محمد ریحان قریشی
محفلین
کلکم می نگارد کے معنی میری نطق جو بیان کرتی ہے ہونگے۔
جی طارق صاحب مجھے علم تھا کہ یہ ترجمہ آپ کا نہیں، اور یہ بھی کہ میں خود بھی بیدل کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ التزام کے ساتھ لکھتا ہوں بلکہ ابوالمعانی بھی لکھتا ہوں۔، کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ چونکہ مترجم کے ذہن میں پہلے سے کچھ خیالات تھے سو یہ بھی جاننے کی کوشش نہ کی کہ شعر میں لفظ کونسا ہے، سانس والا ہے کہ روح والا،وارث صاحب نےبہت اچھی وضاحت کی ہے۔یہ نفس والا ترجمہ سید احسن الظفر نے اپنی کتاب "بیدل : حیات اور کارنامے، جلد دوئم" میں کیا ہے۔ باقی جہاں تک بات ہے بیدل کو رحمتہ اللہ علیہ کہنے کی وہ ہم نے اُس کے مقام اور مرتبہ کی تعظیم میں کیا ہے ۔ یہ میری سبجیکٹیو ہے۔ بیدل اپنے ایک شعر میں فرماتے ہیں جس کا ایک مصرعہ یاد ہے باقی دوسرا یاد نہیں آرہا۔
آنچہ کلکم می نگارد محض حرف و صوت نیست :"
میرا قلم جو کچھ لکھتا ہے وہ محض حرف و صوت کا مجموعہ نہیں ہے۔ بیدل کی زبان کو سمجھنے کے لئے ہوش و گوش مطلوب ہے۔
تصحیح: بے تکلف کہوں تو بلا میں ہونا بلا کے خوف سے بہتر ہے۔۔۔۔بے تکلف در بلا بودن بہ از بیمِ بلا
بہ از ہمیشہ بہتر از کے معنوں میں ہی استعمال ہوتا ہے؟تصحیح: بے تکلف کہوں تو بلا میں ہونا بلا کے خوف سے بہتر ہے۔۔۔۔
مصیبت میں بے دھڑک کود پڑنا، مصیبت کے خوف زدہ ہونے سے بہتر ہے۔ سمندر کی تہ سلسبیل کی طرح ہے اور سمندر کی سطحِ آب سراسر آگ ہے۔بے تکلف در بلا بودن بہ از بیمِ بلا
قعرِ دریا سلسبیل و روی دریا آتش است
جی۔بہ از ہمیشہ بہتر از کے معنوں میں ہی استعمال ہوتا ہے؟
'شایستن' کے معانی یہ ہیں:اے روئے تو آرام دل خلق جہانی
بے روئےتو شاید کہ نبینند جہان را
شیخ سعدی
اے کہ تیرا چہرہ خلق جہاں کے لئے باعث آرام ہے۔ تیرے چہرے کے دیدار کے بغیر شاید وہ جہاں کو نہ دیکھیں