1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

خبر کی تعریف

زین نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 8, 2008

  1. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خبر کی تعریف
    جب کسی انتہائی سادہ، عام فہم اور جانے پہچانے لفظ کو بھی تعریف کے ترازو میں تولا جائے یا تعریف کے نقطہء نظر سے دیکھا اور پرکھا جائے تو وہ لفظ اپنی طاہری ساخت اور ہئیت کے اندر بے پناہ معافی و مطالب لیے ہوئے نظر آتا ہے اور علم و عرفان کے ایسے ایسے در کھلتے ہیں کہ عقل و خردو رطہء حیرت میں ڈوب جاتی ہے ۔ یہی کیفیت لفظ خبر ایسے سادہ اور عام فہم لفظ پر طاری ہے ۔ شروع میں جب اس سمت کسی نے توجہ دی ہوگی تو ممکن ہے بعض دوسرے احباب نے اسے غیر سنجیدہ انداز میں دیکھا ہو کہ بھلا خبر کی تعریف ہے ۔ خبر کا مفہوم اور مطلب ہر کس و ناکس پر واضح ہے اس لفظ میں نہ کوئی گہرائی ہے اور نہ ہی گیرائی لیکن فکر و جستجو کرنے والوں نے تین حروف پر مشتمل اس انتہائی سادہ اور عام تلفظ کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے وہ وہ انداز اور ایسا ایسا پیرایہ اختیار کیا کہ بات ختم ہونے کا نام نہیں لیتی اور آج ممتاز صحافی اور صحافت کے نامور استاد کوئی ایسی تعریف اس مختصر سے لفظ کی پیش نہیں کرسکے جس پر تمام مکاتب فکر کو اتفاق ہو۔ کسی ایک تعریف پر ماہرین صحافت کا متفق نہ ہونا بجائے خود اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہ لفظ اپنے اندر کتنی وسعت و ہمہ گیری سمیٹے ہوئے ہے ۔ اور آج خبر کو اطلاع یا تازہ اطلاع کہہ دینا کافی نظر نہیں آتا۔ یہ بات بھی قبول نہیں کی جاسکتی کہ خبر خبر ہے ۔
    اس سادہ سے لفظ کی تعریف اور پھر اسے ناقدانہ انداز سے پرکھنے سے پہلے ہر ماہر صحافی نے اس کے اندر چُھپے ہوئے مطالب کوتلاش کیا ور پھر انہی مطالب کو الفاظ کا جامہ پنا کر لوگوں کے سامنے پیش کردیا یہی خبر کی تعریف بنتی گئی۔ ایک تعریر پر ماہرین کا متفق نہ ہونا اس بات کا بھی غماز ہے کہ اس لفظ کا سمجھنا جتنا آسان ہے دوسروں کو اپنی زبان میں سمجھانا اتنا ہی مشکل ہے ۔

    خبر کی چند تعریفیں درج ذیل ہیں
    لارڈ نارتھ کلف جنہیں برطانوی عوام پسند صحافت کا باوا آدم کہتے ہیں،خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں۔
    ‘‘ اگر کتا انسان کو کاٹ لے تو یہ خبر نہیں البتہ اگر انسان کتے کو کاٹے تو یہ خبر ہے ِِ
    ولبسٹر ڈکشنری کے مطابق خبر’’تازہ واقعات کی رپورٹ‘‘ کا نام ہے ۔

