دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عمر سیف

محفلین
یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکایتیں ہیں
یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں یہ شعر تیری شکایتیں ہیں

نظم
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اُٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
(یہ داغ کا شعر ہے کیا؟)



جی
 

شمشاد

لائبریرین
بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟​
کہا، یُوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی​
(فاخرہ بتول)​
دل​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فراز تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی

بیاں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانہ دِل کی
کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے

خانہ دِل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
میں نس نس میں ٹکرائی ہوں خواہشوں سے
میں گرتا ہوا ایک خالی مکاں ہوں

کھڑی ہوں ابھی تک مقابل ہوا کے
بڑی مضمحل ہوں، بڑی سخت جاں ہوں
(فرزانہ نیناں)
مضمحل
 

سارہ خان

محفلین
مضمحل دردِ غم ہے بے چارہ
پھر مُجھے زندگی نے للکارا

سلطنت ہے قناعتِ درویش
ہر نفس ہے سکندر و دارا
ساغرؔ صدیقی


نفس
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے
زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ
(عبید اللہ علیم)

صہبا
 
Top