دعا

F@rzana

محفلین
دعا

بارش کيسی تيز ہوئی ہے
آدھی رات کا سناٹا ہے
آنکھ اداسی ميں ڈوبی ہے
خواب بھی چھپ چھپ کر تکتے ہيں
خوشبو کچہ مانوس سی ہے
اور دل بکھرا بکھرا سا ھے
شيشے کی ان ديواروں کے پار
افق ہے اور دعا
جب تک لوٹ کے آئے گی
شايد ميں ہو جاؤں راکھ۔۔۔۔
۔
۔
۔نیناں​
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ ماشاءاللہ اب پتی چلا کہ یہ نیناں ہماری فرزانہ صاحبہ ہی ہیں۔ چلو، جلدی سے کم از کم پانچ تخلیقات مجھے ای میل کر دو سمت کے لئے۔

aijazubaid at gawab dot com OR aijazubaid at gmail
 
قیصرانی

لائبریرین
فرزانہ بی بی۔ اچھی کاوش ہے۔ مگر میں اچھا ادبی بندہ نہیں‌ہوں کہ دیگ کا ایک چاول چکھ کر رائے دے دوں۔ مزید کلام عطا فرمائیے گا۔
پھر تفصیلی رائے دوں گا۔ ویسے اتنا اچھا کلام سنانا اچھی بات تو ہے ہی۔ انتظار رہے گا۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
قیصرانی نے کہا:

تو سیدھی طرح کہہ دیجئے نظم اچھی ہے، پھر چاولوں اور دیگوں کا قصہ چھیڑ دیا ، کوامخواہ ہی آپ کے “شیف“ ہونے کی تصدیق ہوتی جارہی ہے :lol: :lol: :lol:
 
F@rzana

محفلین
دوست نے کہا:
زبردست۔
کچھ اور بھی عطا کیجیے نا۔

پسندیدگی کا شکریہ
مجھے جدید شاعری کا چسکا ہے، جبکہ یہاں ماشاء اللہ استادوں کو پڑھنے والے باذوق محفل جماتے ہیں، استادوں کومیں بھی پڑھتی ہوں، بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے لیکن نئے ڈکشن میں لکھنا اور غیر شاعرانہ الفاظ کو شاعرانہ طور پر برتنے کا لطف کچھ اور ہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
فرزانہ بی بی۔ اچھی کاوش ہے۔ مگر میں اچھا ادبی بندہ نہیں‌ہوں کہ دیگ کا ایک چاول چکھ کر رائے دے دوں۔ مزید کلام عطا فرمائیے گا۔
پھر تفصیلی رائے دوں گا۔ ویسے اتنا اچھا کلام سنانا اچھی بات تو ہے ہی۔ انتظار رہے گا۔
قیصرانی

تو سیدھی طرح کہہ دیجئے نظم اچھی ہے، پھر چاولوں اور دیگوں کا قصہ چھیڑ دیا ، کوامخواہ ہی آپ کے “شیف“ ہونے کی تصدیق ہوتی جارہی ہے :lol: :lol: :lol:
اب تو مزید عطاکر ہی دیں۔
قیصرانی
 
الف عین

لائبریرین
میری بات سنی ہے یا ابھی تک سرخ پھولوں کے جنگل میں گھوم رہی ہو؟ اور وہ نظم تم نے ڈیجیٹل لائبریری میں پوسٹ کی ہے۔ کیا اپنا مجموعہ ای پبلش کر رہی ہو؟ کیا یہ دونوں نظمیں سمت کے لئے نتخب کرنے کی اجازت ہے۔ یا بزرگ سمجھو تو حکم دوں؟
 
تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
دعا

بارش کيسی تيز ہوئی ہے
آدھی رات کا سناٹا ہے
آنکھ اداسی ميں ڈوبی ہے
خواب بھی چھپ چھپ کر تکتے ہيں
خوشبو کچہ مانوس سی ہے
اور دل بکھرا بکھرا سا ھے
شيشے کی ان ديواروں کے پار
افق ہے اور دعا
جب تک لوٹ کے آئے گی
شايد ميں ہو جاؤں راکھ۔۔۔۔
۔
۔
۔نیناں​

