عثمان

محفلین
قبلہ آپ سے معذرت کے آپ نے یہ استعمال کیا تو اس کا اقتباس بطور نمونہ لینا پڑا۔ انتہائی طالبعلمانہ سا سوال ہے۔ پنجابی وغیرہم کے استعمال پر اعتراض تو فارسی متعلق کیا کہا جائے؟ احبابان علم و دانش کو تو کثرت سے فارسی در آتی ہے۔۔۔ تو اس ضمن میں قانون کیا ہوگا؟؟
محمداحمد سید عاطف علی راحیل فاروق نیرنگ خیال
محفل کے اردو زمرہ جات کا کوئی ایسا دھاگہ پیش کیجیے جہاں کچھ اراکین بلاضرورت ایک کے بعد ایک مراسلے میں مسلسل فارسی بولنے میں مصروف ہوں۔

دراصل مسئلہ موقع کی مناسبت سے کوئی محاورہ کہنے، شعر لکھنے یا فقرے میں کوئی ترکیب لکھ دینے کا نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مسلسل کئی ماہ سے کچھ اراکین کی طرف سے بلاضرورت کئی دھاگوں میں پنجابی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
پچھلے دنوں محفل سے ہی کسی لنک پر گیا تھا،،، اردو میں تمام مضمون پڑھنے کے بعد آخری جملہ جو کہ غالباََ مضمون کی جان رہا ہوگا،،، موئی "پنجابی " میں تھا،،، سر کے بال نونچنے کی کوشش کر کے رہ گیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ آپ سے معذرت کے آپ نے یہ استعمال کیا تو اس کا اقتباس بطور نمونہ لینا پڑا۔ انتہائی طالبعلمانہ سا سوال ہے۔ پنجابی وغیرہم کے استعمال پر اعتراض تو فارسی متعلق کیا کہا جائے؟ احبابان علم و دانش کو تو کثرت سے فارسی در آتی ہے۔۔۔ تو اس ضمن میں قانون کیا ہوگا؟؟
محمداحمد سید عاطف علی راحیل فاروق نیرنگ خیال
آپ جتنی فارسی استعمال کرتے ہیں اتنی پنجابی بھی استعمال کر لیا کریں :)

تفنن برطرف، فارسی اردو کی بمنزلہ ماں کے ہے، پنجابی نہیں ہے۔ آپ فارسی اور عربی کے الفاظ نکال کر اردو کا ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکتے، لیکن پنجابی کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ ویسے اگر آپ میرا مراسلہ ایک بار پھر دیکھ لیں تو میں نے عرض کیا تھا کہ تحریر کی روانی میں اگر دوسری زبانوں کا کوئی لفظ یا جملہ آ جائے، چاہے فارسی ہو یا پنجابی، تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، آپ نے شستہ انگریزی لکھی ہوئی پڑھی ہوگی، اُس میں بھی کبھی کبھی بلاغت کے لیے لاطینی یا فرنچ الفاظ تو کیا مکمل جملے بھی آ جاتے ہیں۔

دوسرا یہ کہ یہاں جو دوست پنجابی نہیں سمجھ سکتے مگر اردو سمجھ جاتے ہیں وہ فارسی الفاظ بھی بخوبی سمجھتے ہیں لیکن پنجابی نہیں سمجھتے سو ان کا خیال رکھنا لکھنے والے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ فورم کے پروٹوکول کا خیال رکھنا ایک اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

آخری بات یہ کہ جواب تو میں نے گھسیٹ دیا ہے لیکن مجھے آپ کا سوال ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔ کیا کوئی آپ ایسا ربط مجھے بتا سکتے ہیں جہاں اردو فورم میں فارسی زبان میں بغیر ترجمے کے دھڑا دھڑ گفتگو ہو رہی ہے۔ ایران سے ایک صاحب تشریف لائے تھے، تعارف کے فورم میں فارسی میں تعارف لکھ دیا تھا لیکن وہاں دیکھ لیں وہ سلسلہ وہیں رک گیا۔ دیگر دو تین فارسی شاعری یا ادب کے تھریڈز ہیں وہاں باقاعدہ اردو ترجمے کے ساتھ ہر چیز پوسٹ ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ آپ کی طبع پر وہ تھریڈز (مع اردو ترجمہ) گراں گزرے ہیں۔
 
تفنن برطرف، فارسی اردو کی بمنزلہ ماں کے ہے، پنجابی نہیں ہے۔ آپ فارسی اور عربی کے الفاظ نکال کر اردو کا ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکتے، لیکن پنجابی کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ ویسے اگر آپ میرا مراسلہ ایک بار پھر دیکھ لیں تو میں نے عرض کیا تھا کہ تحریر کی روانی میں اگر دوسری زبانوں کا کوئی لفظ یا جملہ آ جائے، چاہے فارسی ہو یا پنجابی، تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، آپ نے شستہ انگریزی لکھی ہوئی پڑھی ہوگی، اُس میں بھی کبھی کبھی بلاغت کے لیے لاطینی یا فرنچ الفاظ تو کیا مکمل جملے بھی آ جاتے ہیں۔
یہ اعتراض کم سوال تھا اور جواب بھی یہی ہے۔ حسب ذائقہ اور بر محل استعمال درست ہے۔ یہی جاننا چاہ رہا تھا۔
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
یہ اعتراض کم سوال تھا اور جواب بھی یہی ہے۔ حسب ذائقہ اور بر محل استعمال درست ہے۔ یہی جاننا چاہ رہا تھا۔
حسن بھائی! اب شاید "اعتراض کم سوال " کی ترکیب یا تخلیق کے پس منظر میں انگریز ی کی ترکیب "آبزرویشن کم کوئسچن" کی جزوی تارید و جزوی ترجمہ کارفرما ہے؟ (معذرت کہ میرا یہاں محفل میں شمولیت کا تیسرا دن ہے اور مجھے اقتباس کے انگریزی ٹائپنگ کے لئے انگریزی میں ٹائپنگ پر منتقل ہونا نہیں آیا!)
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
فرنگی ہچکی اور سسکی بھی ممنوع ہے :)
آپ کے برجستہ تبصرے پر میرے ذہن میں فوری طور پر کانوں میں کثرت سے پڑنے والا "فرحیہ" جو کہ ایل او ایل سے تعبیر کیا جاتا ہے، گونجا۔ بحرحال میں اس کے بدلے میں اس لڑی کے احترام میں متبادل اردو تبصرہ دے رہاہوں :
" میں بے تحاشا قہقہے چھوٹنے سے بے حال ہو کر(شدید ہنسی میں ) فرش پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہوں! :ROFLMAO::ROFLMAO:
 
