اقبال دل سوز سے خالی ھے ، نگہ پاک نہیں ھے! (علامہ اقبال)

زونی

محفلین
دل سوز سے خالی ھے ، نگہ پاک نہیں ھے!
پھر اس میں عجب کیا کہ تو بے باک نہیں ھے

ھے ذوقِ تجلّی بھی اسی خاک میں پنہاں
غافل ! تو نِرا صاحبِ ادراک نہیں ھے

وہ آنکھ کہ ھے سرمہء افرنگ سے روشن
پُر کارو سخن ساز ھے ، نمناک نہیں ھے

کیا صوفی و ملّا کو خبر میرے جنوں کی
ان کا سرِ دامن بھی ابھی چاک نہیں ھے

کب تک رہے محکومیءانجم میں مری خاک
یا میں نہیں ، یا گردشِ افلاک نہیں ھے

بجلی ہوں نظر کوہ بیاباں پہ ھے میری
میرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ھے

عالم ھے فقط مومنِ جانباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحبِ لولاک نہیں ھے




بال جبریل (علامہ اقبال)
 

مغزل

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، بہت شکریہ زونی ،
میں رات ہی یہ پڑھ رہا تھا، جی میں آیا کہ یہاں پیش کردوں
مگر یہاں آپ بازی لے گئیں ۔۔
عزیزحامد مدنی صاحب کی کلیات مجھے دستیاب ہوئی میں نے مکمل کمپوز کرلی ہے،
وقتاً فوقتاً پیش کروں گا ۔ انشا اللہ
والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، بہت شکریہ زونی ،
میں رات ہی یہ پڑھ رہا تھا، جی میں آیا کہ یہاں پیش کردوں
مگر یہاں آپ بازی لے گئیں ۔۔
عزیزحامد مدنی صاحب کی کلیات مجھے دستیاب ہوئی میں نے مکمل کمپوز کرلی ہے،
وقتاً فوقتاً پیش کروں گا ۔ انشا اللہ
والسلام

واہ واہ! محمود صاحب عزیز حامد مدنی کی کلیات کا سن کر میرے منہ سے رال ٹپکنے لگی ہے۔ ;) حضور جلدی سے تمام کلیات اپ لوڈ کریں۔ پیشگی بہت بہت شکریہ!
 

مغزل

محفلین
صاحب دھیرج ۔۔ اتنی جلدی بھی کیا ہے ۔ در اصل میرے ایک دوست پروفیسر فہیم شناس کاظمی مدنی صاحب پر پی ایچ ڈی کررہے ہیں تو ہم ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔ مجھے اس شرط پر یہ کتب ملیں کہ میں انہیں ایک ساتھ کہیں نہ شائع کروں گا۔ قسطوں میں‌ایسا ممکن ہے ، کہ ہمیں ایک جگہ سے ڈیٹا اور اور غیر طبع (یعنی کتاب میں آج تک نہ آیا ہوا ) مواد اسی ایک شرط پر ملا تھا۔ سو پہلی قسط بہت جلد۔
 

زونی

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، بہت شکریہ زونی ،
میں رات ہی یہ پڑھ رہا تھا، جی میں آیا کہ یہاں پیش کردوں
مگر یہاں آپ بازی لے گئیں ۔۔
عزیزحامد مدنی صاحب کی کلیات مجھے دستیاب ہوئی میں نے مکمل کمپوز کرلی ہے،
وقتاً فوقتاً پیش کروں گا ۔ انشا اللہ
والسلام




شکریہ مغل بھائی ، کلام اقبال کی خصوصیت یہ ھے کہ جب بھی پڑھو نئی جہت نظر آتی ھے ، ،،،
کلیات مدنی کا انتظار رہے گا ۔ :happy:
 

عاطف بٹ

محفلین
دل سوز سے خالی ھے ، نگہ پاک نہیں ھے!
پھر اس میں عجب کیا کہ تو بے باک نہیں ھے
عالم ھے فقط مومنِ جانباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحبِ لولاک نہیں ھے

واہ، کیا خوب کلام ہے!
 
Top