دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

فہد اشرف

محفلین
گنے کا رس نکالنے کے لیے مہاراشٹر میں بیل کولہو آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
hqdefault.jpg

۔۔۔
ganne-ka-ras.jpg
 
سید عمران

محفلین
آج پرانے وقتوں کی باتیں بڑوں سے سننا ایک فینٹسی لگتا ہے۔۔۔
صبح صبح نماز سے فارغ ہوکر خواتین مدھانی چلارہی ہیں۔۔۔
مکھن نکال رہی ہیں۔۔۔
پراٹھے بنائے جارہے ہیں۔۔۔
باورچی خانے کی چمنی سے نکلتا دھواں علامت تھا کہ صبح سویرے زندگی بھرپور انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ۔۔۔
دیسی گھی کے نرم گرم پراٹھے اور لسی یا چھاچھ ۔۔۔
ناشتے سے فارغ ہوکر گھر کی صفائی۔۔۔
کبھی بہت ساری عورتیں جمع ہوجاتیں ۔۔۔
اور چکی پر نہ جانے کیا کیا دَلا اور پسا جاتا۔۔۔
پھر فہد اشرف کی ڈھینکی پر گندم کو پھونکیں مار مار کر بھوسی اڑائی جاتی۔۔۔
خوشی اور تہوار کے مواقع پر سب خواتین مل کر دوپٹے رنگتیں۔۔۔
مہندی لگتی۔۔۔
چوڑیاں کھنکتیں۔۔۔
فضاؤں میں خوشیوں سے بھرپور قہقہے گُھلتے ۔۔۔
چولہے پر پتیلے چڑھتے، چمچے کھڑکتے ۔۔۔
لبے چوڑے دستر خوان بچھتے۔۔۔
لوگ آتے جاتے، کھاتے جاتے۔۔۔
سارا دن یہ سلسلہ چلتا ۔۔۔
دستر خوان کی رونقوں پر بہار رہتی۔۔۔
نوک جھوک ہوتی، پرانی رنجشیں نکلتیں۔۔۔
صلح صفائی ہوتی۔۔۔
اور کمزور ہوتے رشتے دوبارہ توانا ہوجاتے۔۔۔
مردانے کی بیٹھک میں خاندان والے، دوست اور پڑوسی آتے۔۔۔
پہلے مہمانوں کی آمد کے لیے تیاریوں کی بھاگ دوڑ۔۔۔
دور دراز سے آئے مسافروں کے لیے بستر بچھونے کا انتظام ۔۔۔
پھر ان کا استقبال کرنا۔۔۔
مہمان نوازی کرنا۔۔۔
مل بیٹھ کر خاندانی مسائل کے حل نکالنا۔۔۔
ضرورت مندوں کی فکر کرنا۔۔۔
آپس میں ہنسنا بولنا۔۔۔
اور ایک دوسرے کے کام آنا۔۔۔
اب یہ ساری باتیں مفقود ہوگئیں۔۔۔
ماضی کا حصہ بن گئیں۔۔۔
حال میں شاذ و نادر کہیں نظر آتی ہیں۔۔۔
خاندانی رشتوں کا استحکام خطرے میں پڑگیا۔۔۔
سچے رشتوں کی جگہ ہوائی مخلوق یعنی سماجی روابط نے لے لی۔۔۔
حقیقی رشتوں کی آنچ مدھم پڑگئی۔۔۔
نہ وہ میل ملاپ رہا نہ اہم مواقع پر ایک دوسرے کے یہاں کئی کئی دن رین بسیرا کرنا۔۔۔
کون فاقے سے، کس کے گھر میں پریشانی ہے۔۔۔
آج سے یہ مسئلہ دوسروں کا دردِ سر نہیں۔۔۔
کوئی بیمار پڑا تو واٹس ایپ کے میسج پر خیریت دریافت کی۔۔۔
یا چند منٹ ہاسپٹل کا وزٹ کرلیا۔۔۔
بیمار کے گھر والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر موبائل اور کیبل کی فرضی دنیا میں واپس آگئے۔۔۔
اور پھر۔۔۔
ہر شخص اپنی ذات میں تنہا رہ گیا!!!
 
