! خلائی مخلوق کا وجود ثبوت کیساتھ !

arifkarim

معطل
ویسے تو خلائی مخلوق کے وجود پر دکھائی جانے والی فلمیں 90 فیصد جعلی ہوتی ہیں۔ البتہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد انکی خفیہ پولیس KGB کےویڈیو اور تحریری ریکارڈز سے ایسے شواہد ملے ہیں جنہیں بڑے سے بڑا متفکر بھی جھٹلا نہیں سکتا! دیکھئے خلائی مخلوق سے متعلق سب سے زیادہ ’’حقیقی‘‘ ویڈیو ڈاکومنٹری:


 

فرخ منظور

لائبریرین
اسطرح کی ہزار ویڈیوز نیٹ پر مل جائیں گی ۔ کوئی بھی ایسی ویڈیو بنا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے آپ کا سائینس کا علم ابھی ادھوارا ہے۔
 

arifkarim

معطل
اسطرح کی ہزار ویڈیوز نیٹ پر مل جائیں گی ۔ کوئی بھی ایسی ویڈیو بنا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے آپ کا سائینس کا علم ابھی ادھوارا ہے۔

محترم، کے جی بی کوئی مذاق نہیں ہے۔ امریکی سی آئی اے نے اربوں ڈالر دیے تھے انکی خفیہ فائلز کیلئے۔ جو فوٹیج اس ڈاکومنٹری میں‌دکھائیں گئے ہیں۔ انکی تصدیق بڑے سے بڑا فوٹوگرافر کر چکا ہے کہ ان میں کیمرا ٹرک نہیں ہے۔ دیکھیں گے تو پتا چلے گا!
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے بھی اب کیمرا ٹرک تو بہت پرانی بات ہوچکی۔ اب تو کمپیوٹر سے حقیقی یو ایف او دکھائی جا سکتی ہے۔
 

عسکری

معطل
کسی چیز کو ایسے رد نہیں کیا جا سکتا اور یاد رہے کے بی جی اب ختم ہو چکی ہے روس نے ئی ایجنسی بنائی ہے 1990 میں ویسے بھی ہر ملک کے سیکرٹ کی مدت ہوتی ہے یہ نیشنل جیو گرافک کا پروگرام ہے نا بندآنکھوں رد کیا جا سکتا نا اندھا یقین سچ سامنے ائے گا کبھی نا کبھی۔
 

arifkarim

معطل
خیر اپنی اپنی رائے ہے۔ باہر حال میں اس فوٹیج کو حقیقی تسلیم کرتا ہوں۔ باقی جعلیات تو میں نے بھی ہزاروں دیکھی ہیں!
 

عسکری

معطل
بہت اچھی لگی ڈاکومنٹری عارف بھائی اگر کوئی اور معلوماتی ڈاکومنٹری ملے تو شیعر کرنا مت بھولیں۔

آپ کا بہت شکریہ

ویسے میرا اختلاف برقرار ہے مت بھولیے گا پاکستان کے موضوع پر ہی ہی ہی
 

arifkarim

معطل
بہت اچھی لگی ڈاکومنٹری عارف بھائی اگر کوئی اور معلوماتی ڈاکومنٹری ملے تو شیعر کرنا مت بھولیں۔

آپ کا بہت شکریہ

ویسے میرا اختلاف برقرار ہے مت بھولیے گا پاکستان کے موضوع پر ہی ہی ہی

اگر ہمارے مابین اختلافات نہ ہوں، تو ہم کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔ یہ الگ بات کے کہ درقہ وارانہ اختلافات سے ترقی نہیں بلکہ صرف پستی سامنے آتی ہے :(
ہم دونوں حب الوطن ہے، لیکن انداز اپنا اپنا!:grin:
 

