دودھ کی ٹکیاں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
ہم نے اسے دودھ کی ٹکیاں نام دے رکھا ہے، آپ چاہیں تو دودھ کے کباب بھی کہہ سکتے ہیں۔ ویسے بھی نام میں کیا رکھا ہے۔ اصل بات تو ذائقہ کی ہے، وہ لذیذ ہو تو باقی سب غیر ضروری ہے۔
اب ہم بھی غیر ضروری تمہید یہں ختم کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس کے بنانے کے لئے سب سے پہلی چیز ہے دودھ۔
دو لٹر دودھ کو ایک کھلے برتن میں ڈال کر ابالنے کے لئے چولہے پر رکھ دیجئیے، یاد رہے کہ صرف رکھنا ہی نہیں ، چولہے کو جلانا بھی ہے۔
کسی کسی ٹائم ہلکا سا چمچ بھی چلائیے تا کہ پیندے میں دودھ جلنے نہ لگے۔
دودھ ابلنے کے بعد اس میں دو کپ سادہ دہی ڈال لیجئے اور اچھے سے مکس کیجئے۔

تھوڑی ہی دیر میں دودھ پھٹ جائے گا۔ یہ پھٹنا ہر گز وہ پھٹنا نہیں ہے کہ بندہ رفو گری کے لئے سوئی دھاگے کی تلاش میں چل پڑے۔ دودھ میں دہی ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس میں موجود تمام اجزا میں پھوٹ پڑ جائے۔ دہی کی جگہ آپ لیموں کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ٹاٹری بھی۔ لیکن اس سے ہلکی سی کھٹاس پیدا ہو جاتی ہے۔

اب اسکو اچھے سے چھان لیجئے اور چھلنی یا ململ کے کپڑے میں ڈال کر رکھ دیجئے جب تک کہ اس سے سارا پانی نہ نکل جائے۔

اب اس کو اچھی طرح ہاتھوں سے مسل لیجئے اور دو انڈے ، نمک مرچ اور سبز پیاز دھنیہ وغیرہ مکس کر لیجئے۔ یہ ٹکیاں بنانے کے لئے آمیزہ تیار ہو جائے گا۔
جی تو اب ایک پیالی میں انڈا پھینٹ کر ٹکیاں اس میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تل لیجئے۔

مزے کی ٹکیاں تیار ہوں گی۔
ہمارے پاس سبز پیاز اور دھنیا نہیں تھا اور باہر جانے کا موڈ نہیں ہوا تو شامل نہیں کر پائے۔
 
سیما علی

ہمیں خیال تھا کچھ میٹھا بن رہا ہے !!!!!!!
 
عرفان سعید

محفلین
تھوڑی ہی دیر میں دودھ پھٹ جائے گا۔
یہ کیا
دودھ کے کباب بھی کہہ سکتے ہیں۔
تھوڑی ہی دیر میں دودھ پھٹ جائے گا۔ یہ پھٹنا ہر گز وہ پھٹنا نہیں ہے کہ بندہ رفو گری کے لئے سوئی دھاگے کی تلاش میں چل پڑے۔ دودھ میں دہی ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس میں موجود تمام اجزا میں پھوٹ پڑ جائے۔ دہی کی جگہ آپ لیموں کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ٹاٹری بھی۔ لیکن اس سے ہلکی سی کھٹاس پیدا ہو جاتی ہے۔
دودھ سے پنیر بنانے کا بھی یہی طریقہ ہے؟
 
السلام علیکم
ہم نے اسے دودھ کی ٹکیاں نام دے رکھا ہے، آپ چاہیں تو دودھ کے کباب بھی کہہ سکتے ہیں۔ ویسے بھی نام میں کیا رکھا ہے۔ اصل بات تو ذائقہ کی ہے، وہ لذیذ ہو تو باقی سب غیر ضروری ہے۔
اب ہم بھی غیر ضروری تمہید یہں ختم کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس کے بنانے کے لئے سب سے پہلی چیز ہے دودھ۔
دو لٹر دودھ کو ایک کھلے برتن میں ڈال کر ابالنے کے لئے چولہے پر رکھ دیجئیے، یاد رہے کہ صرف رکھنا ہی نہیں ، چولہے کو جلانا بھی ہے۔
کسی کسی ٹائم ہلکا سا چمچ بھی چلائیے تا کہ پیندے میں دودھ جلنے نہ لگے۔
دودھ ابلنے کے بعد اس میں دو کپ سادہ دہی ڈال لیجئے اور اچھے سے مکس کیجئے۔

تھوڑی ہی دیر میں دودھ پھٹ جائے گا۔ یہ پھٹنا ہر گز وہ پھٹنا نہیں ہے کہ بندہ رفو گری کے لئے سوئی دھاگے کی تلاش میں چل پڑے۔ دودھ میں دہی ڈالنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس میں موجود تمام اجزا میں پھوٹ پڑ جائے۔ دہی کی جگہ آپ لیموں کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ٹاٹری بھی۔ لیکن اس سے ہلکی سی کھٹاس پیدا ہو جاتی ہے۔

اب اسکو اچھے سے چھان لیجئے اور چھلنی یا ململ کے کپڑے میں ڈال کر رکھ دیجئے جب تک کہ اس سے سارا پانی نہ نکل جائے۔

اب اس کو اچھی طرح ہاتھوں سے مسل لیجئے اور دو انڈے ، نمک مرچ اور سبز پیاز دھنیہ وغیرہ مکس کر لیجئے۔ یہ ٹکیاں بنانے کے لئے آمیزہ تیار ہو جائے گا۔
جی تو اب ایک پیالی میں انڈا پھینٹ کر ٹکیاں اس میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تل لیجئے۔

مزے کی ٹکیاں تیار ہوں گی۔
ہمارے پاس سبز پیاز اور دھنیا نہیں تھا اور باہر جانے کا موڈ نہیں ہوا تو شامل نہیں کر پائے۔
بغیر انڈے کے تو کھائی ہے انڈا لگا کر کیسا ذائقہ ہوگا آپ بتائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح بات ہے ایک چیز سے ہم کتنی چیزیں بناسکتے ہیں بہت عمدہ
جی بالکل قدیر بھائی۔
یہی پنیر ،پالک پنیر میں بھی بہت مزہ دیتا ہے۔ اس میں پیاز باریک باریک کتر کر پراٹھا بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اور بھی بہت کچھ۔
 
Top