دعا دعا کی درخواست

شمشاد

لائبریرین
مجھے ابھی ابھی سید شہزاد ناصر کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اردو محفل کے دیرینہ رکن سید فصیح احمد شدید علیل ہیں۔ اس وقت وہ دماغ کی سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ آج صبح ان کا فشار خون بلند ہونے سے یہ تکلیف ہوئی۔ فوری طور پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاج شروع ہو گیا ہے۔
ان کی والدہ ماجدہ نے تمام جاننے والوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ فصیح اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں۔

اردو محفل کے تمام اراکین سے دعا کی درخواست ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ اکبر! بہت فکر ہو رہی ہے۔ فصیح کافی عرصے سے محفل پہ نظر نہیں آئے تھے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک انھیں صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اللہ تعالیٰ آسانیوں والے معاملات کرے۔ ہر بری چیز، بری نظر، حاسدین کے حسد ، بری بیماری ، برے وقت، بری گھڑی سے ، ہر طرح کے برے اثرات سے پناہ دے۔ کامل ایمان اور کامل صحت کے ساتھ خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی حیاتی دے۔ ماں کو اولاد کا دکھ نہ دکھائے۔ اولاد کی طرف سے آزمائش میں نہ ڈالے۔ رب پاک ہر گناہ، ہر لغزش معاف کرے۔ درگزر کرے۔ آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
 

وجی

لائبریرین
اللہ انکے حال پر رحم فرمائے اور انکو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 
الحمد اللہ رب العالمين والصلاة والسلام على سيد ولد أدم والخاتم النبيين والشهداء والصالحين امابعد فأعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم ربنا ولاتحملنا مالا طاقة ربنا اشفني من لدنك وارحمني انت مولنا اغثني اغثني اغثني يا إلهي انك علي كل شيء قدير.
آمین
 

رباب واسطی

محفلین
مجھے ابھی ابھی سید شہزاد ناصر کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اردو محفل کے دیرینہ رکن سید فصیح احمد شدید علیل ہیں۔ اس وقت وہ دماغ کی سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ آج صبح ان کا فشار خون بلند ہونے سے یہ تکلیف ہوئی۔ فوری طور پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاج شروع ہو گیا ہے۔
ان کی والدہ ماجدہ نے تمام جاننے والوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ فصیح اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں۔

اردو محفل کے تمام اراکین سے دعا کی درخواست ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
رب محمد و آل محمد بحق محمد و آل محمد علیھم الصلوة والسلام جملہ مسلمین و مسلمات جو بیمار ہیں انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے بالخصوص موصوف مذکور کو صحت کاملہ و عاجلہ فرمائے
 

شمشاد

لائبریرین
سید شہزاد ناصر صاحب نے بڑی حوصلہ افزا اطلاع دی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا اور فصیح اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ ان شاء اللہ وہ صحت یاب ہو کر بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید شہزاد ناصر صاحب نے بڑی حوصلہ افزا اطلاع دی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا اور فصیح اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ ان شاء اللہ وہ صحت یاب ہو کر بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔
شکر اللہ پاک کا۔ بے شک وہ دعاؤں کا سننے والا ہے۔
 
Top