    آکسفورڈ لغت(انگریزی) میں خبر ’’ نئی اطلاع، تازہ واقعات کی رپورٹ کو کہتے ہیں۔
    رحم علی شاہ کے مطابق خبر کو انگریزی زبان میں Newsکہتے ہیں اوریہ لفظNewsسے بنا ہے جس کے معنی تازہ اور جدید کے ہیں،،
    عربی لفظ خبر کے مفہوم سے بھی تازہ ہونا ہی مترشح ہے ۔
    Newsکے چاروں حرف سےNorth, East, West,Southیعنی شمال، مشرق، مغرب اور جنوب بنتا ہے گویا چاروں اطراف ہونے والا ہر واقعہ خبر ہے ۔
    ڈاکٹر عبدالسلام خورشید فنِٕ صحافت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ’‘ خبر کا تعلق ایسے واقعات اور مشاہدات سے ہوتا ہے جو معمول سے ہٹ کر ہوں،،
    حامد جلالHere is the News میں رقمطرانہ ہیں۔’’خبر اس نئی یا اہم اطلاع کو کہتے ہیں جو سامعین کی دلچسپی کا باعث ہو یا اس سے ان کی کچھ تربیت ہوتی ہو۔
    پال ڈبلیو وائٹ نے News on the Air میں لکھا ہے ’’ خبر ایسے دلچسپ ، تازہ اور مصدقہ واقعات کا بیان ہے جو رونما ہوچکے ہوں ، ہورہے ہوں یا ہونے والے ہوں یاتوقع کے مطابق نہیں ہوئے ، نہیں ہورہے اور نہ ہونے کی امید ہے،،
    ول ارنWill Irwin اپنی کتابPropaganda and News میں خبر کو یوں بیان کرتے ہیں۔’’ ایسا واقعہ جو مانوس اور معمول کی دنیا کے متعلق قاری کے تصور سے مختلف ہوتا ہے ۔ یہ متصادم طاقتوں کی کشمکش کا نام ہے ۔
    کارل وارن نے Radio News Writing میں لکھا ہے ’’ خبر عموماً وہ رپورٹ ہوتی ہے جو اس سے پہلے عام لوگوں کو معلوم نہیں ہوتی۔ یہ رپورٹ بنی نوع انسان کی ایسی سرگرمیوں کے تعمق ہوتی ہے جو قارئین یا سامعین کے لیے دلچسپی ، تفریح یا معولمات کا موجب ہوں،،۔ اسی نام کی کتاب ولیم ایف بروکس نے بھی لکھی ہے جس میں وہ خبر کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں ’’ خبر دراصل غیر متوقع کا مترادف ہے ،،
    ویلکم سٹیڈ کے مطابق ’’ ہر وہ چیز جو غیر معمولی اور انوکھی ہو خبر کہلاتی ہے ،،۔
    امریکی صحافی فراسٹر بانڈ کے مطابق’’ کوئی واقعہ خبر نہیں اس کا بیان خبر ہے ،،۔

    ہیگ، وہنس، اسمیچ اور ہارٹیجن خبر کی تعریف کرتے ہوئے جن باتوں کو ضروری قرار دیتے ہیں وہ ہیں ۔
    1۔ اہم ہو
    2۔لوگوں کومتاثر کرے
    3۔ لوگوں میں تجسس پیدا کرے
    4۔ لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہو

    ڈاکٹر مسکین علی حجازی اپنی کتاب فنِ ادارت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ۔’’ ہر وہ واقعہ خبر ہے جو درست ہو ۔لوگوں کے لیے دلچسی کا باعث ہو جس کے متعلق لوگ جاننا اور اخبار نویس بتانا چاہیئے۔
    جیرا لڈ ڈبلیو جانسن کے مطابق ’’ خبر ایسے واقعات کا بیان ہے جن کو لکھنے اور شائع کرنے میں ایک اعلیٰ پایہ کا اخبار نویس اطمینان محسوس کرے ِِ۔

    ممتاز صحافی اے آر خالد نے اپنی کتاب ’’فن خبر نویسی‘‘ میں خبر کی تعریف یوں کی ہے ’’ہر وہ واقعہ جو عوام سے متعلق ہو مگر اس کی اشاعت ، براڈ کاسٹ یا ٹیلی کاسٹ سے پہلے اس کے بارے میں عوام کچھ نہ جانتے ہوں یا پوری معلومات نہ رکھتے ہو خبر کہلاتا ہے ۔،،



    ------------

    یہ تحریر
    اے آر خالد کی کتاب’’’ٹیلی ویژن اور ابلاغ‘‘سے لی گئی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 16
  2. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
     
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس پر کیا رائے دیں، آپ نے بہت اچھی تحریر شریک محفل کی ہے۔ شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہ تحریر
    اے آر خالد کی کتاب’’’ٹیلی ویژن اور ابلاغ‘‘سے لی گئی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,546
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب!!!
    اچھا مضمون ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جناب من خبر کی کوئی تعریف نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ خبر دینے والی کی تعریف ہوتی ہے

    بہر حال شاباش
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    خوب خبرخبر کی خیرت خوش خبری کی طرح خبر کی خبر بنا کر خبرکی خبریت کی خبر لی ہے ۔
    خوش وخرم رہیں کہ خبر کی اتنی ہمیں کہاں خبر تھی ، وگرنہ وہ خبر لیتے کے خبر کی خبر بھی
    خبر رکھتی کہ کسی خبر والے نے بے خبری سے کیا خوب خبر لی ہے ۔
    خیر خبر خبر کی خبر جانے دیں۔ خبر دیجئے کہ خیریت سے ہیں ناں؟

