چودہویں سالگرہ دل چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔

جاسمن

لائبریرین
میرا دل کب سے چاہتا ہے کہ میں بھارت جاؤں اور استاد گرامی جناب الف عین ، اعجاز عبید صاحب سے ملاقات کروں۔
ان کے لیے تحائف لے کے جاؤں۔ ان سے ملاقات ہو تو چائے خود بناؤں۔ بہت ساری باتیں کروں۔
 
ہادیہ بہنا محفل پر دوبارہ تشریف لے آئیں ، اپنی معصومانہ شرارتوں سے محفل کو زعفران کر دیں۔ سالگرہ کے لیے کوئی منفرد اور دلچسپ سلسلہ شروع کریں۔ خوب ہلہ گلہ ہو ۔سب محفلین سالگرہ کے اس سلسلے سے بھرپور لطف اندوز ہوں۔
 

فرقان احمد

محفلین
دل چاہتا ہے کہ ہمارا ایک پسندیدہ شعر مصورِ محفل جناب عاطف سعد کو پسند آ جائے اور وہ اسے لے کر مصوری کا ایک شاہ پارہ تخلیق فرمائیں۔

قائم چاند پوری کا شعر ہے،
گریہ تو قائمؔ تھما، مژگاں ابھی ہوں گے نہ خشک
دیر تک ٹپکیں گے، باراں کے شجر بھیگے ہوئے !
 

فاخر رضا

محفلین
میرا دل چاہتا ہے کہ تمام خود سے اپنے آپ کو معطل کرنے والے محفلین دوبارہ مراسلے بھیجیں. دو لاکھ مراسلے لکھنے والے اور ان کے بعد والے سب کے سب
راحیل فاروق کا تو ذکر ہوچکا وہ بہت کام آنے والی شخصیت ہیں کاش وہ بھی قدم رنجا ہوں
 

میم الف

محفلین
میرا دل کب سے چاہتا ہے کہ میں بھارت جاؤں اور استاد گرامی جناب الف عین ، اعجاز عبید صاحب سے ملاقات کروں۔
ان کے لیے تحائف لے کے جاؤں۔ ان سے ملاقات ہو تو چائے خود بناؤں۔ بہت ساری باتیں کروں۔
آپ کا دل چاہتا ہے تو آپ جاتی کیوں نہیں؟
 

میم الف

محفلین
میں نے ڈونگہ بونگہ جانے کی نہیں بھارت جانے کی بات کی ہے بھائی۔ :)
آپ ہمت کریں، عزمِ سفر کریں
طلب سچی ہو، کوشش پوری ہو
تو ہر منزل ملتی ہے
کیا ڈونگہ بونگہ کیا بھارت
کیسا motivate کیا میں نے آپ کو۔
اب آپ سو جائیں۔
آج کل ویزے نہیں مل رہے!
 
Top