صبح صبح نماز سے فارغ ہوکر خواتین مدھانی چلارہی ہیں۔۔۔
مکھن نکال رہی ہیں۔۔۔
پراٹھے بنائے جارہے ہیں۔۔۔
باورچی خانے کی چمنی سے نکلتا دھواں علامت تھا کہ صبح سویرے زندگی بھرپور انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ۔۔۔
دیسی گھی کے نرم گرم پراٹھے اور لسی یا چھاچھ ۔۔۔
ناشتے سے فارغ ہوکر گھر کی صفائی۔۔۔
کبھی بہت ساری عورتیں جمع ہوجاتیں ۔۔۔
اور چکی پر نہ جانے کیا کیا دَلا اور پسا جاتا۔۔۔
یہ سننا آپ کو فینٹیسی لگتا ہو گا۔ خواتین سے پوچھیے، شکر ادا کرتی ہوں گی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے ہاں 1993 میں لگا تھا۔ اس شکل و صورت والا
156977088_1.jpg
میرے والد صاحب نے 1971ء میں اپنا ایکسپورٹ کا بزنس شروع کیا تو فون ان کی مجبوری بن گیا سو سنا ہے ہزاروں لاکھوں جتنوں سے کچھ برس کے بعد فون لگ گیا۔ ان کا کام چونکہ گھر کے پاس ہی تھا سو ایک ایکسٹینشن گھر میں بھی لگ گئی۔ اس لیے میں نے اپنے بچپن ہی سے گھر میں فون دیکھا، شاید چار ہندسوں پر مشتمل نمبر تھا۔

مجھے اس سے بڑی کوفت تھی کیونکہ پورے محلے میں پیغام رسانی کا کام مجھ اور میرے چھوٹے بھائی پر آن پڑتا تھا کہ جی آپ کا "باہر" سے فون آیا ہے وہ آدھ گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد دوبارہ فون کر یں گے۔

پھر بچپن ہی میں ایک فونو فرینڈ بن گیا، کوئی رانگ نمبر تھا اور میری ہی عمر کا لڑکا ہوگا، دوستی ہو گئی۔ بچوں سے نکل کر بات بڑوں تک پہنچ گئی، ایک دوسرے کو دعوت دی جانے لگی کہ ہمارے گھر آئیں اور ملیں۔ وہ تو والدہ محترمہ کی "رگِ قبضہ"زور سے پھڑکی تو جان چھوٹی کیونکہ اللہ جنت نصیب کرے، والد صاحب مرحوم نے بھی اسی فیملی میں ایک فونو فرینڈ ڈھونڈ لی تھی۔ :)
 
سید عمران

محفلین
یہ سننا آپ کو فینٹیسی لگتا ہو گا۔ خواتین سے پوچھیے، شکر ادا کرتی ہوں گی۔ :)
نہیں یادِ ماضی پہ آہیں بھرتی ہیں۔۔۔
ان کاموں میں بے شک محنت تو تھی۔۔۔
لیکن اس محنت مشقت کا پھل صحت کی صورت میں ملتا تھا۔۔۔
ہمارے اکثر بزرگوں کی عمر نوے برس کی ہوئی۔۔۔
اس کے باوجود وہ یورک ایسڈ، تیزابیت، بلڈ پریشر، دل کے امراض، گھٹنوں اور جوڑوں کی تکالیف سے ناآشنا تھا۔۔۔
نماز کھڑے ہوکر پڑھتے تھے۔۔۔
مساجد میں کرسیوں کا تو وہم و گمان تک نہ تھا۔۔۔
ڈپریشن کا لفظ بھی کبھی نہ سنا تھا۔۔۔
چوں کہ مختلف وجوہات سے ہمارا واسطہ لوگوں سے رہتا ہے۔۔۔
اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ آج بے شمار لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئے۔۔۔
اس کی ایک بڑی وجہ ہے دوستوں، رشتے داروں سے دوری، ان سے اختلاط کی کمی، آپس میں نہ ہنسا نہ بولنا نہ دل کی بھڑاس نکالنا۔ دل کے غم دل ہی دل میں پکاتے رہنا ۔۔۔
اور بالآخر نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوجانا!!!
 
