دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

ناہید

محفلین
بہت خوب ناہید صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید ، محفلِ سخن (شعیب تنویر والی) سے آپ ایسی غائب ہوئیں کہ بس ۔۔
اس کے بعد آج نظر آئیں ہیں ۔۔سدا سلامت رہیں خوش رہیں ۔ امید ہے یہاں آمد تواتر سے رہے گی
تاکہ مجھ ایسے کو سیکھنے کا موقع میسر آتا رہے۔۔۔ غزل بہت خوب آپ کی مہارت کا منھ بولتا
ثبوت ہے ایک ایک مصرع اپنی حیثیت میں شعوری لہریں لیتا دکھائی دیتا ہے ۔۔ مگر ایک تشنگی
کہ ایسی ممتاز زمین میں اتنے کم شعر ۔۔۔ یوں جانیئےکہ داڑھ بھی گیلی نہیں ہوئی۔
امید ہے کرم فرمائیں گی۔۔ غزل پیش کرنے پر ممنون و متشکر ہوں ۔
آتی رہیئے گا۔۔
والسلام
(زمرہ تعارف میں اپنا توصیفی خاکہ پیش کیجئے کہ احباب مزید جاننا چاہتے ہیں۔)
م۔م۔مغل

مغل جی، اس محبت کا بہت شکریہ۔ بس کچھ عرصہ میں سب فورمز سے غائب ہی رہی وجہ وہی کارِ زندگی۔
غزل کی پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں۔ آپ نے غزل کے کم اشعار پر بات اٹھائی ہے تو اس غزل کے شعر تو کافی ہو گئے تھے مگر کاٹ چھانٹ کر پھر یہی 5 شعر غزل میں رکھے۔ کیا پتہ کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ اس غزل کو دیکھوں تو باقی کے شعر بھی مناسب لگیں مگر فی الوقت تو انہی پر گزارہ ہے :)

شکریہ
ناہید
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ عاشق چانگ صاحب۔
ایک بات عرض کرنا چاہوں گی کہ اردو میں صحیح لفظ 'غزل' ہوتا ہے، گزل نہیں۔۔ آپ اپنا تلفظ درست کر لیجئے۔
بہت شکریہ
ناہید
ناہید صاحبہ السلام علیکم۔
عاشق صاحب میرے بہت قریبی دوست ہیں سو انکی طرف سے جواب دینا میں مناسب سمجھتا ہوں، اصل میں عاشق صاحب سندھی ہیں اور سندھی ادب سے گہری دلچسپی اور وابستگی رکھتے ہیں، میرے کہنے پر کافی عرصہ پہلے محفل کے میمبر بنے تھے لیکن بقول انکے کچھ مصروفیات کی وجہ سے یہاں حاضر نہ رھ سکے، مگر اس غیر حاضری کی وجہ انکی مصروفیات سے زیادہ اردو لکھنے سے نا بلد ہونا ہے، رات پتہ نہیں کہاں سے ٹپک پڑے، آپ انکی اردو اور اسے لکھنے کے جوش کا اندازہ اس بات سے لگا سکتیں ہیں کہ وہ کئی بلکہ بہت سے لفظ فون پر مجھ سے پوچھ کر ٹائپ کر رہے تھے، میں تو حیران ہوں کہ رات انہوں نے اتنی پوسٹس کر لیں۔
آپ سے اور تمام دوستوں سے گزارش ہیکہ انکی اور ان جیسے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کریں تا کہ ہماری قومی زبان جو کہ دنیا کی سب سے خوبصورت اور شیریں زبان ہے ترقی کر سکے۔ بہت شکریہ۔
 
ڑاجا صاحب، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ عاشق صاحب اردو سیکھنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے میں‌نے انہیں صحیح تلفظ بتایا ہے تا کہ وہ اسے درست کر لیں۔ میں سمجھتی ہوں‌ کہ آہستہ آہستہ ہی ہر کام ہوتا ہے۔ اللہ اُن کی یہ کوشش کامیاب کرے، آمین۔

شکریہ، ناہید
 
الف عین

لائبریرین
ناہید، ٹائپو بھی ہوتی ہی رہتی ہیں، اکثر میں بھی غزل کو گزل تائپ کر جاتا ہوں شفٹ کنجی نہ دبنے کے باعث۔ اس لئے عاشق کے تلفظ یا املا کی غلطی یہ نہیں ہو گی میرے خیال میں ۔ دیکھو یہاں بھی ’ٹائپ‘کو ’تائپ‘ لکھ گیا!!
 
