دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

یوسف سلطان

محفلین
آخری تدوین:
مصرع کوئی کوئی کھبو موزوں کروں ہوں میں
کس خوش سلیقگی سے جگر خوں کروں ہوں میں
ادب دوست بھائی یہ بھی دیکھ لیں۔

جی یوسف بھائی یہی درست ہوگا میں نے تو اپنی یاداشت سے لکھا تھا ہوسکتا ہے غلطی ہوگئی ہو۔
باقی املا درست کرلیا ہے بہت شکریہ
 

زھرا

محفلین
اب تو کچھ اور ہی خطرات سے دو چار ہوں میں
اپنے ہی سر پہ لٹکتی ہوئی تلوار ہوں میں
رفیق راز

اگلا لفظ : تلوار
 
سامنے ابروِ خم دار کے رکھ دیتے ہیں
حوصلے توڑ کہ تلوار کے رکھ دیتے ہیں

ابرو
شاعر: اعجاز رحمانی
 
آخری تدوین:

سارہ خان

محفلین
صبح سے جنبشِ ابرو و مژدہ سے پیہم​
نہ تیرے تیر رکے ہیں نہ کماں ٹھہری ہے​
دم نکلنے کو ہے ایسے میں وہ آ جائیں قمرؔ​
صرف دم بھر کے لیے روح رواں ٹھہری ہے
دم​
 

یوسف سلطان

محفلین
بناوٹ اور تکلف سے ہمیں فطری عداوت ہے
کہ ہم سادہ طبیعت ، سادگی کو پیار کرتے ہیں

سادگی
 
آخری تدوین:
Top