دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
حنائی جلتی پوریں صبر کا پھل دل کا دروازہ
سکڑتی دستکیں حیرت مقفل دل کا دروازہ
ارشاد احمد نیازی
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے جب بھی کبھی تیری کمی محسوس ہوتی ہے
تری خوشبو تری موجودگی محسوس ہوتی ہے

سالم شجاع انصاری

خوشبو
 

شمشاد

لائبریرین
دستک میں کوئی درد کی خوشبو ضرور تھی
دروازہ کھولنے کے لیے گھر کا گھر اٹھا
قیصر الجعفری

دستک
 

شمشاد

لائبریرین
شہر دل آباد تھا جب تک وہ شہر آرا رہا
جب وہ شہر آرا گیا پھر شہر دل میں کیا رہا
نظیر اکبرآبادی

دل
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلو
مجھ سے روٹھا ہوا تو، تجھ کو مناتا ہوا میں
علی ساجد

پہلو
 

سیما علی

لائبریرین
تیرے پہلو میں ترے دل کے قریں رہنا ہے
میری دنیا ہے یہی مجھ کو یہیں رہنا ہے!!!!!!

اشفاق حسین

دنیا
 
Top