الف عین

لائبریرین
اور ہاں۔۔ میں اب بھی دائرہِ کو ’دا ئے را ئے‘ تلفظ سے مطمئن نہیں ہوں۔ ایسا آج تک سنا نہیں، اسی لئے خیال ہوا کہ پاکستان میں اس طرح تلفظ کیا جاتا ہو جیسے مہ وِش بھی پہلی بار یہاں محفل میں ہی سننے میں آیا۔
اچھا نعرۂ تکبیر کو کس طرح باندھا جائے گا؟ یہاں بھی ہم لوگ تو ’نَع رءِ‘ پڑھتے اور بولتے ہیں،’ نع را ئے ‘ نہیں۔
بلکہ دور کیوں جاؤ، غالب کا سینۂ شمشیر ہی یاد آ گیا۔۔ سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا۔ وارث کیا خیال ہے، یہاں ’سی نا ئے‘ تو نہیں باندھا گیا ہے نا!!!
 
آصف شفیع

محفلین
غزل

دائرہِ خواب میں رہنا پڑا
عمر بھر ہی آب میں رہنا پڑا

تیری جانب موڑ کر راہیں سبھی
قریہ بیتاب میں رہنا پڑا

خواہشِ بے نام کی صورت ہمیں
اک ادھورے باب میں رہنا پڑا

شام تھی میرا حوالہ، اس لیے
منظرِ شب تاب میں رہنا پڑا

کوئی تھا مجھ میں ہی مجھ سے ہمکلام
اُس کی آب و تاب میں رہنا پڑا

ناہید ورک

محترمہ ناہید ورک صاحبہ۔ محفل میں خوش آمدید۔ آپ کی شاعری کی کتاب میری نظر سے گزری تھی۔ بہت پسند آئی تھی۔ خاص طور پرآپ نے اپنی شاعری کے بارے میں جو تاثرات درج کیے وہ بہت متاثر کن تھے۔ اپنی خوبصورت غزل شیئر کرنے کا بہت شکریہ
 
آصف شفیع

محفلین
مجموعی طور پر ناہید صاحبہ کی غزل بہت عمدہ ہے۔ لیکن مطلع میں "دائرہء خواب" کا وزن صحیح استعمال نہیں ہوا۔ دا -ئرا-اے ( فاعلاتن) کے وزن پر اسطرح استعمال نہیں ہونا چاہییے۔یہ اطنابِ لفظی ہے اور سقم شمار ہوتا ہے۔مجھے اعجاز صاحب کی رائے سے مکمل اتفاق ہے۔ وارث صاحب اگر کوئی سند پیش کر دیں تو نکتہ واضح ہو جائے گا۔
خواہشِ بے نام کی صورت ہمیں
اک ادھورے باب میں رہنا پڑا

خوبصورت شعر ہے۔ خواہشِ بے نام اور ادھورے باب کی تراکیب و تلازمہ خوب ہیں۔
شام تھی میرا حوالہ، اس لیے
منظرِ شب تاب میں رہنا پڑا

منظرِ شب تاب کی ترکیب بہت عمدہ استعمال ہوئی ہے اور شام کے حوالے سے پورا منظر نامہ پیش کر رہی ہے۔
پوری غزل میں انسانی جذبات کی عکاسی بہت عمدگی سے کی گئی ہے اور شاعرہ کی پختگی بھی اشعار سے جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔
 
آصف صاحب، میری کتاب پسند کرنے اور غزل کی داد دہی کے لیے بے حد ممنون ہوں۔
آپ نے عرض کیا کہ دائرہ اے فاعلاتن کے وزن پر صحیح نہیں‌ہے، اعجاز صاحب نے بھی یہی نقطہ اُٹھایا تھا، تو اب مجھے اس پر تھوڑی تحقیق کرنے دیں، میں‌انشااللہ جلد ہی اس پر مزید روشنی ڈالتی ہوں۔
شکریہ
ناہید
 
آصف شفیع

محفلین

آپ نے عرض کیا کہ دائرہ اے فاعلاتن کے وزن پر صحیح نہیں‌ہے، اعجاز صاحب نے بھی یہی نقطہ اُٹھایا تھا، تو اب مجھے اس پر تھوڑی تحقیق کرنے دیں، میں‌انشااللہ جلد ہی اس پر مزید روشنی ڈالتی ہوں۔

