دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔

بھئی، مجھے تو بالکل اچھا نہیں لگتا۔ بندے کو خومخواہ لگنے لگتا ہے کہ پتہ نہیں کتنے چھوٹے بھائی کی کتنی بڑی بہن ہے۔ ویسے بھی بقول آپ کے آپ بزرگ (بوڑھے) ہیں۔ تو اس لحاظ سے آپ کا فرض بنتا ہے کہ یہاں سب کو بیٹا رانی یا بیٹیا کہا کریں۔:grin:

مذاق کیا ہے۔ مجھے برا نہیں لگتا۔

بہت شکریہ اپیا :)
 
بھئی مجھے بھلے کوئی ماسی ، خالہ ، آنٹی ، جو کچھ مرضی بول لے نو پرابلم ، ،

:grin:

01dance2.gif

اپیا آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں آپ تو محفل کی رونق ہیں۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
بارش سے کیوں ڈرتی یہ تو میں خود سب سے پوچھتی پھرتی ہوں کہ آخر مجھے ہی کیوں ڈر لگتا ہے کسی اور کو کیوں نہیں لگتا ۔۔۔ :confused:
ہاہاہا اللہ میاں نے دو آنکھیں دی ہوئی ہیں جن سے نظر آ جاتا ہے کہ کیا برس رہا ہے ۔۔ :tounge:
 
واہ واہ واہ، جو سوال میں سعود صاحب سے آج تک نہیں پوچھ سکا آپ نے کمال مہارت سے پوچھ لیا :)

مجھے ماوراء سے یہ پوچھنا ہے جب کوئی لڑکی انکو 'باجی' کہتی ہے تو یہ چڑ کیوں جاتی ہیں (یاد رہے کہ تھریڈ میں عام معافی ہے اور ناراض ہونے والے محفل سے اٹھا دیئے جاتے ہیں) :)

ہا ہا ہا ہا ہا معذرت میں آپ کو اپیا نہیں کہہ سکتا۔

ایک بار اور معذرت! جانے کیسے اتنی گستاخی کر بیٹھا۔ آپ تو استاذ بھی ہیں میرے۔ :) اللہ آپ کو اجر دے۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
مجھے شمشاد بھائی سے پوچھنا ہے کہ ۔۔ کبھی بھابھی ناراض ہوئیں ان سے محفل کو زیادہ ٹائیم دینے پر ۔۔ محفل کی واجہ سے کبھی لڑائی ہوئی ان سے ۔۔۔ سچ سچ بتائیے گا شمشاد بھائی ۔۔:tounge:
 
ماوراء

محفلین

مجھے ماوراء سے یہ پوچھنا ہے جب کوئی لڑکی انکو 'باجی' کہتی ہے تو یہ چڑ کیوں جاتی ہیں (یاد رہے کہ تھریڈ میں عام معافی ہے اور ناراض ہونے والے محفل سے اٹھا دیئے جاتے ہیں) :)

وارث، صرف لڑکی؟؟؟ یہ تو ایسا لگ رہا ہے کہ لڑکیوں سے میں اپنے آپ کو (عمر میں) چھوٹا ثابت کرنا چاہتی ہوں، اور ان کے "باجی" کہنے پر مجھے چڑ ہوتی ہے۔ :grin:

میرا چھوٹا بھائی مجھے باجی کہے تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ "باجی" لفظ ہی مجھے پسند نہیں ہے۔ اور ایک "بی بی" بھی۔

مجھے خود بھی لوگوں کو نام سے بلانا پسند ہے۔ کہ اسی میں مجھے اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور اچھا لگتا ہے۔ لیکن شاید ہمارے معاشرے میں اگر کسی سے کوئی خاص رشتہ نہ ہو تو بھائی، بہن، باجی، بی بی ان سب سے پکارنے سے سمجھا جاتا ہے کہ احترام سے بلایا جا رہا ہے۔
اور شاید اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ آج تک مجھے کسی نے "باجی" کہا نہیں ہے، تو مجھے اس کی عادت نہیں ہے۔ اس لیے عجیب سا لگتا ہے۔ ویسے اب مجھے عادت ہو گئی ہے، کچھ ایسے ڈھیٹ بھی ہیں، جن کو لاکھ منع کرنے پر بھی وہ جان بوجھ کر "باجی" ہی کہتے ہیں۔:grin:

جواب سے مطمئن نہ ہوں تو بتائیں۔ "باجی" لفظ سے ایک اور بات کے لیے بھی چڑ ہے، وہ بھی بتا دوں گی۔ لیکن اس کا نہ ہی پوچھیں تو اچھا ہے۔:rolleyes:

محمد وارث

لائبریرین
جی میں بالکل مطمئن ہوں۔

"لڑکی" کا لفظ جان بوجھ کر ڈالا تھا جملے میں، مجھے معلوم ہے اس تھریڈ میں "سب" جائز ہے لیکن شاید "سب کچھ" نہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہا معذرت میں آپ کو اپیا نہیں کہہ سکتا۔

ایک بار اور معذرت! جانے کیسے اتنی گستاخی کر بیٹھا۔ آپ تو استاذ بھی ہیں میرے۔ :) اللہ آپ کو اجر دے۔ :)

بھائی آپ مجھے، اپیا، بٹیا، باجی، بی بی سب کہہ سکتے ہیں :) لیکن خدا را کسی ایک کو تو بخشو میاں، کوئی آپ کو بھی تو "بابا جانی" کہنے والی آنی/آنا ہے :)
 
سارہ خان

محفلین
وارث بھائی آپ سے بھی ایک سوا ل۔۔ یہ موڈ ہر وقت بے کیف ہی کیوں نظر آ رہا ہوتا ہے آپ کا ؟:confused:
 
بھائی آپ مجھے، اپیا، بٹیا، باجی، بی بی سب کہہ سکتے ہیں :) لیکن خدا را کسی ایک کو تو بخشو میاں، کوئی آپ کو بھی تو "بابا جانی" کہنے والی آنی/آنا ہے :)

بہت شکریہ وارث بھائی اس سمت توجہ دلانے کا! :)

جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ جن کا تعلق قریبی رشتوں سے ہوگا ان کو ان سے رشتے کے بموجب نام دیتا ہوں۔ لہٰذا جب کبھی ایسے دن آئے تو کسی کو اجی سنتی ہو کہہ کر بھی پکاریں گے، احباب بے فکر رہیں۔

ایک تو میرے بڑھاپے نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔ دوسرے میری عمر بھی ابھی کیا ہے؟ لہٰذا ابھی ان خطوط پر سوچنا شروع بھی نہیں کیا۔ دوسرے لفظوں میں یوں جان لیں کہ ذرا والدین پرست قسم کا مزاج پایا ہے۔ لہٰذا والدین نے جس کی قسمت میرے ساتھ پھوڑ دی اس تب نمٹیں گے۔ ابھی سے راہ چلتی بچیوں کو مشکوک نگاہوں سے کیوں دیکھیں بھلا؟ :)
 
سارہ خان

محفلین
وارث بھائی نے صحیح پکڑا آپ کو ۔۔ :tounge: جواب دیتے ہی بنی نہ ۔:tounge:۔ ہمیں تو گول مول جواب دے کے ٹرخا دیا ۔۔
 
وارث بھائی نے صحیح پکڑا آپ کو ۔۔ :tounge: جواب دیتے ہی بنی نہ ۔:tounge:۔ ہمیں تو گول مول جواب دے کے ٹرخا دیا ۔۔

وارث بھائی کا سوال جیسا بھی سمجھ میں آ سکا اس کے موافق جواب لکھا ہے۔ اب اگر یہی آپ سب کے سوالوں کا ما فی ضمیر رہا ہو تو اس میں میری کیا خطا ہے کہ مجھے آپ کے سوالوں میں ایسی بو نہیں ملی۔ :)
 
تیشہ

محفلین
مجھے شمشاد بھائی سے پوچھنا ہے کہ ۔۔ کبھی بھابھی ناراض ہوئیں ان سے محفل کو زیادہ ٹائیم دینے پر ۔۔ محفل کی واجہ سے کبھی لڑائی ہوئی ان سے ۔۔۔ سچ سچ بتائیے گا شمشاد بھائی ۔۔:tounge:

مجھ سے پوچھو میں بتاتی ہوں بھابھی کتنا تنگ آتیں ہیں :grin::grin: فون پر مجھے بتاتیں رہتی ہیں ناں اس لئے میں جانتی ہوں ،
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپ سے بھی ایک سوا ل۔۔ یہ موڈ ہر وقت بے کیف ہی کیوں نظر آ رہا ہوتا ہے آپ کا ؟:confused:

کیوں کے میرے چوبیس گھنٹے ایسے ہی گزرتے ہیں :( کام کرنا مجھے پسند نہیں لیکن کرنا پڑتا ہے :(

اور جس کے دم سے کبھی دن رات سرشاری رہتی تھی، نہ کام برا لگتا تھا نہ زمانہ، نہ اپنا آپ، زندگی میں کیف و سرور تھا، وہ میری بدقسمتی سے، دل سے نکل کر ایسی گھر میں گھسی ہے کہ میں دم بھی نہیں مار سکتا :grin:
 
Top