خواجہ آصف نے قوم سے معافی مانک لی

ساجد

محفلین
بلکہ کے پی کے حکومت کے اس منصوبے کے بعد تو میٹرو مخالفین کا دیواروں سے ٹکریں مارنا بنتا ہے :)
sky-train-project-peshawar-pti-sky-train-project-peshawar-kpk-current-affairs.jpg

PTI Sky Train Project Peshawar KPK – PTI KPK Government Projects
http://www.currentaffairspk.com/pti-sky-train-project-peshawar-kpk-pti-kpk-government-projects/
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک ایسا ملک جہاں 50 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں اور ہر کاروبار یا روزگار بجلی کی کمی سے متاثر ہو رہا ہو وہاں مہنگے بیرونی قرضے لے کر میٹرو بسیں چلائی جائیں تو حکمرانوں کی عقل کا ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ تین اعشاریہ پانچ جی پی اے والے نوجوان بھی بے روزگار ہیں کیونکہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ میٹرو بس پر اربوں روپیہ جھونکنے سے کتنے فیصد عوام کی غربت کم ہوئی کس کو روزگار ملا اور مجموعی قومی پیداوار میں کیا اضافہ ہوا
ترقی کے کونسے اعشاریے میں بہتری ہوئی؟؟
ن لیگ کے پاس طویل مدتی ترقی کا منصوبہ نہیں ۔ اُن کے نزدیک ترقی صرف سڑکیں اور پل بنانے یا بسیں اور پیلی ٹیکسیاں چلانے کا نام ہے ۔ بے روزگاری مہنگائی غربت لوڈشیڈنگ یہ اُن کا سر درد نہیں
موجودہ اگر حکومت میں صاحبِ بصیرت لوگ ہوں تو ان کی
پہلی ترجیح سستی بجلی بنانا ہونا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
چلئے جی، یہ تو ون ٹو فائٹ ہے، یعنی حکومت بمقابلہ اپوزیشن۔ جلدی سے پاپ کارن اور سوڈا لے کر آ جائیں، شو پورے زوروں پر ہے :)
 
زرقا مفتی

محفلین
اس میں ماتم کی کیا بات ہے ۔ذرا اپنی ہے لگائی ہوئی تصویر کو دیکھئے منصوبے کی لاگت لاہور کی میٹرو بس کا دسواں حصہ بھی نہیں ۔ کیونکہ ریلوے ٹریک کے ساتھ روٹ بنایا جا رہا ہے ۔ سڑکوں پر پل اور فلائی اوور بنا نے پر ایک کھرب روپیہ نہیں جھونکا جا رہا ۔ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔ فیروزپور روڈ جیسی بڑی سڑکوں کو تنگ کر کے ٹریفک بلاک نہیں کی جا رہی ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ بتانے کی زحمت کریں گے کہ
گردشی قرضہ کیا ہے(ڈیفی نیشن) اور کیوں ہے؟
انرجی مکس کا کتنا فیصد تھرمل سے ہے اور کتنا ہائیڈل اوردوسرے ذرائع سے؟
ساجد لئیق احمد
گردشی قرضے حکومت تیل کی کمپنیوں سے اُدھار تیل لیتی ہے اور آئی پی پیز کو بیچتی ہے۔ پھر آئی پی پیز سے بجلی بغیر ادائیگی کے لیتی ہے۔ حکومت کے بہت سے محکمے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی قیمت کی ادائیگی نہیں کرتیں۔ اس طرح یہ گردشی قرضے وجود میں آتے ہیں

واپڈا کے مطابق
پن بجلی کی پیداوار 6444 میگا واٹ ہے
مگر پانی کی عدم دستیابی یا آبپاشی کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی صورت میں یہ پیداوار کم ہو جاتی ہے
http://wapda.gov.pk/htmls/pgeneration-hydelpower.asp
واپڈا کے اپنے تھرمل پلانٹس 4811 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں
کے ای ایس سی 1756 میگا واٹ بجلی
آئی پی پیز
6365 میگا واٹ بجلی
اٹامک انرجی سے 462 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہےان سب کو ملا کر تقریبا 19855 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے
اسی لئے مشرف دور میں لوڈ شیڈنگ نہ تھی
اب حکومت تھرمل پلانٹس کو ایندھن مہیا نہیں کرتی یا پھر اُن کے بقایا جات ادا نہیں کرتی اس لئے بجلی کی پیداوار کم ہے اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط ہے

ایک آسان حل یہ ہے کہ بجلی کی نج کاری کر دی جائے ۔ آئی پی پیز کو خود تیل درآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے ۔آئی پی پیز کو بجلی کے بل وصول کرنے کی اجازت دی جائے ۔ لوڈشیڈنگ کا انشااللہ خاتمہ ہو جائے گا
 