شکریہ ۔آپ کی تحقیق کے بعد یہ بات مزید واضح ہو جائےگی۔ اگر کچھ اور کلام پوسٹ کر دیں تو عنایت ہو گی اور ہمیں مزید اچھا کلام پڑھنے کو مل جائے گا۔ آپ کی شاعری اگر کسی لنک پر موجود ہے تو اس کا اڈریس بتا دیں ۔بہت شکریہ جواب لکھنے کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور ہاں۔۔ میں اب بھی دائرہِ کو ’دا ئے را ئے‘ تلفظ سے مطمئن نہیں ہوں۔ ایسا آج تک سنا نہیں، اسی لئے خیال ہوا کہ پاکستان میں اس طرح تلفظ کیا جاتا ہو جیسے مہ وِش بھی پہلی بار یہاں محفل میں ہی سننے میں آیا۔
اچھا نعرۂ تکبیر کو کس طرح باندھا جائے گا؟ یہاں بھی ہم لوگ تو ’نَع رءِ‘ پڑھتے اور بولتے ہیں،’ نع را ئے ‘ نہیں۔
بلکہ دور کیوں جاؤ، غالب کا سینۂ شمشیر ہی یاد آ گیا۔۔ سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا۔ وارث کیا خیال ہے، یہاں ’سی نا ئے‘ تو نہیں باندھا گیا ہے نا!!!

آپ نے صحیح لکھا اعجاز صاحب لیکن "دائرہء" کو "دا ئے را ئے" تو میں بھی نہیں کہہ رہا :)

مجموعی طور پر ناہید صاحبہ کی غزل بہت عمدہ ہے۔ لیکن مطلع میں "دائرہء خواب" کا وزن صحیح استعمال نہیں ہوا۔ دا -ئرا-اے ( فاعلاتن) کے وزن پر اسطرح استعمال نہیں ہونا چاہییے۔یہ اطنابِ لفظی ہے اور سقم شمار ہوتا ہے۔مجھے اعجاز صاحب کی رائے سے مکمل اتفاق ہے۔ وارث صاحب اگر کوئی سند پیش کر دیں تو نکتہ واضح ہو جائے گا۔

میں نے کوشش ضرور کہ تھی لیکن دائرہ مع اضافت فاعلاتن کے وزن پر مجھے نہیں ملا، ہاں مفتعلن کے وزن پر ایک دو جگہ ضرور ملے ہیں۔ لیکن بہرحال میں تلاش میں ہوں یا اسکی "لاجک" کی تلاش میں ہوں کہ ایسا کیوں ہے، یعنی جب دائرہ مُفتَعِ اور فاعلن دونوں اوزان پر آسکتا ہے تو مع اضافت یہ صرف مفتَعِلن (فاعلتن) ہی کیوں ہے اور فاعلاتن کیوں نہیں آسکتا؟ :confused:
 
الف عین

لائبریرین
لیکن وارث۔ اگر فاعلاتن کے وزن پر ہی باندھا جائے تو لا مھالہ اس کا تلفظ دائرائے کرنا ہوگا۔
اس ضمن میں یہ بات اب سوجھی ہے کہ جہاں آخر ہ کے ساتھ کسرہ لگتا ہے تو اس کا تلفظ بدل جاتا ہے اگرچہ مفرد شکل میں اسے الف کی طرح طویل باندھا جائے اور گرایا نہ جائے۔
دیوانۂ، نالۂ دل، منجملۂ خاصانِ، ان سب میں آخر حصہ یعنی ’نۂ، لۂ، وغیرہ محض بر وزن فعو ہیں۔ بر وزن فعلن نہیں۔
لیکن اگر اس کو آخر میں الف سے بدلا جا سکتا ہو، تو پھر ہمزۂ اضافت استعمال نہیں ہوگا، یہ ’ائے‘ سے بدل دیا جاتا ہے۔
جیسے
ماسوائے
مداوائے
دعوائے
جو دعوۂ بھی درست ہے، ماسوا اور مداوا تو یون بھی الف پر ختم ہوتا ہے، لیکن دعویٰ، دعوہ، یا دعوا کو دعوائے کیا جا سکتا ہے اضافت میں۔
اور مغل۔۔ یہ پہلے بھی لکھا تھا کہ اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ بلاگ کی سائٹ نہیں، برقی کتب کی سائٹ ہے، اور یہاں ناہید کی مکمل کتاب دسیاب ہے، یہ ان کا اپنا بلاگ نہیں!!
 