آخری تدوین:
نہیں یادِ ماضی پہ آہیں بھرتی ہیں۔۔۔
ان کاموں میں بے شک محنت تو تھی۔۔۔
لیکن اس محنت مشقت کا پھل صحت کی صورت میں ملتا تھا۔۔۔
بالکل ایسا ہی ہے۔ ان کی تو یادیں ہیں۔
میرا اشارہ موجودہ نسل کی جانب ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس طرح کی ریڑھی سے گنے کا رس پئے ہوئے بھی زمانہ ہی ہو گیا۔

maxresdefault.jpg
یہ تو ابھی تک جگہ جگہ موجود ہیں۔ چند دن پہلے ہی میں اپنے کالج کی طرف اتفاق سے گیا تو دیکھا کہ پچیس تیس سال پہلے جو رس بیچنے والا ایک جگہ ہوتا تھا وہ اب تک وہیں ہے اور ارد گرد کا سارا علاقہ کمرشل ہو چکا ہے لیکن وہ وہیں ہے اور دکان پر رش بھی ویسا ہی تھا۔

جو متروک ہو چکے وہ سائیکل پر دو کنستر رکھ کر گنے کا رس بیچنے والے تھے۔ گراؤنڈز میں جہاں دُور دُور تک پانی نہ ملتا تھا یہ سائیکل والا آتا تھا، اس کے پاس کچھ گلاس اور گنے کے رس کے بھرے ہوئے دو کنستر ہوتے تھے۔ سارے کھلاڑی اس کی سائیکل پر چڑھ دوڑتے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے دونوں کنستر خالی ہو جاتے تھے۔
 
سید عمران

محفلین
بالکل ایسا ہی ہے۔ ان کی تو یادیں ہیں۔
میرا اشارہ موجودہ نسل کی جانب ہے۔ :)
وہ تو ہے۔۔۔
محنت مشقت سے تو جان چھڑالی۔۔۔
مگر بیماریوں کا آزار مول لیا۔۔۔
بھاگ دوڑ نہیں تو کھانا ہضم نہیں، بدہضمی کی شکایت، قبض کا مسئلہ، جوڑوں کی جکڑن۔۔۔
پسینہ نکالنے والے کام نہیں تو پٹھوں کی اکڑن، طبیعت میں کسل مندی اور دماغ کی تر و تازگی مفقود!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
پی ٹی وی کا یہ "میوزک" سنیے جو سہ پہر کے وقت نشریات شروع ہونے سے پہلے چلتا تھا۔ اُس وقت جتنا برا مجھے یہ لگتا تھا شاید ہی کوئی چیز لگتی ہو، اور اب۔۔۔۔۔جیسے پلکیں نم ہو رہی ہوں بیتے ہوئے بچپن کی یاد میں۔ (ویسے میوزک ایسا ہے جیسے انتظار کی کیفیات کو مجسم یا منجمد کر دیا گیا ہو)۔

