(شغالک)
بگفتا شبی با مصدق کسی
که ای کرده خدمت به کشور بسی
چرا تا تو را بود دولت به کام
کسی جز به نیکی نبرد از تو نام
چو دستت شد از کار کوتاه باز
به بدگوییات شد زبانها دراز؟
مصدق چو گفتارِ او را شنفت
بخندید و با خندهای تلخ گفت:
چو بیشه تهی ماند از نرّه شیر
شغالک به جایش درآید دلیر
(ابوالقاسم حالت)
۱۶/۸/۳۳
ایک شب محمد مصدق سے کسی نے کہا کہ "اے کہ تم نے ملک کی بہت خدمت کی، جب تک بخت تمہارے موافق تھا، کیوں کوئی سوائے نیکی سے تمہارا نام نہ لیتا تھا، (لیکن) جب تمہارا ہاتھ دوبارہ کام سے کوتاہ ہو گیا تو تمہاری بدگوئی کے لیے زبانیں دراز ہو گئیں؟" مصدق نے جب اُس کی گفتار سنی تو وہ مسکرایا اور ایک تلخ خندے کے ساتھ کہا: "جب بیشہ شیرِ نر سے خالی رہ جائے تو اُس کی جگہ پر شغالک دلیر بن کر آ جاتا ہے۔"
۷/۱۱/۱۹۵۴
× شَغال = گیدڑ، شَغالَک = چھوٹا گیدڑ