دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

الف عین

لائبریرین
ناہید۔ میں مطمئن نہیں۔ سوال اب یہ ہے کہ کسرۂ اضافت کا کیا وزن ہو۔ آئے یا اے۔ ۂ سے پہلے کے حرف کو شامل کریں تو اسے فعو باندھا جائے یا فعلن؟؟
قریۂ، موجۂ، سب میں یۂ، جۂ بر وزن فعو ہی ہے۔ جب کہ ناہید کے دائرۂ میں ’رائے‘۔ فعلن ہے۔ غور کریں ناہید!!
 
آصف شفیع

محفلین
[قریہ ء جاں میں‌کوئی پھول کھلانے آئے
وہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے (پروین شاکر)
اس شعر میں قریہ اے کو فاعلن پر باندھا گیا ہے۔ اس کی تقلید کرتے ہوئے اگر میں اپنے شعر کے ‌دائرہ اے کو فاعلاتن پر دیکھوں تو صحیح ہے۔

رشتہِ غم کو رگِ جاں سمجھے
زخمِ خنداں کو گُلِ تر جانا (شکیب جلالی)
اس شعر میں‌رشتہ اے کو فاعلن کے وزن پر باندھا گیا ہے۔
ًمحترمہ ناہید صاحبہ۔ شکریہ آپ نے وضاحت کیلیے کچھ مثالیں پیش کیں۔ مگر میں اعجاز صاحب کی رائے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ قریہ۔رشتہ۔جامہ۔وغیرہ کے ساتھ ء لگانے سےیہء کا فعو کا وزن بنتا ہے جو کہ استعمال ہوتا ہے مگر دائرہ کے ساتھ ء لگانے سےرہء ( را-اے) فعلن کا وزن بن رہا ہے جو کہ مستعمل نہیں ہے
راستہ دیں یہ سلگتی بستیاں تو ایک دن
قریہِ جاں میں اترنا یہ نگر بھی دیکھنا
( اس شعر کی مثال تو بے محل ہے کیونکہ یہاں راستہ اضافت کے ساتھ استعمال نہیں ہو رہا۔ دائرہ۔ضابطہ۔آئینہ۔معجزہ وغیرہ سب الفاظ اکیلے طور پر تو فاعلن کے وزن پرآئیں گے ہی۔ لیکن اصل بحث تو یہ ہو رہی ہے کہ ایسے فاعلن کے اوزان والے الفاظ کے ساتھ جب ء لگائی جائے تو وزن فاعلاتن بنتا ہے یا نہیں۔ شعرا کے ہاں اس کا استعمال نہیں ملتا۔ اگر ایسی کوئی مثال موجود ہو تو حتمی رائے قائم ہو سکتی ہے۔قریہء کی دائرہءکے ساتھ مماثلت اس لیے نہیں ہے کہ دائرہء میں ہ اور ء دونوں پڑھے جا رہے ہیں (جو کہ اطناب لفظی ہے اور سقم شمار ہوتا ہے) جبکہ قریہء میں ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ کی مثال کو درست سمجھا جائے تو دائرا۔اے کی طرح قریا-اے استعمال ہو سکتا ہے لیکن آپ شعر میں دیکھیں قریہ کا یہ وزن استعمال نہیں ہوا۔اس کی وضاحت اعجاز صاحب نے بھی کر دی ہے۔)
 
ناہید

محفلین
اعجاز صاحب، مطمئن تو میں بھی نہیں‌ہوں کیونکہ میں شاعری بے وزن یا غلط وزن میں نہ تو کرتی ہوں اور نہ ہی اسے پسند کرتی ہوں، ہاں انجانے میں‌ہوئی غلطی کا ازالہ ہو سکتا ہے جوکہ اس سلسلے میں‌ہُوا ہے۔ میں کچھ سینئرز سے اس بارے میں پوچھتی ہوں اگر تو رعایت مل گئی تو ٹھیک ورنہ مجھے مصرعہ بدلنا ہو گا۔
آصف جی، میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔ دوسرا شعر اس لیے لکھا تھا کہ اگر راستہ فاعلن کے وزن پر ہو سکتا ہے تو شاید دائرہ کے رہ کی بھی کوئی شکل نکل آئے۔

شکریہ
ناہید
 
ناہید

محفلین
آپ کی محفل میں ہم سے بے خیالوں کا سلام
کچھ ہمیں سم۔۔جھائیے بتلائیے گا بھی ضرور

لگتا ہے کسی نے خوش آمدید کا دھاگہ نہیں شروع کیا ۔ او بھئی کوئی کر دو یار۔۔۔پلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ز۔۔۔۔!

