام ہی آئے

نیا لفظ
ہونٹوں‌
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ماتھے کا مطلع ہو کہ ہونٹوں کے دو مصرعے
بچپن کی غزل ہی میری محبوب رہی ہے
(بشیر بدر)

بچپن
 

تیشہ

محفلین
میں اپنے نقش بناتی تھی جس میں بچپن سے
وہ آئینہ تو کسی اور خط وخال کا تھا ،،


آئینہ ،
 

گرو جی

محفلین
میں خیال ہوں کسی اور کا،
مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سر آئینہ میرا عکس ہے
پسِ آئینہ کوئی اور ہے،

عکس
 

تیشہ

محفلین
بچھڑ کر بھی وہ چہرہ آنکھ سے ہٹتا نہیں محسن
کہ جیسے جھیل میں عکس مہ کامل ٹھہر جائے ، ،

جھیل ،
 

الف عین

لائبریرین
آنکھیں آنسو بھری پلکیں بوجھل گھنی جیسے جھیلیں بھی ہوں نرم سائے بھی ہوں
وہ تو کہئے کہ ان کو ہنسیی آ گئئی بچ گئے آج ہم ڈوبتے ڈوبتے
بشیر بدر

ہنسی
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی مرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا


اب ۔ ۔ ۔ ۔ صدیوں‌
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی مرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا


اب ۔ ۔ ۔ ۔ صدیوں‌
 

سارہ خان

محفلین
صدیوں سے انسان یہ سنتا آیا ہے
دکھ کی دھوپ کے آگے سکھ کا سایہ ہے
ہمیں ان سستی خوشیوں کا لالچ نہ دو
ہم نے سوچ سمجھ کر غم اپنایا ہے ۔۔۔


دھوپ
 
Top