دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
سِہرا لکھا گیا ز رہِ امتثالِ اَمر
دیکھا کہ چارہ غیر اطاعت نہیں مجھے
(چچا)

سہرا
 

مغزل

محفلین
چشم بد دُور کہا حوروں نے اللہ غنی
سَرِ سرکار پہ کیا خوب سنوارا سہرا

حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمتہ اللہ علیہ
 

شمشاد

لائبریرین
ظلِ الہٰی اپنے دیئے ہوے شعر میں اگلا لفظ بھی تو دینا تھا، خیر ہم نے اتنی جرات کی ہے کہ خود سے آپ کے دیئے ہوئے شعر میں سے لفظ " چشم " چن لیا۔

تجھ کو دیکھا تو سیر چشم ہُوئے
تجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی
(فیض)

چاہ
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]معافی چاہتا ہوں سرکار ۔۔ آجکل میں کچھ غائب دماغ ہوگیا ہوں۔۔خیر۔۔

فیض صاحب کا شعر ملاحظہ کیجئے۔۔

ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
دشنام تو نہیں ہے، یہ اکرام ہی تو ہے

اگلا لفظ ہے " دشنام "
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
بوسہ نہیں، نہ دیجیے دشنام ہی سہی
آخر زباں تو رکھتے ہو تم، گر دہاں نہیں
(چچا)

زباں / زبان
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]زباں کو اذنَ گویائیم نہ کچھ دل کی پزیرائی
یہی آدابِ محفل ہیں تو محفل کو سلام اپنا

آداب
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی جاگتے رہنے کی سزا ہو جیسے
وہ سزاؤں کے بھی آداب لیے پھرتا ہے
(نزھت عباسی)


سزا
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]زنداں سے جو گئے وہ گھروں میں اسیر ہیں
اچھّا ہوا کہ میری سزا کم نہیں ہوئی۔۔
(میرے استادِ محترم نصیراللہ خاں نصیر کوٹی)
" اسیر "
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
جو دیکھتے تری زنجیر زلف کا عالم
اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے
(خواجہ حیدر علی آتش)

زنجیر
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]آساں نہیں انصاف کی زنجیر ہلانا
دنیا کو جہانگیر کا دربار نہ سمجھو

انصاف[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میں جبینِ نیاز میں
(علامہ)

سجدہ
 

شمشاد

لائبریرین
قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں؟
(چچا)

قید
 

مغزل

محفلین
زنداں سے جوگئے وہ گھروں میں ہوئے ہیں قید
اچھا ہوا کہ میری سزا کم نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔
نصیر کوٹی

اگلالفظ ہے۔۔
کم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ظلمتیں ہیں ، یہ آخر کبھی تو کم ہوں گی
یہی اندھیرا تو پھر روشنی اُگلتا ہے
(نزھت عباسی)

اندھیرا
 

مغزل

محفلین
جو بے نقاب چلی آئو آج محفل میں
قسم خدا کی یہاں قتلِ عام ہوجائے

اگلا لفظ ہے۔ " قتل "
 

محمداحمد

لائبریرین
وہ جس کے قتل کی سازش میں اپنے ہاتھ شامل ہیں
سلیم اس شخص کے قاتل سے ہم کیا خوں بہا لیں گے

اگلا لفظ ۔۔ ۔ ہاتھ
 
Top