اچھا ۔۔۔؟

چلو جب تک یہیں سہی

محفل میں خوش آمدید

فیصل، کیا حال ہیں آپ کے؟ ایک عرصے سے آپ سے ملاقات بھی نہیں ہوئی، اس بار تو آپ کے شہر آنے کا ہُوا ہی نہیں اور سمر گزر بھی گیا۔
آپ کو بھی یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
شاعری کیسی جا رہی ہے آپ کی؟ اُمید ہے جلد ہی آپ کا کلام پڑھنے کو ملے گا۔

شکریہ
ناہید
 
آصف شفیع

محفلین
اعجاز صاحب، مطمئن تو میں بھی نہیں‌ہوں کیونکہ میں شاعری بے وزن یا غلط وزن میں نہ تو کرتی ہوں اور نہ ہی اسے پسند کرتی ہوں، ہاں انجانے میں‌ہوئی غلطی کا ازالہ ہو سکتا ہے جوکہ اس سلسلے میں‌ہُوا ہے۔ میں کچھ سینئرز سے اس بارے میں پوچھتی ہوں اگر تو رعایت مل گئی تو ٹھیک ورنہ مجھے مصرعہ بدلنا ہو گا۔
آصف جی، میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔ دوسرا شعر اس لیے لکھا تھا کہ اگر راستہ فاعلن کے وزن پر ہو سکتا ہے تو شاید دائرہ کے رہ کی بھی کوئی شکل نکل آئے۔

شکریہ
ناہید
محترمہ ناہید صاحبہ یہ آپ کا ظرف ہے کہ آپ نے نہ صرف اس بحث میں حصہ لیا بلکہ اس سے اتفاق بھی کیا۔ رہی آپ کی شاعری تو اس کے بارے میں پہلے ہی رائے دے چکا ہوں۔ آپ کی شاعری میں جو تخلیقی جوہر موجود ہے وہ نئی نسل کی شاعرات میں کم نظر آتا ہے۔اس بحث سے مزید خوشی حاصل ہوئی کہ آپ کو شعری مًحاسن اور علم عروض پر کافی دسترس حاصل ہے جس سے آج کی شاعرات تقریبا نابلد ہیں۔ امید ہے آپ مزید کلام سے نوازتی رہیں گی۔ میں واقعی آپ کی شاعری کو پسند کرتا ہوں اور میں نے آپ کی کتاب خرید کر پڑھی تھی۔ یہ بحث تو صرف سیکھنے کیلیے تھی امید ہے آپ نے اس کا برا نہیں منایا ہو گا۔
 
آصف جی، شکر گزار ہوں کہ آُپ کو میری شاعری پسند آئی اور یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ آُپ کی نظر سے میری کتاب بھی گزر چکی ہے۔ یہ آُپ کا حسنَ نظر ہے کہ آُپ کو میری شاعری مختلف لگی۔ رہی عروض کی بات تو میں‌سمجھتی ہوں کوئی بھی کام اس کی ٹیکنیکیلیٹی سے واقف ہوئے بغیر مکمل طور پر ادا نہیں‌ہو پاتا ہے۔ میں عروض میں‌ماہر نہیں‌ہوں، ہاں مگر اتنی سوچھ بوجھ ہے کہ گزارا ہو جاتا ہے ;) مجھے یہ بات پسند نہیں‌ہے کہ شاعری کے ضوابط سے انحراف کرتے ہوئے اپنی مرضی سے بحور دریافت کرتی پھروں اور پھر اپنی غلطی کو ماننے کی بجائے اُس پر ڈٹی رہوں۔

یہ تو آپ کا بڑا پن ہے ورنہ یہ کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک نکتہ تھا جس کی وضاحت کیلیے بحث شروع ہو گئی۔ اور میرے خیال میں عروض پر مکمل دسترس نہ بھی ہو لیکن اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ شاعر کو پتہ چل جائے کہ مصرعہ وزن میں ہے یا نہیں۔ اور آپ کو تو ماشاءاللہ عروض پر کافی دسترس حاصل ہے۔اور شعریت تو آپ کےہاں کمال درجہ تک موجود ہے- امید ہے مزید اچھے کلام سے نوازیں گی۔شکریہ
 
مغزل

محفلین
لیجئے ایک خوبصورت تنقیدی ( نقد و نظر پر مشتمل) بحث اختتام پزیر ہوئی۔۔
امید کی جاتی کہ جلد ہی ہمیں ناہید صاحبہ کامزید کلام پڑھنے کو اور گفتگو
سیکھنے کومیسر آئے گی۔۔۔ الف عین ، وارث ، آصف شفیع صاحبان کا ممنون ہوں
کہ آپ کے مکالموں میں ہم ایسوں کیلئے ۔۔۔ کنجِ ہفت اقلیم میسر ہوسکا۔

بہت بہت شکریہ
 
Top