دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سارہ خان

محفلین
یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں
یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے.


عیاں
 
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

ویران

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا

دشت​

دشت ، صحرا ، اور جنگل ایک ہے
پھر ، سہ شنبہ اور منگل ایک ہے

سہ شنبہ
یا
منگل
 
آخری تدوین:

مخلص انسان

محفلین
اُس کی آنکھوں میں مجھے ہجر کا غم دکھتا ہے
دل یہ کہتا ہے کہ میں چوم لوں آنکھیں اُس کی
۔۔۔۔۔۔
کہتا ہے
یا کہنا
 
اتناپیغام درد کا کہنا،
جب صبا کوئے یار میں گذرے
کون سی رات آپ آئینگے ،
دن بہت انتظار میں گذرے

کوئے یار
 
Top