محمداحمد

لائبریرین
خواہشِ بے نام کی صورت ہمیں
اک ادھورے باب میں رہنا پڑا

ناہید ورک صاحبہ خوش آمدید ایک عرصے کے بعد آپ سے شرفِ کلام حاصل ہوا ہے ۔ اردو محفل میں آپ کو دیکھ کر بھی خوشی ہوئی۔ غزل آپ نے پیش کی بہت اچھی لگی۔ خاص طور پر اوپر درج شعر۔ نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔ قبول کیجے۔

مخلص
محمد احمد
 
ایم اے راجا

محفلین
ناہید، ٹائپو بھی ہوتی ہی رہتی ہیں، اکثر میں بھی غزل کو گزل تائپ کر جاتا ہوں شفٹ کنجی نہ دبنے کے باعث۔ اس لئے عاشق کے تلفظ یا املا کی غلطی یہ نہیں ہو گی میرے خیال میں ۔ دیکھو یہاں بھی ’ٹائپ‘کو ’تائپ‘ لکھ گیا!!
جیسے محترمہ ناہید صاحبہ نے پوسٹ نمبر 24 میں راجا کو " ڑاجا" لکھا ہے :):) ( مذاق)
 
ناہید

محفلین
دائرہء خواب میں‌رہنا پڑا
میرے اس مصرعے میں دائرہ ء کے وزن پر بحث چل نکلی ہے جو کہ میں نے فاعلاتن کے وزن پر باندھا ہے۔ میں نے کوشش کی کہ مجھے کوئی ایسی مثال مل جائے جس کو میں یہاں پیش کر سکوں لیکن دائرہ اے کی مثال فاعلاتن کے وزن پر نہیں‌ملی۔ ہاں البتہ اس کے علاوہ کچھ شعر ملے جن سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ دائرہ اے کو فاعلاتن پر باندھا جا سکتا ہے۔(میرے خیال میں)

قریہ ء جاں میں‌کوئی پھول کھلانے آئے
وہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے (پروین شاکر)
اس شعر میں قریہ اے کو فاعلن پر باندھا گیا ہے۔ اس کی تقلید کرتے ہوئے اگر میں اپنے شعر کے ‌دائرہ اے کو فاعلاتن پر دیکھوں تو صحیح ہے۔

رشتہِ غم کو رگِ جاں سمجھے
زخمِ خنداں کو گُلِ تر جانا (شکیب جلالی)
اس شعر میں‌رشتہ اے کو فاعلن کے وزن پر باندھا گیا ہے۔

راستہ دیں یہ سلگتی بستیاں تو ایک دن
قریہِ جاں میں اترنا یہ نگر بھی دیکھنا
اس شعر کے پہلے مصرعے میں راستہ کو فاعلن کے وزن پر رکھا گیا ہے۔ اور اسی طرح دائرہ بھی فاعلن کے وزن پر آ سکتا ہے۔
اب رہی دائرہ اے کے وزن کی بات تو جیسے مثال 1 میں قریہ اے اور مثال 2 میں موجہ اے کو فاعلن کے وزن پر اور پھر مثال 3 میں راستہ کو فاعلن کے وزن پر باندھا گیا ہے تو اسی طرح انہی مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے دائرہ اے کو فاعلاتن کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔ راستہ میں ‌تہ بھی چھوٹی آواز ہے مگر اسے فا یعنی بڑی آواز کے وزن پر رکھا گیا ہے

میں آپ سب دوستوں کی ممنون ہوں کہ آپ نے ایک ایسی بات کی طرف توجہ دلائی جس سے مزید سیکھنے کا مو قع ملا۔
شکریہ
ناہید
 
آپ کی محفل میں ہم سے بے خیالوں کا سلام
کچھ ہمیں سم۔۔جھائیے بتلائیے گا بھی ضرور

لگتا ہے کسی نے خوش آمدید کا دھاگہ نہیں شروع کیا ۔ او بھئی کوئی کر دو یار۔۔۔پلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ز۔۔۔۔!

اچھا ۔۔۔؟

چلو جب تک یہیں سہی

محفل میں خوش آمدید
 
Top