دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

انتہا

محفلین
اپنی محفل سے یہ آزردہ اٹھایا مجھ کو
کہ منانے کے لیے آپ مرے گھر آیا
نواب مصطفےٰ خان شیفتہ

محفل
 

عمر سیف

محفلین
محفل ِشعر کیا سجی ہے ابھی
خامشی گنگنا اٹھی ہے ابھی
ایسا لگتا ہے میرے ساتھ وہ شام
راستے میں ترے کھڑی ہے ابھی

گُنگنانا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین

کوئی شیریں سخن آیابھی، گیا بھی لیکن
گنگناتے ہیں ابھیتک در و دیوار غزل
(شبنم رومانی)


غزل
 

شمشاد

لائبریرین
بخشے ہے جلوۂ گُل، ذوقِ تماشا غالب
چشم کو چاہئے ہر رنگ میں وا ہو جانا
(چچا)


چشم
 

عمر سیف

محفلین
اے چشم ِفلک اے چشم ِزمیں ہم لوگ تو پھر آنے کو نہیں
دو چار گھڑی کا سپنا ہیں دو چار گھڑی کا خواب ہیں ہم

سپنا ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو خواب تم نے مجھ کو سنایا، تھا اور کچھ
تعبیر کہہ رہی ہے کہ سپناکچھ اور تھا
(محمد احمد)


تعبیر
 

شمشاد

لائبریرین
ہوا نہ پیدا وہ شعلہ جو علم سے اٹھتا
یہ شہر مردہ صحیفوں کے باب میں نہ ملا
(منیر نیازی)


شعلہ
 

محمداحمد

لائبریرین
شعلہ سا جل بجھا ہوں ہوائیں نہ دو مجھے
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں نہ دو مجھے

فراز

اگلا لفظ: صدا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی روش نہ ہو رہِ مقصود کے خلاف
آئی ہے یہ کدھر سے صدا "دیکھ کر چلو"
(احسان دانش)
خلاف
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ساتھ ہمارے انشا بھی اس گھر میں تھے مہمان گئے
پر اس سے تو کچھ بات نہ کی، انجان رہے، انجان گئے
(ابن انشاء)


گھر
 

محمداحمد

لائبریرین
شہرِ ویراں سے ڈر گئے ہوتے​
تم سے ہوتے تو گھر گئے ہوتے​
وہ تو آنکھیں تھیں کہہ گئیں سب کچھ​
ہونٹ ہوتے مکر گئے ہوتے​

ہونٹ
 

سارہ خان

محفلین
شہرِ ویراں سے ڈر گئے ہوتے​
تم سے ہوتے تو گھر گئے ہوتے​
وہ تو آنکھیں تھیں کہہ گئیں سب کچھ​
ہونٹ ہوتے مکر گئے ہوتے​

ہونٹ
سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ
برسوں بعد وہ دیکھ کے مجھ کو رہ جائے گا دنگ

ماضی کا وہ لمحہ مجھ کو آج بھی خون رلائے
اکھڑی اکھڑی باتیں اس کی، غیروں جیسے ڈھنگ

ماضی
 

محمداحمد

لائبریرین
جب تلک دور ہے تو تیری پرستش کر لیں
ہم جسے چھو نہ سکیں اُس کو خدا کہتے ہیں

احمد فراز

اگلا لفظ: خدا
 
Top