دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
یہ شامت آئی کہ اُس کی گلی میں دل نے کہا
کھُلا ہے روزنِ دیوار دیکھتے جاؤ
(داغ دہلوی)

گلی
 

اوشو

لائبریرین
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے تھے لیکن
بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
غالب

آبرو
 

ماہی احمد

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
حسنِ اتفاق :)
اور اتفاق میں برکت ہے :)
چلیں اب اگلا شعر لکھیں :)
ایک منٹ
آپ نے تھے لکھا ہے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے تھے لیکن
بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
غالب

آبرو
میں نے ہیں لکھا ہے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

بےآبرو

ٹھیک کون سا ہے؟
 

اوشو

لائبریرین
ایک منٹ
آپ نے تھے لکھا ہے

میں نے ہیں لکھا ہے


ٹھیک کون سا ہے؟

نتیجہ تو یہی ہے کہ خلد سے نکل کر رہے
پھر بھی
آپ کے والا درست ہے۔
اس لیے آپ کے دیے گئے لفظ پر ہی لکھتا ہوں

نہ اک مرکز پہ رک جاتی، نہ یوں بےآبرو ہوتی
محبت جستجو تھی، جستجو ہی جستجو ہوتی

جستجو
 

شمشاد

لائبریرین
جستجو کھوئے ہُوو ں کی عمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے
(پروین شاکر)

سفر
 

جاسمن

لائبریرین
مسافر حوصلہ رکھنا سفر کی حد نہیں ہوتی،کوئی سرحد نہیں ہوتی
پسِ کہسار بھی اک دُوسرا کُہسار ممکن ہے،ابھی یہ سوچنا ہو گا
کہسار
 

شمشاد

لائبریرین
مکّار و حیلہ ساز، سیہ کار و خود غرض
شیطان آدمی کو بناتی ہے زندگی
(جلیل مانکپوری)

زندگی
 

جاسمن

لائبریرین
خوابوں نے میری زندگی کی آس چھین لی
مجھ کو یہی بیساکھیاں برباد کر گئیں
بیساکھی
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کرکے دیکھتے ہیں
(احمد فراز)

خراب
 
Top