دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
چشمِ موسیٰ یہی کہتی ہے کہ اے جلوہء طور​
یاد اب تک ہے وہ اندازِ ملاقات مجھے​
(مہاراجہ بہادر سر کِشن پرشاد)​
چشم​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
چشمِ موسیٰ یہی کہتی ہے کہ اے جلوہء طور​
یاد اب تک ہے وہ اندازِ ملاقات مجھے​
(مہاراجہ بہادر سر کِشن پرشاد)​
چشم​
قتل کردے مجھ کو چشمِ ناز سےزندگی بھر کا ستانا چھوڑدے
وعدہ و اقرار کا رکھ لے بھرمآ بھی جا باتیں بنانا چھوڑدے

ستانا
 

شمشاد

لائبریرین
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں​
عدو کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو​
(چچا)​
امتحاں​
 

مغزل

محفلین
امتحان سے پہلے امتحان ہوتا ہے
زندگی کا مدرسّہ ہے عجیب مدرسّہ

فی البدیہہ

مدرسّہ
 

شمشاد

لائبریرین
ذوق جو مدرسہ کے بگڑے ہوئے ہیں مُلا​
ان کو مہ خانہ میں لے آؤ سنور جائیں گے​
(ابراہیم ذوق)​
مہ خانہ
 

شمشاد

لائبریرین
بندگی میں گھٹ کے رہ جاتی ہے اک جوئے کم آب​
اور آزادی میں بحرِ بے کراں ہے زندگی​
آزادی​
 

عمر سیف

محفلین
آزادی افکار سے ہے اُن کی تباہی
رکھتے نہیں جو فکر و تدبر کا سلیقہ
ہو فکر اگر خام تو آزادیِ افکار
انسان کو حیوان بنانے کا طریقہ

طریقہ ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہے اپنی اپنی رسائی، رہِ محبت میں​
ہے اپنا اپنا طریقہ، ترا خدا، مرا دل​
اگلا لفظ: رسائی​
 

شمشاد

لائبریرین
تاکہ میں جانوں کہ ہے اس کی رسائی واں تلک
مجھے کو دیتا ہے پیامِ وعدہ دیدارِ دوست
(چچا)

پیام
 

محمداحمد

لائبریرین
پیام آئے ہیں اُس یارِ بے وفا کے مجھے
جسے قرار نہ آیا، کہیں بھلا کے مجھے

احمد فراز

اگلا لفظ: قرار
 

محمداحمد

لائبریرین
زخم دبے تو ایک نیا تیر چلا دیا کرو
دوستوں اپنا لطفِ خاص یاد دلا دیا کرو

پیرزادہ قاسم

اگلا لفظ: تیر
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہ ٹھہریں ہدفِ ناوکِ بیداد کہ ہم
آپ اٹھا لاتے ہیں گر تیر خطا ہوتا ہے
(چچا)

کیوں
 

عمر سیف

محفلین
کیوں نہ ایک جھوٹی تسلّی پر قناعت کرلیں
لوگ کہتے ہیں عدم خواب حسیں ہوتے ہیں

قناعت
 

شمشاد

لائبریرین
ضعف سے ہے، نے قناعت سے یہ ترکِ جستجو
ہیں "وبالِ تکیہ گاہِ ہمتِ مردانہ" ہم
(چچا)


جستجو
 

عمر سیف

محفلین
جستجو کھوئے ہوؤ ں کی عمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے
راستوں کا علم تھا نہ ہم کو سمتوں کی خبر
تیرے جانے کی خبر دیوار و در کرتے رہے

دیوار و در
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو ہم ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
(چچا)


ہجر
 

عمر سیف

محفلین
ہجر میں خوں رُلاتے ہو، کہاں ہوتے ہو ؟
لوٹ کے کیوں نہیں آتے ہو، کہاں ہوتے ہو ؟

رُلاتے ۔۔ رُلانا
 

شمشاد

لائبریرین

کرم ہی کچھ سببِ لطف و التفات نہیں
انہیں ہنساکے رلانا بھی کوئ بات نہیں
(چچا)


لطف
 
Top