دریا

دریا​
ایک مدھم سُروں کا نغمہ تھا۔ ۔ ۔ ۔
میں محبّت کا ایک چشمہ تھا۔ ۔۔۔۔ ۔
دل کی گہرائیوں سے نکلا تھا۔ ۔ ۔۔ ۔
کئی ان دیکھی منزلوں کی طرف۔ ۔ ۔ ۔
میرا رُخ تھا، میں ایک جھرنا تھا۔ ۔ ۔ ۔
یونہی گرتا تھا اور ابھرتا تھا۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
اک سہانا سفر میں کرتا تھا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔

چند ایسے ہی دن گذارے تھے۔۔۔۔
یونہی بے سمت میرے دھارے تھے
چلتے چلتے کچھ ایسی بات ہوئی۔ ۔ ۔ ۔
اک جگہ تم سے ملاقات ہوئی۔ ۔۔ ۔
زندگی پر پڑا ترا سایہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وادیءِ عشق میں چلا آیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دن ڈھلا ایک نئی شام ہوئی۔ ۔ ۔ ۔
میری ہر لہر تیرے نام ہوئی۔ ۔ ۔ ۔​

اب میں اک مست بہتا دریا تھا۔ ۔ ۔
تیرے بازو مرے کنارے تھے۔ ۔ ۔ ۔
میرے رستے ترے سہارے تھے۔ ۔ ۔ ۔
تیری آنکھیں ، مرے ستارے تھے۔ ۔ ۔
آسمانوں کا چاند چہرہ تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سنگ میرے جو سفر کرتا تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میں نے چاہا کہ وقت تھم جائے۔ ۔۔۔
میری ہر لہر یہیں جم جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
لیکن اے دوست میں تو دریا تھا۔ ۔ ۔ ۔
چاروناچار مجھ کو بہنا تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
تجھ سے اک دن کنارہ کرنا تھا۔ ۔ ۔ ۔​

ناگہاں رات ڈھلی دن نکلا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تُو کسی اور راہ پہ چل نکلا۔ ۔ ۔ ۔۔۔
میں بھی صحراؤں میں نکل آیا۔ ۔ ۔
اپنے رستے بدل بدل آیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کون کہتا ہے اب میں صحرا ہوں؟
اے مرے دوست میں تو دریا ہوں
اپنے دامن میں وسعتوں کو لئے۔ ۔
پیار کی بستیاں بساتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یونہی چپ چاپ سر جھکائے ہوئے۔ ۔
اپنی منزل کو رواں رہتا ہوں۔ ۔ ۔
اپنے مرکز کی طرف بہتا ہوں۔ ۔ ۔
جس میں اک روز مجھ کو گرنا ہے۔ ۔ ۔​
 

فاتح

لائبریرین
یہ خارج البحر ہیں، انھیں دوبارہ دیکھ لیجیے گا:
اک جگہ تم سے ملاقات ہوئی۔ ۔۔ ۔

دن ڈھلا ایک نئی شام ہوئی۔ ۔ ۔ ۔

سنگ میرے جو سفر کرتا تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میری ہر لہر یہیں جم جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔

ناگہاں رات ڈھلی دن نکلا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اپنی منزل کو رواں رہتا ہوں۔ ۔ ۔

اپنے مرکز کی طرف بہتا ہوں۔ ۔ ۔
 

فاتح

لائبریرین
آپ کچھ غلط لکھ گئے۔۔۔ شاید یہ کہنا چاہتے تھے کہ دریا تو ہوتا ہی تب ہے اگر خارج البحر ہو، جونھی داخل البحر ہوتا ہے دریا نہیں رہتا۔:)
 

مغزل

محفلین
اچھی کاوش ہےمحمود غزنوی صاحب۔ فاتح بھائی کا اشارہ کافی است۔اس لیے میں خاموش است
 

محمد وارث

لائبریرین
دراصل عربی میں دریا کوبھی بحر ہی کہتے ہین:)

یہاں عجیب الٹا مسئلہ ہوا ہے، عربی کی "افراط" دیکھیئے کہ دریا کو بھی بحر کہہ دیا، اور فارسی کی "تفریط" کہ بحر کو دریا کہتے ہیں، حالانکہ انکے بولنے والے، انہی لیکن بالکل الٹ صفتوں کیلیے مشہور ہیں :)
 
Top