واہ، فرزانہ ، بہت خوب لکھتی ہیں ، :p :)
 
F@rzana

محفلین
محترم آپ کا حکم سر آنکھوں پر، جو جی چاہے کیجئے آپ کو اختیار ہے۔
میں نے واقعی آپ کا پیغام نہیں دیکھا تھا معذرت خواہ ہوں، سرخ پھولوں کے جنگل سے نکلنا اب میرے بس کی بات نہیں رہی۔

اعجاز اختر نے کہا:
میری بات سنی ہے یا ابھی تک سرخ پھولوں کے جنگل میں گھوم رہی ہو؟ اور وہ نظم تم نے ڈیجیٹل لائبریری میں پوسٹ کی ہے۔ کیا اپنا مجموعہ ای پبلش کر رہی ہو؟ کیا یہ دونوں نظمیں سمت کے لئے نتخب کرنے کی اجازت ہے۔ یا بزرگ سمجھو تو حکم دوں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
اڑی بھی نہ تھی کہ پر گن لیئے گئے۔۔۔
بوچھی نے کہا:
F@rzana نے کہا:
اوئی اللہ،،،،،،،،،،،،،،،
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی :?

مطلب ، جہاں سے بھی اڑی صیح اڑی نہ :)
:lol: :lol: :lol:
ارے، پر گننا کونسی مشکل بات ہے۔ دو ہی تو ہوتے ہیں۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
آپ کو فقط دو پر نظر آتے ہیں؟

زندگی کو دیکھئے یہ بھی اس پرندے کی طرح ہےجو مشکلات میں ننھی سی چڑیا کی طرح ٹھٹھر کر سہم کر اپنے پروں کو سمیٹ لیتی ہے،

اپنے دو پروں کی اڑان میں بار بار گر جاتی ہے حتی کہ اس کے بقیہ پر اگ کر اسے لمبی اور بھرپور اڑانوں کے قابل نہ بنادیں،

اونچے پیڑوں کی شاخوں سے دو پر لئے اترنا آسان ہوتا ہے لیکن جن کے دل میں پرواز کا سودا سمایا ہو وہ دو پروں کے اگتے ہی بقیہ پروں کی نشو ونما کے لیئے جدوجہد کرتے ہیں قیصرانی :)
 
قیصرانی کو کیا بتا رہی ہو ، اس کے پر نہیں نکلنے ( ہاتھی ہے وہ بھول کیوں جاتی ہو ) :wink:

ویسے یہ پوسٹ پڑھ کر تو میرے پر نکل آئے ہیں اور مسلسل پھڑپھڑا رہے ہیں ، ڈر ہے کہیں اڑنے نہ لگ جاؤں۔ ٹھنڈ اتنی زیادہ ہے کہ ٹھٹر کر کہیں گر جاؤں گا اور نئے پرندے تو پھر اٹھ بھی نہیں پاتے :lol:
 
F@rzana

محفلین
یہ مت بھولو کہ زیادہ پھڑپھڑانے ولاے پرندوں کے پر کاٹ بھی دیئے جاتے ہیں :wink:

رہے بے بی ہاتھی تو انہی کی مدد کی جارہی ہے بابا ہاتھی بننے کے لئے :roll:
 
میرے پروں کے پیچھے کیوں پڑ گئی ہو ، ابھی تو تازہ تازہ نکلے ہیں کچھ دیر پھڑ پھڑا لیں تو تمہارا کیا جاتا ہے ، ویسے بال و پر کاٹ کر کہاں قید کرنے کا ارادہ ہے۔

بے بی ہاتھی کو بابا نہ بناؤ ، ابھی تو اس کے کھیلنے کودنے کے دن ہیں ، سونڈ میں بھر بھر کے اپنے اوپر پانی پھینک لینے دو اسے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو آپ کی بات سمجھ نہیں آئی، ایک دایاں‌پر، ایک بایاں پر۔ اب اس کے بعد کتنے پر پیدا ہوتے ہیں، یہ مجھے تو نہیں علم، اگر ہو سکے میرے ناقص علم میں اضافہ فرما دیں۔ :lol:
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
قیصرانی آپ سمجھے نہیں۔ محب پینگون (penguin) کی طرح کے بہت سے پر چاہتے ہیں۔
 
Top