ایک پائیدار حل یہ ہے کہ تیل سے بجلی بنانا کم کر دیں اور متبادل ذرائع توانائی بشمول ہائیڈل ، سولر اور کول پر انحصار زیادہ کریں اور آئی پی پیز (نجی کمپنیوں) سے خدا کے واسطے جان چھڑا لیں کیوں کہ ان سے جو معاہدات کیے گئے ہیں ان کے مطابق حکومت ان کو اس بجلی کی قیمت بھی ادا کرنے کی پابند ہے جو ان کمپنیوں نے ابھی پیدا ہی نہیں کی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
آئی ایم ایف کے لہنے پر بجلی کی قیمت دُگنی کر دی گئی اور قوم کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے یہ کڑوا گھونٹ پینے کی درخواست نواز شریف نے کی ۔ مگر لوڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔کل ہمارے ہاں صبح گیارہ بجے سے رات 10 بجے تک بجلی بند رہی آخر ہمارے ایم این اے ہمسایہ نے ایک اعلی افسر کو کہہ کر بجلی بحال کروائی ۔ پھر بھی حکومت کرنے کا شوق ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
بلکہ کے پی کے حکومت کے اس منصوبے کے بعد تو میٹرو مخالفین کا دیواروں سے ٹکریں مارنا بنتا ہے :)
sky-train-project-peshawar-pti-sky-train-project-peshawar-kpk-current-affairs.jpg

PTI Sky Train Project Peshawar KPK – PTI KPK Government Projects
http://www.currentaffairspk.com/pti-sky-train-project-peshawar-kpk-pti-kpk-government-projects/
یہ غیر مصدقہ خبر ہے مخالفین نے اُڑائی ہے ۔ کسی مصدقہ ذریعے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی
 
ساجد

محفلین
یہ غیر مصدقہ خبر ہے مخالفین نے اُڑائی ہے ۔ کسی مصدقہ ذریعے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی
وکیل کو اپنے کلائنٹ کے کیس سے با خبر رہنا چاہئیے ورنہ وکیل کیس ہار جاتے ہیں ہاں وہ الگ بات ہے کہ وکیل جھوٹ بھی بول لیا کرتے ہیں :)
کوئی بتاؤ کہ اب عمران خان بھی غیر مصدقہ ہیں ؟
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
اس میں ماتم کی کیا بات ہے ۔ذرا اپنی ہے لگائی ہوئی تصویر کو دیکھئے منصوبے کی لاگت لاہور کی میٹرو بس کا دسواں حصہ بھی نہیں ۔ کیونکہ ریلوے ٹریک کے ساتھ روٹ بنایا جا رہا ہے ۔ سڑکوں پر پل اور فلائی اوور بنا نے پر ایک کھرب روپیہ نہیں جھونکا جا رہا ۔ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔ فیروزپور روڈ جیسی بڑی سڑکوں کو تنگ کر کے ٹریفک بلاک نہیں کی جا رہی ۔
اگر کے پی کے کا بجٹ خسارے کا نہیں ہوتا اور پاکستان میں سرکاری کاموںمیں کرپشن کی روایت نہ ہوتی تو آپ کی باتیں قابل بحث ہوتیں ۔ اگر لاہور میٹرو بس بنانا غلط ہے تو اس برائی کو پشاور ریپڈ بس سروس جیسی ایک اور برائی کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا ۔ پھر وہی بات کہ آپ اپنے لیڈر کی طرح بار بار یو ٹرن لے لیتی ہیں ۔ بلکہ آپ کا کپتان تو اوپر کی ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے پر مزید رقم خرچ کرنا چاہئیے تھی ۔
 
ساجد

محفلین
ایک آسان حل یہ ہے کہ بجلی کی نج کاری کر دی جائے ۔ آئی پی پیز کو خود تیل درآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے ۔آئی پی پیز کو بجلی کے بل وصول کرنے کی اجازت دی جائے ۔ لوڈشیڈنگ کا انشااللہ خاتمہ ہو جائے گا
یہ آسان حل خیبر پختونخواہ حکومت کے دماغ میں کیوں نہیں آ رہا ؟ ۔
 
وکیل کو اپنے کلائنٹ کے کیس سے با خبر رہنا چاہئیے ورنہ وکیل کیس ہار جاتے ہیں ہاں وہ الگ بات ہے کہ وکیل جھوٹ بھی بول لیا کرتے ہیں :)
کوئی بتاؤ کہ اب عمران خان بھی غیر مصدقہ ہیں ؟
ویڈیو پرائیوسی سیٹینگ پر ہے
Video Unavailable
This video has either been removed from Facebook or is not visible due to privacy settings.
نئے ربط سے شئیر کریں
 
Top