صبح صبح نماز سے فارغ ہوکر خواتین مدھانی چلارہی ہیں۔۔۔
مکھن نکال رہی ہیں۔۔۔
پراٹھے بنائے جارہے ہیں۔۔۔
باورچی خانے کی چمنی سے نکلتا دھواں علامت تھا کہ صبح سویرے زندگی بھرپور انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ۔۔۔
دیسی گھی کے نرم گرم پراٹھے اور لسی یا چھاچھ ۔۔۔
ناشتے سے فارغ ہوکر گھر کی صفائی۔۔۔
کبھی بہت ساری عورتیں جمع ہوجاتیں ۔۔۔
اور چکی پر نہ جانے کیا کیا دَلا اور پسا جاتا۔۔۔
پھر فہد اشرف کی ڈھینکی پر گندم کو پھونکیں مار مار کر بھوسی اڑائی جاتی۔۔۔
خوشی اور تہوار کے مواقع پر سب خواتین مل کر دوپٹے رنگتیں۔۔۔
مہندی لگتی۔۔۔
چوڑیاں کھنکتیں۔۔۔
فضاؤں میں خوشیوں سے بھرپور قہقہے گُھلتے ۔۔۔
چولہے پر پتیلے چڑھتے، چمچے کھڑکتے ۔۔۔
لبے چوڑے دستر خوان بچھتے۔۔۔
لوگ آتے جاتے، کھاتے جاتے۔۔۔
سارا دن یہ سلسلہ چلتا ۔۔۔
سلائی کڑھائی کا کام بھی روز ہوتا تھا. پتا نہیں کیا کیا کاڑھا جاتا رہتا تھا اور گھر کے معمولات سے فارغ ہو کر سارا دن اس طرح وقت گزرتا کہ سب کڑھائی کر رہی ہیں اور باتیں کر رہی ہیں یا کچھ بُننا اور اس قسم کے مشاغل ہوتے تھے.
اب مشاغل انٹرنیٹ کی مرہون منت ہیں اور وہ سب سے بڑا ٹائم ایٹر ہے.
 
جی ہاں یہ بھی تھا۔۔۔
بچپن کا دیکھا ہوا کچھ کچھ یاد بھی ہے۔۔۔
کہ رومال، میز پوش چائے دانی کے کور وغیرہ پر کڑھائی ہوتی تھی!!!
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یاہو مسینجر اور ایم ایس این مسینجر زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔ سات یا آٹھ سال قبل تک ان کا اتنا زیادہ استعمال ہوا کرتا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ بھی قصہء پارینہ ہو جائیں گی۔ لیکن وقت بڑی ظالم چیز ہے۔ ان ایپلی کیشنز کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا ہے۔

5552_1.jpg

yahoomessenger.gif
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ہمارے گاؤں والے رشتہ داروں کے گھروں میں ابھی بھی ہیں۔
دالیں وغیرہ اسی پہ "دلی" جاتی ہیں۔
یاز بھائی میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں کیا لکھوں ۔ اور پھر یہ "ابھی بھی" ۔

یا پھر آپ علانیہ کہہ دیں کہ وہ گاؤں کے رشتہ دار م حمزہ ہے ۔
 
سلائی کڑھائی کا کام بھی روز ہوتا تھا. پتا نہیں کیا کیا کاڑھا جاتا رہتا تھا اور گھر کے معمولات سے فارغ ہو کر سارا دن اس طرح وقت گزرتا کہ سب کڑھائی کر رہی ہیں اور باتیں کر رہی ہیں یا کچھ بُننا اور اس قسم کے مشاغل ہوتے تھے.
اب مشاغل انٹرنیٹ کی مرہون منت ہیں اور وہ سب سے بڑا ٹائم ایٹر ہے.
آج شام کوشش کرتا ہوں، امی کے اپنے ہاتھ کی بنی ٹی کوزی کی تصویر لینے کی۔
 
یاز

محفلین
سٹریٹ فائٹر اور دیگر ویڈیو گیمز کس کس نے کھیلی تھیں؟
آخری ویڈیو گیم کھیلے ہوئے بھی دو عشرے سے زائد ہو چکے۔

cb066d1164da8871601dd5fba35f9b16--street-fighter-arcade-street-fighter-.jpg
 
Top