دس محرم الحرام کو کیا کرنا چاھئیے ؟

اسلام زندہ ہوتاہے ہر کربلا کے بعد
  • دس محرم کو مغرب سے پہلے نہالینا چاھئیے ساری دنیا کے پانی میں آبِ زم زم ملاہوتا ہے۔
  • دس محرم والے دن اپنے دسترخوان کو وسیع کردینا چاھئیے کہ جو دس محرم میں اپنے گھر والوں کے لئے دسترخوان کو وسیع کرتا ہے تو اللہ تعالٰی پورے سال اُس کے دسترخوان میں برکت عطا فرماتا ہے۔
 
آج پھر سے دس محرم الحرام آنے والا ہے ہمیں چاھئیے کہ دس محرم الحرام والے دن زیادہ سے زیادہ قرآن خوانی کروائی جائے اور ثواب شہیدوں کی روح کو پہنچایا جائے
 
جلسے جلوس میں جاتے ہوئے مرد حضرات باجماعت نماز کو قضا نہ کریں
جس حسین ؑ کے لئے ہم لوگ جلسے جلوس نکال رہے ہیں ایک بار یہ بھی یاد کرلیں کہ اُنہوں نے کبھی بھی نماز کو قضا نہیں کیا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دس محرم الحرام کو یقیناً نواسہِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور ان کے خاندان کی شہادت کا عظیم سانحہ رونما ہوا لیکن اس دن کو اللہ پاک نے ہمیشہ سے بہت فضیلتوں والا بنایا ہے حتیٰ کہ یہود و نصاری کے نزدیک بھی انتہائی اہم دن ہے۔ اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نو اور دس محرم کے روزے رکھنا ثابت ہے
 
آخری تدوین:
آپ اِس حوالے سے یہ تحریر بھی پڑھ سکتے ہیں

سوال 1:
محرم الحرام کے ابتدائی دس دنوں میں نہانا کیسا ہے؟
جواب:
محرم الحرام کے ابتدائی دس دنوں میں نہانا بالکل جائز ہے بلکہ جو دس محرم الحرام والے دن میں غسل کرے گا تمام سال ان شاءاللہ عزوجل بیماریوں سے امن میں رہےگا کیونکہ اس دن آبِ زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔
(روح البیان جلد 4 صفحہ 142 کوئٹہ)
 
اس بات کی سند کیسی ہے؟
 
اس میں لکھنے والے نے زمزم کے حوالے سے کسی حدیث کا حوالہ ہی نہیں دیا
 
زیک

مسافر
اسلام زندہ ہوتاہے ہر کربلا کے بعد
  • دس محرم کو مغرب سے پہلے نہالینا چاھئیے ساری دنیا کے پانی میں آبِ زم زم ملاہوتا ہے۔
  • دس محرم والے دن اپنے دسترخوان کو وسیع کردینا چاھئیے کہ جو دس محرم میں اپنے گھر والوں کے لئے دسترخوان کو وسیع کرتا ہے تو اللہ تعالٰی پورے سال اُس کے دسترخوان میں برکت عطا فرماتا ہے۔
مذہبی تحریر متفرقات فورم میں کیوں پوسٹ کر رہے ہیں؟
 
دس محرم الحرام کو یقیناً نواسہِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور ان کے خاندان کی شہادت کا عظیم سانحہ رونما ہوا لیکن اس دن کو اللہ پاک نے ہمیشہ بہت فضیلتوں والا بنایا ہے حتیٰ کہ یہود و نصاری کے نزدیک بھی انتہائی اہم دن ہے۔ اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نو اور دس محرم کے روزے رکھنا ثابت ہے
اللہ پاک ہمیں بھی نو اور دس محرم الحرام کے روزے رکھنا نصیب فرمائے آمین
 
یہ تحریر میں نے فیس بک سے لی ہے جس کا لنک بھی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں
روح البیان تو تفسیر کی کتاب ہے ۔۔۔ صاحب تفسیر نے جو بات نقل کی ہے، اس کی سند پر علمائے رجال کی کیا رائے ہے؟ اس روایت کی سند صحیح، حسن، ضعیف، موضوع ۔۔۔ کس درجہ کی ہے؟
 
روح البیان تو تفسیر کی کتاب ہے ۔۔۔ صاحب تفسیر نے جو بات نقل کی ہے، اس کی سند پر علمائے رجال کی کیا رائے ہے؟ اس روایت کی سند صحیح، حسن، ضعیف، موضوع ۔۔۔ کس درجہ کی ہے؟
محمد احسن بھائی ہمیں اتنی معلومات نہیں ہے اِسی لئے زیادہ بحث و مباحثہ نہیں کرسکتے اِس موضوع پر
 
Top