    (بہت شکریہ یہ مضمون پیش کرنے کا )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,546
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    خبر کی تکرار سے دم کی تکرار یاد آگئی
    دم بدم دم را غنیمت دان و ہمدم شو بدم
    محرمِ دم باش و دم را یک دمی بی جا مدم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ نے خوب خبر لی
    حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
     
  10. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    زین بہت اچھا کیا اسے شامل محفل کیا۔
    میرے خیال میں خبر کے بنیادی تمام بنیادی اصول اگر یہاں پیش کردیے جائیں تو سیاست کے کئی موضوعات میں زیر بحث آنے والی خبروں کی "خبری حیثیت" پر بطور دلیل پیش کیے جا سکتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پیش کردیجئے ، ہم بھی کچھ استفادہ کرلینگے۔
     
  12. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    زین الدین بھیا
    استفادہ لکھنے کے بعد حاصل کی ضرورت نہیں ۔۔ دونوں ہم معنی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شکریہ مغل بھئی
    میں نے تدوین کردی ہے ۔
     
  14. عارف انجم

    عارف انجم محفلین

    مراسلے:
    143
    جھنڈا:
    Pakistan
    خبر تبدیلی کی اطلاع ہے، خواہ وہ تبدیلی رونما ہو چکی ہو یا ہونے والی ہو۔ عارف انجم :)

    وضاحت: جب کوئی کام طے شدہ طریقہ کار(norms) سے ہٹ کر ہو تو یہ تبدیلی ہے اور اس کی اطلاع خبر۔ جب کوئی واقعہ لوگوں کی زندگیاں بدل دے(یعنی ان پر اثر انداز ہو، کسی حادثے یا بہتری کی صورت میں)، جب کوئی واقعہ لوگوں کو زندگیوں کو متاثر کرنے والا ہو(مثلآ: بجٹ میں‌ نئے ٹیکسوں کی صورت) تو ان سب کی اطلاع خبر ہے۔

    یہ مجھ ناچیز کی ذاتی رائے ہے ، آپ کھل کر اختلاف کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    اچھی خبر دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. ظفری

    ظفری لائبریرین

    مراسلے:
    11,808
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    بہت خوب اچھا معلوماتی مضمون شئیر کیا ہے ۔ ہم بھی کہتے کچھ خبر کے بارے میں مگر بس ابھی اسی پر اکتفا کرتے ہیں کہ ؛

    معرکہِ عشق میں ، غیر کے شر کو سمجھ
    چھوڑ غلط فہمیاں ، اور ظفر کو سمجھ
    بے خبری ضروری ہے ، باخبری کے لیئے
    ہوسکے تو ، پوری خبر کو سمجھ ۔۔۔ ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شکریہ ،جناب عارف انجم
     
  18. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید محفلین

    مراسلے:
    242
    خبر اور دم کی تکرار سے مجھے ایک صحابئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ تاریخی جملہ یاد آیا جواس نے ایک کافر بادشاہ کے سامنے کہاتھا اورجس میں اسی طرح ایک لفظ کاتکرار ہے ۔بادشاہ نے اس سے پوچھاتھاکہ آپ لوگوں کی زندگی کامقصد کیاہے؟
    [arabicاِنَّ اللّہَ بَعَثَنَا اَنْ نُخْرِجَ الْعِبَادَمِنْ عِبَادَۃِ الْعِبَادِ اِلٰی عِبَادَۃِ رَبِّ الْعِبَادِ][/arabic]

    اس کامطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں بندوں کو بندوں کی بندگی سے نکال کر اللہ تعالی کی بندگی کے راستے پر ڈالنے کے لیے بھیجاہے۔

    بہرحال زین صاحب نے ایک اچھااقتباس پیش کیاہے ۔اورسب سے عمدہ بات یہ ہوتی کہ اگر وہ حوالہ / ماخذ پہلے تھریڈ کے ساتھ پیش کرتے ۔پھر بھی دیر آید درست آید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,546
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب!!!
     
  20. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ہمارے ہاں تو حکمران کرام کی چھینک بھی ایک سرخی ہوتی ہے:)
     

اس صفحے کی تشہیر