دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
یہ دشتِ ہجر، یہ وحشت، یہ شام کے سائے​
خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دِکھلائے​
(امجد اسلام امجد)
آنکھ
 

محمداحمد

لائبریرین
آنکھ جو دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
کشمکش میں ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

دنیا
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا نے تری یاد سے بیگانہ کر دیا​
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے​
(فیض احمد فیض)​
یاد​
 

محمداحمد

لائبریرین
یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیم
بھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارہ نہ تھا

بھول
 

شمشاد

لائبریرین
شہر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی​
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا، رِیت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے​
(مرغوب حسین طاہر)​
سراب​
 

محمداحمد

لائبریرین
شہر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی​
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا، رِیت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے​
(مرغوب حسین طاہر)​
سراب​

شمشاد بھائی اگر پوری غزل میسر ہو تو پسندیدہ کلام میں ضرور شامل کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شہر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی​
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا، رِیت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے​
(مرغوب حسین طاہر)​
سراب​

یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید

خاکسار

اگلا لفظ: تشنگی
 

سارہ خان

محفلین
شنگی آنکھوں میں اور دریا خیالوں میں رہے
ہم نوا گر، خوش رہے جیسے بھی حالوں میں رہے
احمد فراز

ہم نوا
 

شمشاد

لائبریرین
شنگی آنکھوں میں اور دریا خیالوں میں رہے
ہم نوا گر، خوش رہے جیسے بھی حالوں میں رہے
احمد فراز

ہم نوا

مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دُعا نہ دے
(شکیل بدایونی)


دوست
 

شمشاد

لائبریرین
رنجِ سفر کی کوئی نشانی تو پاس ہو​
تھوڑی سی خاکِ کوچہءدلبر ہی لے چلیں​
(ناصر کاظمی)​
نشانی​
 
جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی
ان جلتی بجھتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لے

ناصر کاظمی
دھوپ
 

سارہ خان

محفلین
دھوپ نکلی دن سہانےہو گئے
چاند کے سب رنگ پھیکے ہو گئے

کیا تماشا ہے کہ بے ایامِ گل
ٹہنیوں کے ہاتھ پیلے ہو گئے


ناصر کاظمی


رنگ
 

شمشاد

لائبریرین
سُنو بارش ! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟​
جواب آیا، اِن آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی​
(فاخرہ بتول)​
بارش​
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں ذکر رہتا ہے اقبال تیرا
فسوں تھا کوئی ، تیری گفتار کیا تھی
(علامہ محمد اقبال)


گفتگو، گفتار
 
Top