حسن بھائی! اب شاید "اعتراض کم سوال " کی ترکیب یا تخلیق کے پس منظر میں انگریز ی کی ترکیب "آبزرویشن کم کوئسچن" کی جزوی تارید و جزوی ترجمہ کارفرما ہے؟ (معذرت کہ میرا یہاں محفل میں شمولیت کا تیسرا دن ہے اور مجھے اقتباس کے انگریزی ٹائپنگ کے لئے انگریزی میں ٹائپنگ پر منتقل ہونا نہیں آیا!)
جس انگریزی ترکیب کا آپ ذکر فرما رہے ہیں، فقیر آج پہلی بار اس سے شناسا ہوا۔
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
جس انگریزی ترکیب کا آپ ذکر فرما رہے ہیں، فقیر آج پہلی بار اس سے شناسا ہوا۔
حسن بھائی ! دراصل ایک فرسودہ سے لطیفہ نما جملے کے یا د آنے پر اس ناکارہ نے یہ تبصرہ لکھ مارا۔
محولہ بالا لطیفے کے مطابق ایک خاتون نے اپنے نئے صوفے کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ صوفہ کم بیڈ ہے۔ اس پر اس کی جدید دور کی سہیلی نے اپنے شوہر کے متعلق فرمایا کہ یہ میرے شوہر کم ڈرائیور ہیں۔
مجھے لگا کہ یہ کم انگریزی والا ہے مگر شاید یہ کم اردو والا ہی تھا۔
 
حسن بھائی! اب شاید "اعتراض کم سوال " کی ترکیب یا تخلیق کے پس منظر میں انگریز ی کی ترکیب "آبزرویشن کم کوئسچن" کی جزوی تارید و جزوی ترجمہ کارفرما ہے؟ (معذرت کہ میرا یہاں محفل میں شمولیت کا تیسرا دن ہے اور مجھے اقتباس کے انگریزی ٹائپنگ کے لئے انگریزی میں ٹائپنگ پر منتقل ہونا نہیں آیا!)
محترم یہاں جا کر اپنی تعارفی لڑی بنا دیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یعنی اردو سے ہٹ کر دیگر زبان کے استعمال کی ضرورت ہو تو ساتھ ساتھ ترجمہ بھی پیش کر دیا جائے۔ تاکہ بات کا ابلاغ سب لوگوں تک ہو سکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مزید ایک بات میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ اگر کسی تعلیمی یا تحقیقی مقصد کے لئے محفل کے دھاگوں میں سے لفظ اکھٹے کیے جائیں تو اُس سے ملنے والا ڈیٹا اِس "دو رنگی" کے باعث اتنا سود مند نہیں ہوگا کہ جتنا اُسے ہونا چاہیے۔
1- تحقیقی مقاصد کے لیے کتابوں سے حاصل کردہ متن زیادہ بہتر ہے
بشکریہ نبیل
-
2- جہاں تک دورنگی کی بات ہے تو اردو کے کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بناتے ہوئے ہمیں عربی و قرآنی و فارسی الفاظ کو غیر پروگرامنگ (مینول) طریقہ سے علیحدہ کرنا پڑا اگرچہ یہ ڈیٹا کسی فورم کا نہیں بلکہ کتابوں سے حاصل کردہ متن تھا۔
-
3- اردو اور پنجابی یکجا کرنے کا ایک طریق یہ بھی ہو سکتا ہے ملاحظہ کیجیے
سر سید اور مسلمان عورت
-
4- اس کے علاوہ کوڈ سوئچنگ کو بھی دیکھ لیجیے
-
مزید:
اردو زبان و ادب کی ترقی اور ذخیرہ الفاظ میں پاکستانی زبانوں کا کردار عمل
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اس پر اعتراض ہے۔ لیکن محفل پر فارسی اور پنجابی کے استعمال کے بارے میں آپ کی بات مکمل طور پر درست ہے اور اس سے متفق ہوں
زیک ہم آپکی اس بات سے بہت خوش ہوتے ہیں کہ آپ اعتراض برائے اعتراض نہیں کرتے۔۔اختلاف کی صورت میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر تے ہیں ۔
جیتے رہیے۔۔ہم نے پرانی لڑیا ں بڑی تفصیل سے پڑھیں ہیں ۔۔حالانکہ آپ نے بہت کم لڑیوں میں وارث میاں سے اختلاف کے ہے۔۔
 
Top