بلال

محفلین
میں خلائی مخلوق کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ کوئی خلائی مخلوق ہو بھی سکتی ہے یا نہیں۔
لیکن ایک بات ہے جب بھی کبھی کسی فلم یا کہیں بھی دیکھا ہے تو ہمیشہ یہ ہی لگا ہے کہ انسان جب خلائی مخلوق کے بارے میں کچھ کہتا ہے یا سوچتا ہے تو اُس کے ذہن میں کسی حیوان یا انسان سے ملتی جلتی شکل ہی ہوتی ہے۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہم سے بالکل مختلف ہو؟ خلائی مخلوق میں سانس کا کوئی نظام سرے سے ہی نہ ہو؟ وہ ہاتھ پاؤں نہ رکھتے ہوں؟ وہ کوئی عجیب چیز ہوں۔
لیکن زمین پر بسنے والوں نے جب بھی کسی خلائی مخلوق کے وجود کے بارے میں بتایا ہے تو اُن کے تصور میں صرف وہی کچھ آتا ہے جو انہوں نے دیکھ رکھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہمیں دیکھ رہی ہو اور وہ ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہوں لیکن حضرت انسان کو اس بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو۔
باقی اللہ تعالیٰ ہی بہتر جاننے والا ہے۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
کیا ہمرے علاوہ کائینات میں‌ کوئی اور بھی ہے؟‌ شائد ہے ۔
لیکن میں‌یہ نہیں‌مانتا کہ کوئی دوسری مخلوق انسان سے ذہین ہو سکتی ہے ۔
 

شکاری

محفلین
خلائی مخلوق کا اگر کوئی وجود ہوتا تو اس کا قران میں ضرور ذکر ہوتا۔
باقی اللہ بہتر جانتا ہے اور انسان تو اپنے طور پر تحقیق کررہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
خلائی مخلوق کا اگر کوئی وجود ہوتا تو اس کا قران میں ضرور ذکر ہوتا۔
باقی اللہ بہتر جانتا ہے اور انسان تو اپنے طور پر تحقیق کررہے ہیں۔

ذکر تو ہے جناب۔ مجھے اب آیت یاد نہیں لیکن اسکا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ"ہمنے ایسے جہاں اور بھی بنائے ہیں اور اسکی مخلوق، خدا جب چاہے گا انکو ہم سے ملا دے گا"
 

شکاری

محفلین
عارف کریم بھائی تصیحیح فرمانے کا بہت شکریہ!

آپ کے اس پیغام کے بعد میں نے اپنے بڑے بھائی سے پوچھا ، وہ عالم ہیں۔ اس نے کہا
قران میں شاید ذکر ہے، خلائی مخلوق کے علاوہ اور بھی مخلوقات ہیں۔ ایک مخلوق بونو کی بھی ہے جن کے بارے میں تبلیغی جماعت والوں نے بتایا وہ جماعت بیرون ملک گئی ہوئی تھی جہاں انھوں نے کسی جنگل میں بونو کو دیکھا وہ سب بالکل برہنہ تھے۔
اسی طرح ایک مخلوق سمندر کی تہہ میں بھی آباد ہے۔
 

arifkarim

معطل
بالکل، اب "اور مخلوقات" کے کئی مطالب نکل سکتے ہیں۔ ایسی مخلوق کے بھی جنکا تعلق اس دنیا سے نہ ہو!
 

دوست

محفلین
قرآن کریم میں صرف جنات اور فرشتوں کا وضاحت اور صراحت سے ذکر موجود ہے۔ باقی قیاس آرائیاں ہیں۔
 
پاکستان میں کسی کو یو ایف او یا خلائی مخلوق کبھی دکھائی نہیں دی۔ ہاں بھوتوں کے قصے ضرور سن رکھے ہیں۔ خلائی مخلوق انہیں کی کوئی ترقی یافتہ شکل لگتی ہے۔ شاید وہ بھوت ہوں جو بہتر مستقبل کے لیے امریکہ چلے گئے ہوں:grin:
 
Top