! خلائی مخلوق کا وجود ثبوت کیساتھ !

ابو کاشان

محفلین
بھائیوں اس ایک کرہ ارض پر بے شمار مخلوقات موجود ہے۔ اگر کوئی غیر زمینی مخلوق انسان اور مچھلی کا موازنہ کرے تو اسے کوئی مماثلت نہیں ملے گی۔
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اتنی وسیع تر کائنات میں صرف زمین پر ہی زندگی ہو۔ یقیناً ہم اس کا ادراک نہیں رکھتے کہ دوسری دنیاؤں میں زندگی کیسی ہو گی۔
آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ ایک ہی ریڈیو سیٹ پر الگ الگ فریکوئنسی پر کتنے ہی اسٹیشن آتے ہیں۔ اسی طرح دوسری مخلوقات کی بھی الگ الگ فریکوئنسی ہوگی۔ فرشتے اور جنات موجود ہیں لیکن باوجود معلوم ہونے کے ہم انھیں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ان کی فریکوئنسی الگ ہے۔
انسان مٹی سے بنا ہے، فرشتے نور/ روشنی سے اور جنات آگ سے، اور بھی تو عنصر موجود ہیں نا؟ ہوا سے بھی کوئی مخلوق بنی ہو گی۔
اللہ کو تو ضرور بالضرور سب معلوم ہے لیکن انسان کو بھی تو غور و فکر و تدبّر کا کہا ہے نا۔:)
 

arifkarim

معطل
واؤ ابو کاشان! فریکونسی سے یاد آیا کہ کچھ سال قبل امریکہ میں ایک بلاک بسٹر فلم:pulse بنی تھی ۔ جسکی کہانی یہی تھی کہ مردہ لوگوں کی روحیں مختلف فریکونسیز استعمال کرکے اس دنیا کا رخ کرتی تھیں!
 

ابو کاشان

محفلین
واؤ ابو کاشان! فریکونسی سے یاد آیا کہ کچھ سال قبل امریکہ میں ایک بلاک بسٹر فلم:pulse بنی تھی ۔ جسکی کہانی یہی تھی کہ مردہ لوگوں کی روحیں مختلف فریکونسیز استعمال کرکے اس دنیا کا رخ کرتی تھیں!

مجھے تو یہ خیال ایسے ہی آ گیا تھا۔ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی:)
 
Top