دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
نبھانا اگر شوق سے آپ کو ہے
جفاؤں کا یہ سلسلہ رہنےدیجے
(مومن خان شوق)

جفا
 

شمشاد

لائبریرین
صبر اک طاقت ہے میری سختی ایام میں
اس صفت سے آدمی غم میں فغاں کرتا نہیں
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
نقش گری تو نہیں، صرف نقش پر گزارہ کریں۔
---------------------------------------------------


جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں
(چچا)

قدم
 

سارہ خان

محفلین
ہر قدم پر نت نئےسانچےمیں ڈھل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے کتنے بدل جاتے ہیں لوگ
حمایت علی شاعر

لوگ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیا
اس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی
آگ
 

عمر سیف

محفلین
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے
اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
ہر ایک لحظہ یہی آرزو یہی حسرت
جو آگ دل میں ہے شعر میں بھی ڈھل جائے

لحظہ
 

شمشاد

لائبریرین

ضمير مغرب ہے تاجرانہ، ضمير مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، يہاں بدلتا نہيں زمانہ
(علامہ محمد اقبال)


زمانہ
 

عمر سیف

محفلین
زمانہ چاہیے تھا، تمھیں کیا چاہیے تھا
یہ میرا دل ہے لڑکی، کھِلونا چاہیے تھا
کھِلونا
 

شمشاد

لائبریرین
راتیں مہکی، سانسیں دہکی، نظریں بہکی، رُت لہکی
پریم کھلونا، سپن سلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو
(جاوید اختر)



نظر، نظریں
 

عمر سیف

محفلین
جھکی جھکی سی نظر بےقرار ہے کہ نہیں
دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

دبا۔ دباؤ
 

شمشاد

لائبریرین
حاوی اگر ہو کوئی تو رہتی ہے یہ دبی​
اور جو دبے تو اُس کو دباتی ہے زندگی​
(جلیل مانکپوری)​
زندگی​
 

عمر سیف

محفلین
جُرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں

جُرم
 

شمشاد

لائبریرین
نہ رہا جنونِ رُخِ وفا، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے
(فیض احمد فیض)
گنہگار
 

سارہ خان

محفلین
کیا جُرم ہے شوقِ خود نمائی؟
پھوُلوں کو ہنسی نہ راس آئی
دل کو رہی جستجو، ہماری
ہم چھانتے رہ گئے خدائی

احمد نسیم قاسمی

جستجو
 
Top